03/09/2026
"ہفتہ وار صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم"
ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ٹی سی ٹی سی مدین کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹراؤٹ کلچر ٹریننگ سنٹر مدین میں باقاعدگی سے ہفتہ وار صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور ڈینگی جیسے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔ مہم کے دوران سٹیشن میں مچھلی کی تالابوں، پانی کی گذرگاہوں، نالیوں اور اردگرد کے کھلے مقامات کی نہ صرف گہری صفائی کی جا رہی ہے بلکہ کھڑے پانی کے ممکنہ ذخیروں کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ڈینگی مچھر کو پنپنے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔
ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لیے مستقل مزاجی اور صفائی کی ضرورت ہے یہ ہفتہ وار مہم جہاں ایک طرف ٹراؤٹ مچھلی کی پیداوار کے لیے ایک صحت مند اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین اور قریبی رہائشی آبادی کو بھی اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔