PML-N Lahore

PML-N Lahore

Share

This is an Official page of the Pakistan Muslim League-N Lahore.

11/02/2025



سیاستدانوں کے محلات بچ گئے اور انہیں کرسی پر براجمان کرانے والوں کے گھر اجڑ گئے۔۔۔۔
پٹواری کو کسی بھی علاقے کا "دہشت گرد، بدمعاش یا فرعون" کہنا غلط نہیں ہوگا
یوں تو پٹواری کا نواں (9) سکیل ہے اور تنخواہ زیادہ سے زیادہ پینسٹھ ہزار روپے(65000 روپے) ہے
ان کا رہن سہن شاہانہ ہے،،، گاڑیاں، بنگلے اور ٹھاٹھ باٹھ اک بائیسویں گریڈ کے افسر سے کہیں زیادہ ہے۔

کسی علاقے میں اسٹام کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پٹواری اور اس کے "کن ٹٹے" خبریوں کے لیے "پرائز بانڈ" کے نکلنے کے مترادف ہے
خبریوں میں ان کے وہ ویلے رپورٹر (میڈیا) ہیں جو پانچ سو روپے میں کسی کی بھی خبر لگا دیتے ہیں یا وہ وکیل جنہیں کیس نا ملنے پر مستریوں کے ساتھ دیہاڑیاں بھی لگانی پڑ جاتی ہوں۔

ہجرت کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں دربدر ہونے کے بعد لوگوں نے مختلف شہروں اور علاقوں میں سکونت اختیار کی

کچھ کو الاٹمنٹ آسانی اور مہربانی سے ملی اور کچھ سے رشوت کا تقاضہ ہوا۔۔۔۔ جو پہلے ہی لٹ لٹا کر مرتے مراتے پہنچے وہ رشوت کیا دیتے،،، ماں باپ رشتے ناطے مار کر بس بیٹھ گئے صبر سے۔۔۔

ابھی کچھ ہی دن پہلے اک کیس کے سلسلے میں منہالہ نزد بارڈر جانا ہوا،،، سوچیں اک بندہ پچھلے ستر سالوں سے اپنے حق کی جگہ کے لیے لڑ رہا ہے
پٹوار خانے میں اس کے بڑوں کا نام بولتا ہے
نہ پٹواری قبضہ چھڑوا سکتا ہے نہ وردی والے
(ان شاء اللہ، اللہ اس خیر کا کام بھی ہم سے ہی لینے والا ہے)
مزاروں نے قبضہ کر رکھا ہے،،، جگہ کا مالک مزاروں کے پاس گیا اور قبضہ چھوڑنے کی درخواست کی تو کہنے لگا
"میں مانتا ہوں، جگہ تمہاری ہے، تمہارے بچوں کا حق ہے، کاغذات بھی تمہارے نام کے ہیں، اگر تم قبضہ چھڑوا لو مجھ سے تو میں اپنی گردن اتروا لوں گا (بدمعاشی)۔

اگر تم سمجھتے ہو کرپشن کا نظام بیس پچیس تیس چالیس پرانا ہے تو نہیں یہ نظام، یہ خرابی، بدنیتی، بےایمانی تو پہلے دن سے ہی تھی بس جگہ کا نام ہی تو بدلا،،، وگرنہ رنگ نسل عقیدے سوچ تو سب ویسے ہی تھے

"بنی اسرائیل کی رہنمائی اور نصرت کے لیے اللہ نے موسی علیہ السلام کو بھیجا لیکن قوم کا توکل فرعون کے چنگل سے نکل کر بھی پختہ نہ ہوا،،، اور نا ہی ان کے عقیدوں اور سوچ میں فرق آیا۔۔۔۔

خیر ہر ادارہ ہی اپنی فرعونیت کے عروج پر ہوتا ہے جس سے آپ کو کام پڑتا ہے
خواہ وہ علاج کی غرض سے ہسپتال ہو یا قانون اور انصاف پر عملدرآمد کے لیے عدالتوں اور تھانوں میں قیام ہو

خیر
صدر اور اس جیسے دیگر علاقے جو جوائنٹ فیملی کے نظام کو ترک کر کے گھر سیل کرتے ہیں تاکہ سب لوگ اپنے حصہ میں آئی رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی گھر خرید لیں

لاہور میں پراپرٹی کی خرید و فروخت مستقبل میں خواب کی صورت اختیار کر جائے گا

صدر میں میرے جاننے والوں نے اک پراپرٹی کو سیل کیا جس کی مالیت دو یا اڑھائی کروڑ تھی حصہ داروں کی تعداد اتنی تھی کہ مشکل سے کسی کے حصہ میں تیس لاکھ اور کسے کے حصے میں پندرہ لاکھ آیا۔۔۔۔
گھر دیکھنا شروع ہوئے تو معمولی سے معمولی گھر کی قیمت بھی 35 لاکھ سے شروع ہو رہی تھی اور علاقے بھی ایسے جہاں بندہ رہنے کا سوچ نہیں سکتا
کسی نے مشورہ دیا
آپ رجسٹری میں گھر دیکھ رہے ہیں
بالفرض آپ کو تیس لاکھ میں گھر مل بھی جاتا ہے تو رجسٹری کے لیے پاس کم سے کم تین سے چار لاکھ مزید ہونا ضروری ہے
سن کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ یہ نئی مصیبت ہے
پھر کسی نے کہا آپ اسٹام پر دیکھ لیں
وہ بھی رہنے لائق پراپرٹی ہوتی ہے اور لاکھوں لوگ اسٹام کی پراپرٹی پر رہ رہے ہیں
کسی ڈیلر نے انہیں ہربنس پورہ کی سائیڈ پر ہجویری ہاؤسنگ سکیم کے پاس ہی اک متنازعہ علاقہ "رانی پنڈ" ہے
مشہور ہے اس علاقے کی ساری جگہ پر وہاں کے مقامی سیاستدانوں اور بدمعاشوں نے قبضہ کر کے فروخت کی ہے
جس میں پٹواری اور دیگر بااثر لوگ اپنے حصہ کا مال سمیٹ کر سائیڈ پر ہو چکے
اور مصیبت بنی ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اپنے حصے یا محنت سے جوڑے ہوئے مال کے عوض اس جگہ پر ہاتھ ڈالا۔۔۔۔

اب پٹواری بھوکے شیر کی طرح ہر ہفتے دو ہفتے بعد کسی پلاٹ کی تعمیر پر (جو کہ وہاں کے مقامی کچھ افراد کرتے ہیں) اپنے منشی کو بھیجتا ہے اور فی مرلہ کے عوض پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتا ہے اور گھر بننے دیتا ہے
پھر کچھ عرصہ بعد اے سی، پٹواری اور مقامی پولیس کے ہمراہ کرین لاتا ہے اور آپریشن کے نام پر کچھ عمارتیں گرا جاتا ہے

اب سوال یہ ہے
ادارے، پولیس، پٹواری یہ لوگ اس وقت کہاں مر جاتے ہیں جب علاقے کو لوگ خرید رہے ہوتے ہیں اور تب ہی کیوں سامنے آتے ہیں جب گھر کی دیواریں بن چکی ہوتیں یا لینٹر پڑنے کے قریب ہوتا ہے
پٹواری لاکھوں کروڑوں کی رشوت دے کر ایسے علاقوں میں ٹرانسفر کرواتے ہیں تاکہ کمائی ہو سکے
ایسا صرف پٹواری ہی نہیں بہت سے اداروں میں ہو رہا ہے
لیکن جہاں آپ آواز اٹھائیں گے
آپ کو دبوچ لیا جائے گا
خاموش کروا دیا جائے گا

#اعوانیات



#اعوانیات

07/05/2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ
آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت

سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز، سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ
آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹرپر پیشرفت کا جائزہ

لاہورکلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سنٹرل سٹیشن قائم ہوگا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک لاہور کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

گرینڈ سوک میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے

07/05/2024

پارٹی قائدین کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ ن کا 11 مئی کو ہونے والا جنرل کونسل اجلاس 28 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ

Photos from PML-N Lahore's post 07/05/2024

"وزیراعلیٰ مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات"

وزیراعلیٰ کی روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی اسسٹ کمشنرز کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کا حکم

Photos from PML-N Lahore's post 04/05/2024

دعوے تو سبھی کرتے ہیں مگر انہیں سچ کوئی کوئی کرنا جانتا ہے الحمدللہ وزیراعلیٰ مریم نواز قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہیں اور محبتیں سمیٹ رہی ہیں

04/05/2024

ادویات کی فراہمی کیلیے وزیراعلیْٰ پنجاب مریم نواز خود بزرگ مریضہ کے پاس پہنچ گئیں۔

04/05/2024

خلوص دل سے عوام کی خدمت کی ہو تو الحمدللہ ہر عوام ایسی ہی محبتیں نچھاور کرتی ہے

04/05/2024

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کے افتتاح کے فوراً بعد میڈیسن لیکر شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کے مرض میں مبتلا رسولاں بی بی کے گھر آمد
وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش اور جذباتی ہوگئیں۔

04/05/2024

ہم نے رائیڈرز کی حفاظت کیلیے پروٹیکشن گیئرز لازمی کردیئے ہیں اور مجھے آج یہ دیکھ کے بہت خوشی ہے کہ سب نے اپنے پروٹیکٹیو گیئرز پہنے ہوئے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

04/05/2024

میرا خواب ہے ایمرجنسی کی صورت میں اگر کسی غریب مریض کو دوسرے شہر شفٹ کرنا پڑے تو اس کے لیے ہمارے پاس غریبوں کیلیے ایئرایمبولیس کی سہولت موجود ہو انشاءاللہ ایئرایمبولینس بھی ہم بہت جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Lahore
54800