25/03/2026
Lodhran Incident Report..
Only Train � Lovers
25/03/2026
Lodhran Incident Report..
راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس بہاولپور اور لودھراں کے درمیان ڈی ریل ہو گئی ہے۔
راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس بہاولپور اور لودھراں کے درمیان ڈی ریل ہو گئی ہے.
Train Pakistan Railway
ایک اور نہایت ہولناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ 🚨💔
لودھراں آدم واہن کے قریب تیز گام ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹا اور ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
اندھیری رات میں ہر طرف چیخوں کی گونج سنائی دیتی رہی… مسافر خوف کے عالم میں مدد کے لیے پکار رہے تھے، کوئی اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہا تھا تو کوئی ملبے تلے پھنسا ہوا زندگی کی جنگ لڑ رہا تھا۔ الٹی ہوئی بوگیاں، بکھرا ہوا سامان اور ہر طرف افراتفری—منظر انتہائی دردناک اور روح کو ہلا دینے والا تھا۔
ایک اور دن… ایک اور خوفناک سانحہ۔ یہ حادثہ صرف خبر نہیں، بلکہ ایک ایسا المیہ ہے جو دلوں کو لرزا دیتا ہے۔ 😔
22/02/2026
ایک بزرگ شہری نے مبینہ طور پرٹرین کے آگے کود کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے چھلانگ لگادی۔
اطلاعات کے مطابق متوفی نے ایک مبینہ نوٹ بھی چھوڑا جس میں خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانیاں اور بیماری بیان کی گئی ہے۔
چیچہ وطنی:ریسکیو اہلکاروں نے نعش کوتحویل میں لے کرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے،جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی
40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کے مسافروں کیلیے اہم اطلاع
20 فروری سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے
ٹرین پشاور کینٹ سے صبح 7 کی بجائے ایک گھنٹہ پہلے 6 بجے چلا کرے گی
40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کے تمام اسٹیشنوں پر رکنے کا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے
یہ ٹرین سہ پہر 4:40 کی بجائے ایک گھنٹہ پہلے 3 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچا کرے گی
جن مسافروں نے 20 فروری یا بعد کی تاریخوں میں بکنگ کروائی ہے، وہ ٹکٹ پر دیے گئے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پر پہنچیں
مسافر پاکستان ریلویز کی 'ٹریک مائی ٹرین' ایپلیکیشن سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں
یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے
شیڈول میں تبدیلی صرف پشاور سے کوئٹہ جانے والی 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کیلیے کی گئی ہے
کوئٹہ سے پشاور جانے والی 39 اپ جعفر ایکسپریس کا شیڈول وہی پہلے والا رہے گا
افسوس ناک خبر آج ہونے والا ٹرین خادثہ 😭
ٹرین حادثے کی اطلاع
ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ٹرین کو لوپ لائن پر ڈال دیا گیا، لیکن تیز رفتاری کے باعث ٹرین لوپ لائن پر پٹری سے اتر گئی جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
14/02/2026
مال گاڑی کو حادثہ۔۔۔ ٹرین ڈرائیور شدید زخمی
27/01/2026
Public Awareness
پلیٹ فارم یا ریلوے لائن کے نزدیک موبائل فون ہر
گز استعمال نہ کریں۔ یہ جان لیوا ہو سکتا ہےریلوے
لائن پار کرتے وقت احتیاط کریں۔
25/01/2026
جہانیاں: مال بردار ٹرین ہوگی راستے میں چھوڑ گئی
22/01/2026
ٹرین مسافروں کی سہولت کے لیے مفت سامان لے جانے کی حد طے کر دی گئی ہے، جس سے سفر کے دوران ان کے لیے آسانیاں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ اے سی سلیپر کلاس میں 50 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ بزنس، سٹینڈرڈ اور اکانومی
کلاس میں 20 کلو سامان کی اجازت ہوگی۔ مقررہ حد سے زائد سامان پر اضافی چارجز اور جرمانہ وصول کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو اپنے سامان کی حد کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کی ترغیب ملے گی۔ مزید یہ کہ الیکٹرانکس، کمرشل اشیاء اور جانور فری لگیج میں شامل نہیں ہوں گے۔
ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر) کے ٹرینوں پر مسلسل چھاپے،1993بغیر ٹکٹ مسافروں کوجرمانہ
لاہور ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)پاکستان ریلوے ناصر نذیر نے 12سے 18نومبر کے دوران مختلف ٹرینوں پر مسلسل چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیکڑوں بغیر ٹکٹ مسافروں سے لاکھوں روپے وصولی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف کمرشل منیجر (پسنجر)ناصر نزیر کی قیادت میں ہیڈ کوارٹرز ٹکٹ لیس چیکنگ سکواڈ نے مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔ ان کاروائیوں کے دوران مختلف سیکشنز پر چلنے والی مختلف ٹرینوں میں کاروائیاں کی گئیں جن میں لاہور-ساہیوال، ساہیوال-خانیوال، لاہور-فیصل آباد، فیصل آباد-شورکوٹ، خانیوال-ملتان-روہڑی کے علاوہ دیگر سیکشنز بھی شامل ہیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس، تیزگام، خیبر میل، عوام ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس پر خصوصی چھاپے مارے گئے۔
اسی طرح مجموعی طور پر کارروائیوں کے دوران 1993 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 40 لاکھ 53 ہزار 529 روپے کی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادی گئی
ناصر نزیر نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا تاکہ ریلوے کے ریونیو کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی رہے تاکہ بغیر ٹکٹ مسافروں میں
احساس ذمہ داری پیدا ہو۔