02/12/2025
الحمدللہ
یکم نومبر کو منعقد ہونے والی نظام بدلو کانفرنس اپنی روح، جذبے اور عوامی شمولیت کے لحاظ سے ایک شاندار کامیابی ثابت ہوئی۔ میں دل کی گہرائیوں سے تمام شرکاء، عہدے داران، کارکنان اور پاکستان جاگو تحریک کے مخلص حامیوں اور اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بھرپور شرکت اور تعاون سے اس پیغامِ بیداری کو طاقت بخشی۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اب تبدیلیٔ نظام کے لیے یکجا اور بیدار ہے۔ آئیے! اسی جذبے، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ اس سفرِ بیداری کو جاری رکھیں، جب تک نظامِ عدل و انصاف اس وطن میں قائم نہیں ہو جاتا۔
قیوم نظامی
بانی و چیئرمین
پاکستان جاگو تحریک
سوچ کو بدل ڈالو
نظام کو بدل ڈالو
سماج کو بدل ڈالو
ہمارا اصول:
تہذیب، شائستگی اور دلیل
یقینِ محکم، اتحاد، نظم و ضبط
جاری کردہ:
مقصود حسین خان: سیکرٹری جنرل، پاکستان جاگو تحریک پنجاب
📱 0321-4296228
تنویر اظہر قریشی: صدر، پاکستان جاگو تحریک لاہور
📱 0333-4304462
02/12/2025
نوٹیفکیشن برائے اعزازی مشیر
پاکستان جاگو تحریک کے بانی و چیئرمین محترم قیوم نظامی کی جانب سے محترم سید مزمل بخاری (سابق انچارج مرکزی میڈیا و نشر واشاعت سیل پاکستان جاگو تحریک) کو پاکستان جاگو تحریک کا اعزازی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی مرکزی قیادت کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ یہ نامزدگی ایک فکری و مشاورتی اعزاز کے طور پر کی گئی ہے، جس کا مقصد قومی بیداری، مثبت مکالمے اور اصلاحی فکر کے فروغ میں ان کی علمی و قلمی کاوشوں کو سراہنا ہے۔
سوچ کو بدل ڈالو
نظام کو بدل ڈالو
سماج کو بدل ڈالو
جاری کردہ:
مرکزی شعبہ نشر و اشاعت و اطلاعات
پاکستان جاگو تحریک
Qayyum Nizami
Syed Muzammal Bukhari
29/11/2025
نوٹیفکیشن برائے رُکن سیاسی وِنگ
محترم شیراز الطاف، جو ایک مُحبِ وطن، ذمہ دار اور سرگرم سیاسی و سماجی کارکن ہیں، کو پاکستان جاگو تحریک کے سیاسی وِنگ میں رُکن کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ ہم محترم شیراز الطاف کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اُن کی شمولیت سے پاکستان جاگو تحریک کی سیاسی جدوجہد، تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں مثبت اضافہ ہوگا۔ محترم شیراز الطاف! آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس رُکنیت کو قبول کیا۔
جاری کردہ:
ڈاکٹر امجد علی خان
مرکزی سیکرٹری جنرل
پاکستان جاگو تحریک