06/10/2026
شہدائے جمہوریت اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
PSO Islamabad PSO Bahawalpur Pso Awkum Pashtoonkhwa Mili Awami Party
شہدائے جمہوریت اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکز نے 7 اکتوبر 1983 کے شہدائے جمہوریت اور 11 اکتوبر 1991 کے شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر اپنے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں پشتونخوا وطن کی قومی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکز نے کہا کہ 7 اکتوبر کے شہدائے جمہوریت نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور سیاسی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ 11 اکتوبر کے شہدائے وطن نے قومی حقوق اور اپنے وطن کی سربلندی کے لیے لازوال قربانی دی۔
شہداء کی قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ علم، شعور، تنظیم اور پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنے قومی اور جمہوری حقوق کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کو نئی نسل تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جمہوری، قومی اور سیاسی شعور کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکز شہدائے جمہوریت اور شہدائے وطن کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔