Al khidmat insaf welfare pakistan

Al khidmat insaf welfare pakistan

Share

Alhamdulillah

22/05/2026

آپ کو دو قسم کے لوگ ملیں گے۔ ایک وہ جو صبح سے شام تک بھاگ رہے ہیں۔ اور دوسرے وہ… جو پورا دن بستر، موبائل اور خیالوں کے درمیان دفن رہتے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسرا شخص زیادہ تھکا ہوا ہوتا ہے۔

کیوں؟

کیونکہ جسم کا تھکنا آسان ہے… دماغ کا تھک جانا خطرناک ہوتا ہے۔

کل میری ملاقات ایک نوجوان سے ہوئی۔
اچھا گھر۔ اچھی شکل۔ اچھے کپڑے۔ جیب میں مہنگا فون۔ مگر آنکھوں میں عجیب سی شکست۔

وہ بولا، “سر! دل نہیں لگتا کہیں بھی۔”

میں نے پوچھا، “دن میں کرتے کیا ہو؟”

وہ ہنس پڑا۔
اور بعض اوقات انسان کی ہنسی اس کے زخم کی سب سے خطرناک آواز ہوتی ہے۔

وہ بولا، “بس… وقت گزر جاتا ہے۔”

یاد رکھیے۔
وقت کبھی نہیں گزرتا… انسان گزر جاتا ہے۔

پھر اس نے مجھے اپنا معمول بتایا۔
رات تین بجے تک موبائل۔ صبح دیر سے آنکھ کھلنا۔ پھر یوٹیوب۔ پھر ریلز۔ پھر دوسروں کی زندگیاں دیکھنا۔ پھر اپنی قسمت کو کوسنا۔ پھر anxiety۔ پھر stress۔ پھر guilt۔

میں خاموش ہوگیا۔

کیونکہ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ یہ لڑکا بے روزگار نہیں… بے مقصد ہوگیا ہے۔

اور انسان جب مقصد کھو دیتا ہے تو پھر وہ آہستہ آہستہ خود کو کھونے لگتا ہے۔

ذرا غور کیجیے۔
قدیم زمانے کا انسان زیادہ غریب تھا مگر کم پریشان تھا۔ آج کا انسان زیادہ سہولتوں میں ہے مگر زیادہ بے سکون ہے۔

آخر کیوں؟

کیونکہ پہلے انسان تھکتا زیادہ تھا… سوچتا کم تھا۔
آج انسان چلتا کم ہے… سوچتا زیادہ ہے۔

اور خالی دماغ سوچتا نہیں… خود کو کھاتا ہے۔

آپ نے دیکھا ہوگا۔
جو لوگ پورا دن فارغ ہوتے ہیں، وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ کسی نے سین کر کے جواب نہ دیا، موڈ خراب۔ کسی دوست نے نئی گاڑی لے لی، دل بجھ گیا۔ کسی influencer کی ویڈیو دیکھی، اپنی زندگی فضول لگنے لگی۔

یہ سب کیوں ہوتا ہے؟

کیونکہ موازنہ ہمیشہ خالی انسان کرتا ہے۔
مصروف انسان کے پاس دوسروں کو دیکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔

ایک مزدور کو دیکھیے۔
وہ شام کو پسینے میں بھیگا گھر لوٹتا ہے۔ جسم ٹوٹ رہا ہوتا ہے۔ مگر وہ اکثر اُس نوجوان سے زیادہ پُرسکون ہوتا ہے جو پورا دن اے سی والے کمرے میں بیٹھا رہا۔

وجہ بہت سادہ ہے۔

مزدور نے دن بھر اپنے وجود کو استعمال کیا ہوتا ہے۔
اور جو چیز استعمال نہ ہو… وہ زنگ کھانا شروع ہوجاتی ہے۔

یہی قانون انسان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

پھر ایک اور حقیقت سنیے۔
انسان کو سب سے زیادہ stress کام نہیں دیتا… بے کار رہنا دیتا ہے۔

کام انسان کو تھکاتا ہے۔
بے مقصدی انسان کو اندر سے کھا جاتی ہے۔

اسی لیے دنیا کے بڑے ماہرین کہتے ہیں کہ depression اکثر sadness سے نہیں… meaninglessness سے پیدا ہوتا ہے۔

اور meaning کہاں سے آتا ہے؟

ذمہ داری سے۔
حرکت سے۔
سیکھنے سے۔
کسی مقصد کے لیے جاگنے سے۔

ورنہ موبائل کا مسلسل اسکرول انسان کے ذہن کو ایسے چاٹتا ہے جیسے دیمک لکڑی کو چاٹتی ہے۔ باہر سے سب ٹھیک لگتا ہے… اندر سے انسان کھوکھلا ہوچکا ہوتا ہے۔

پھر ایک دن وہ خود سے پوچھتا ہے، “میرے اندر خوشی کیوں نہیں بچی؟”

اور جواب بہت خاموشی سے آتا ہے…

“کیونکہ تم نے اپنی زندگی جینا چھوڑ کر دوسروں کی زندگی دیکھنا شروع کردی تھی۔”

ذرا اپنے بچپن کو یاد کیجیے۔
ہم کم رکھتے تھے مگر زیادہ ہنستے تھے۔ کیوں؟ کیونکہ ہم حرکت میں تھے۔ کھیلتے تھے۔ بھاگتے تھے۔ گرتے تھے۔ دوستوں کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ زندگی اسکرین کے اندر نہیں تھی۔

آج پوری دنیا جیب میں آگئی ہے… مگر سکون دل سے نکل گیا ہے۔

لہٰذا اگر آپ واقعی stress کم کرنا چاہتے ہیں تو صرف آرام نہ کیجیے… اپنے آپ کو استعمال کیجیے۔

کچھ سیکھیے۔
کچھ بنائیے۔
کچھ کیجیے۔
کیونکہ بند کمرے میں رکھا ہوا پانی بھی چند دن بعد بدبو دینے لگتا ہے… اور بند پڑا ہوا انسان بھی۔

01/05/2026
30/03/2026

نیم کا درخت 55C گرمی 10C سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا کرتا ہیں۔ درخت زندگی ہیں درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں نیم کے اس پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے ھوگی . ۔۔ درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔

25/12/2025


07/12/2025

07/12/2025

میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا 54واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ 28 اپریل 1943 کو گجرات کے گاؤں کنجاہ میں پیدا ہونے والے میجر شبیر شریف نے 1964 میں کمیشن حاصل کیا اور اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ پر ’’اعزازی شمشیر‘‘ حاصل کی۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ان کی بے مثال بہادری پر انہیں ملک کے دو اعلیٰ ترین فوجی اعزازات .. نشانِ حیدر اور ستارۂ جرات سے نوازا گیا

07/12/2025

.

28/07/2025

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 1358 ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
1294 موٹرسائیکل، 97رکشے اور 142 کار حادثے ہوئے
ریسکیو 1122

23/07/2025

جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیاکہ کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی نہ اچھا ماحول

15/07/2025

جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے #مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے #غسل دیں گے…
• مجھے #کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے #گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن ( #قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری #چابیاں…
• میری #کتابیں…
• میرا #بیگ…
• میرے #جوتے…
• میرے #کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے #دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
•حس …
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ #صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی #نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت #مومنوں کو فائدہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Peco Road Township
Lahore