Voice of Students

Voice of Students

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Students, Political Party, Fatehjang.

21/02/2026

"Empowering Tomorrow's Leaders!
Saira Mirza ساٸرہ مرزا
President, PSF Punjab University
Voice of the Students | Champion of Change
Sibte Hassan Junaid Dogar Syed Wajahat Hussain Peoples Students Federation

16/01/2026

Congratulations to Ex President People Students Federation Sahiwal District, Rai Rashid Iqbal, on his well-deserved appointment as Information Secretary of Pakistan Peoples Party Sahiwal Division!

A dedicated leader stepping up—proud moment for PSF and PPP! 🇱🇾✊

16/01/2026

Congratulations to Ex President PSF Rawalpindi Division, Usman Satti , on his well-deserved appointment as Information Secretary of Pakistan Peoples Party Rawalpindi Division!

A true leader rising to new heights—proud moment for PSF and PPP! 🇵🇰 ✊

Photos from Voice of Students's post 14/01/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیرِ اہتمام محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر “یادِ بے نظیر” کے عنوان سے ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی عظیم جدوجہد، جمہوریت کے لیے ان کی لازوال قربانیوں اور عوام دوست قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹوکی یاد میں نظم بھی پڑھی گئی۔

اس تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب سبطِ حسن، انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف لاہور صداقت صدو، صدر پی ایس ایف جامعہ پنجاب عبدالرحمن رحمانی، جنرل سیکرٹری سید وجاہت حسین، سینئر نائب صدر شعیب وینس، انفارمیشن سیکرٹری ہشام چہل، ‎اسٹوڈنٹس افیئرز سیکرٹری عبدالصبور، کلچرل سیکرٹری احمد جواد، اسٹڈی سرکل انچارج شعیب اختر، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مہرک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار، ہاسٹل سیکرٹری احمد حسن سمیت مختلف شعبہ جات کے کابینہ ممبران نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوری، عوام دوست اور طلبہ دوست نظریات کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھایا جائے گا، اور پی ایس ایف طلبہ کے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی
ہشام حیدرچہل





12/01/2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےگورنمنٹ ہائیر
سکینڈری سکول تحصیل جنڈ میں ٹی ٹی کیئر گلوبل فاونڈیشن تنظیم کے تعاون سے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

The Governor of Punjab
Sardar Saleem Haider Khan

Photos from Voice of Students's post 11/01/2026

راولپنڈی:-گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایس ایف اٹک کے وفد کی گورنر انیکسی میں ملاقات

ملاقات میں جنرل سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی لاہور سید وجاہت کاظمی،ضلعی صدر پی ایس ایف اٹک فیضان علی،انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد فیضان،سوشل میڈیا انچارج عالیان شیخ،صدر ایس جی سی علی راجن خان،صدر آر آئی سی عمر فاروق خان،صدر کامرس کالج مبشر علی،جنرل سیکرٹری ملک ثناءاللہ،سینئر نائب صدر ملک دانیال،شیخ دائم،ابراہیم خان کٹھر،باقر علی،نعمان علی اور محمد فہد شامل تھے

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کالجز کی ٹیمز سے ملاقات کی اور انکی محنت و جدوجہد کو سراہا اور اسی طرح جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی اس موقع پر مولا علئ شیر خدا کی ولادت باسعادت کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

جاری کردہ
انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف اٹک
راجہ محمد فیضان

22/12/2025

یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے اور یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ طالب علم محمد اویس کی قاتل ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم محمد اویس جس نے سمسٹر حاضری کے مسئلہ پر پروفیسر کی طرف سے ذہنی ٹارچر کئے جانے کی وجہ سے 3 منزل سے گر کر خودکشی کی تھی، کے لئے انصاف کے مطالبے پر یونیورسٹی آف لاہور میں اس وقت زبردست احتجاج جاری ہے اور مکمل یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے ۔

Photos from Voice of Students's post 14/12/2025

لاہور : پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیرِ اہتمام خواتین کا مؤثر انٹریکشن سیشن منعقد ہوا، جس کی قیادت نائب صدر سائرہ مرزا نے کی۔

اس سیشن میں پی ایس ایف جامعہ پنجاب کی قیادت نے شرکت کی اور خواتین کے فعال سیاسی کردار کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو طلبہ سیاست میں خواتین کی شمولیت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

🇱🇾پی ایس ایف جامعہ پنجاب لاہور

ساٸرہ مرزا
Syed Wajahat Hussain
Abdul Saboor, Iftikhar Ahmad
Ahmad Hasan Hattar
Mian Nouman Mehmood
Peoples Students Federation
PSF Punjab University

12/12/2025

لاہور: چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہونے والے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے اجلاس میں پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر عمار خان نے بلاول بھٹو کی آمد پر جذباتی انداز میں پی ایس ایف کے تاریخی اور نظریاتی نعرے بلند کروائے۔

راولپنڈی سے عثمان ستی، ملک زبیر کی قیادت میں راجہ عمیر، عمار خان، راشد جمیل قریشی ، عمر شاکر، سیاب خان، ثاقب شہزاد و دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس کا ماحول جوش و ولولے سے لبریز رہا، اور نوجوانوں نے اپنے قائد کے ساتھ عہدِ وفا کو ایک بار پھر تازہ کیا۔

Bilawal Bhutto Zardari
Sardar Saleem Haider Khan
Usman Satti
Raja Umair Tariq
Ammar Altaf Soduzai
Raja Umer Shakir Saqib Shahzad
Peoples Students Federation


Photos from Voice of Students's post 09/12/2025

آج پی ایس ایف انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا اجلاس ہوا جس میں صدر سیاب کامریڈ، جنرل سیکرٹری سردار معز کھٹڑ اور دیگر رہنماؤں شاہ زیب خان ، راشد مگسی ، محمد محسن ، احمد بن شاہد ، نصیراحمد ، وہاب ، مصب وحید نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے، ممبران کی تربیت، کیمپس میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔نئے تعلیمی، فکری اور سماجی منصوبے بھی ترتیب دیے گئے جن پر جلد عمل شروع کیا جائے گا۔ شرکاء کا عزم ہے کہ پی ایس ایف IIUI نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملک بھر میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گی۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کے پی ایس ایف سے منسلک طلبہ نے بھی شرکت کی اور نیک تمنائیں دیں۔ پی ایس ایف کے ہر رکن کو ذوالفقار علی بھٹو کے حوصلے اور جذبے کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔
Sibte Hassan
Peoples Students Federation

02/12/2025

گورنر پنجاب سردار سلم حیدر خان سے پنڈی، اوکاڑہ، منڈی بہاولدین کے ایم ایس ایف کے سٹوڈنٹس کے وفود کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات کے موقع پرپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سبط حسن انفارمیشن سیکریٹری پی ایس ایف سنٹرل پنجاب، پی ایس ایف لاہور کے رہنما اسجد ملک، حسن محی الدین اور سید وجاہت حسین جنرل سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی لاہور موجود۔

Sardar Saleem Haider Khan
Sibte Hassan
Peoples Students Federation

Want your business to be the top-listed Government Service in Fatehjang?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address

Fatehjang