12/09/2026
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع کوٹ ادو، ڈاکٹر محمد رشاد الحق نے گیس اینڈ آئل (GO) OMC، قصبہ گجرات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فائر سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی فائر سیفٹی آڈٹ اور سروے کیا۔
دورانِ معائنہ فائر ہائیڈرینٹس کو عملی طور پر چلا کر ان کی کارکردگی اور پریشر چیک کیا گیا، جبکہ فائر فائٹنگ سسٹم، گیس سلنڈرز، فائر سیفٹی آلات، کنٹرول روم اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سیفٹی مینیجر اور متعلقہ اسٹاف سے ملاقات کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اسٹاف کی فائر سیفٹی تربیت، روزانہ کی بنیاد پر مکمل کی جانے والی سیفٹی چیک لسٹ، فائر سیفٹی ایکسرسائزز اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد رشاد الحق نے ہدایت کی کہ تمام فائر سیفٹی آلات اور ایمرجنسی سسٹمز کو ہمہ وقت فعال حالت میں رکھا جائے، ان کی باقاعدگی سے چیکنگ اور مینٹیننس یقینی بنائی جائے، جبکہ عملی فائر سیفٹی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر، بروقت اور منظم کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔