Directorate of Foreign Affairs-MQI

Directorate of Foreign Affairs-MQI

Share

This page is related to foreigners whose are visited and connected to DFA MQI

27/05/2026

تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ہو

26/05/2026

🕋 Hajj Mubarak 🕋

The sacred days of Hajj remind us of the true essence and timeless values of Islam. As millions of believers embark upon this blessed journey of faith, devotion, and submission to Allah Almighty, let us renew our hearts with sincerity, compassion, and unity.

“May the spirit of Hajj inspire us with sacrifice, patience, humility, brotherhood, and complete devotion to Allah.”

May Allah Almighty accept the Hajj and prayers of all pilgrims and bless the entire Ummah with peace, mercy, and countless blessings.

Directorate of Foreign Affairs

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 25/05/2026

نظامت امورِ خارجہ اور منہاج القرآن یو ایس اے کے اشتراک سے ایک خصوصی Meet and Greet سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے محترم قاری غلام رسول صاحب نے کیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت محترم تنویر قریشی صاحب نے حاصل کی۔

بعد ازاں صدر منہاج القرآن یو ایس اے محترم وسیم زبیری صاحب اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یو ایس اے محترم شرجیل احسان صاحب نے منہاج القرآن یو ایس اے کی مختلف سرگرمیوں، تنظیمی امور اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالے سے گفتگو کی۔Meet and Greet

کے خصوصی سیشن سے صاحبزادہ شیخ حماد المصطفیٰ القادری المدنی نے خطاب فرمایا اور منہاج القرآن یو ایس اے کے جملہ اراکین کے ساتھ سوال و جواب کی ایک بہترین اور مفید نشست بھی منعقد ہوئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

اس کامیاب پروگرام کے نظامت کے فرائض ڈائریکٹر نظامت امورِ خارجہ محترم شکیل احمد طاہر صاحب نے انتہائی احسن انداز سر انجام دیے۔

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 24/05/2026

پروفیسر سلیم احمد چودھری نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بڑے بھائی الحاج چودھری سعید احمد رضائے الہی سے جہلم میں وفات پاگئے مرحوم سعید احمد کی نماز جنازہ میں مرکز منہاج القرآن کی طرف سے خصوصی وفد کی شرکت راجہ زاہد محمود نائب مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک رانامحمدادریس نائب ناظم اعلی محمدشکیل طاہر صاحب ڈائریکٹر فارن افیئر اور حافظ خرم شہزاد صاحب محترم غلام مرتضی علوی صاحب نے شرکت کی مرحوم سعید احمد چودھری کاسارا خاندان منہاج القرآن سے وابستہ ہے انکے چھوٹے بھائی پروفیسر سلیم احمد چودھری صاحب نائب ناظم اعلی تربیت ہیں مرحوم سعید احمد چودھری صاحب جہلم کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت تھے اور اجمن تاجران جہلم کے صدر بھی رہے ان کے جنازے میں جہلم کی سماجی سیاسی و مزہبی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت راجہ عابداکبر الفت مرکزی ہیڈ سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک سید احسان الباری شاہ شاہ کوآرڈینیٹر مراکز علم پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب محمد عرفان قادری ڈپٹی کوآرڈی نیٹر سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب چودھری نثار احمد گجر ہیڈ سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک جہلم ڈاکٹر امانت صاحب ہیڈسوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم عامر صاحب سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک جہلم محمد شہباز قادری سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم پروفیسر مبشر حسین صدرمنہاج القرآن جہلم شرقی سرائے عالمگیر سے راجہ عبدالوحید طاہر سابقہ ناظم منہاج القرآن ضلع گجرات پنڈ دادن خان سے حاجی عبدالغفور چودھری صدر پاکستان عوامی تحریک الحاج محمد اصغر چودھری صدر منہاج القرآن جہلم غربی چودھری ذولفقار احمد چشتی صاحب پرنسیپل منہاج ماڈل سکول پننوال قاری بشیر احمد گوندل صاحب سید ابرار شاہ صاحب سنیئر راہنما پی ٹی آئی راجہ زاہد عزیز سنیئر راہنما پی ٹی آئی چودھدری لال حسین سابقہ ایم پی اے جہلم چودھی سعید احمد سابقہ ایم پی اے جہلم ذیشان جرال چیمبر آف کامرس جہلم زاہد بٹ صاحب صدر چیمبر آف کامرس جہلم چودھری احمد رضا چودھری سعید صاحب پروفیسر شاہد بشیر صاحب منہاج القرآن کے کارکنان علماء مشائخ اور کثیرتعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی جنازہ کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی صاحب کا تعزیعتی پیغام اور دعائیہ کلمات سنائے گئے

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 23/05/2026

محترم منیر احمد مغل ڈسٹرکٹ صدرمنہاج القرآن وزیر آباد کی بھابی آج 23 مئی 2026 بروز ہفتہ انتقال کر گئ تھی مرکز سے خصوصی وفد نے فاتحہ خوانی میں شرکت فرمائی وفد میں محترم رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلی تنظیمات ؛ محترم راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی تحریک؛محترم شکیل احمد طاہر؛ ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ اور حافظ خرم شہزاد نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعاء کی

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 23/05/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی و سینئر ممبر محترم مہر محمد ارشد کہ بڑے بھائی مہر مشتاق احمد جو کہ پاکستان میں بقضاۓ الہی انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 23مئ 2026بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر ان کے آبائی شہر لالہ موسی میں ادا کر دی گئی ، مرکز منہاج القرآن سےاعلی سطحی وفد نے نماز جنازہ میں شرکت فرمائی وفد میں محترم رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلی تنظیمات ،محترم راجہ زاہد محمود قادری سینیئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم شکیل احمد طاہر ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ ؛ محترم منشاء الاسلام مغل؛محترم حافظ خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ علاوہ ازیں ضلع گجرات کی مرکزی قیادت بھی وفد میں شامل تھی جن میں محترم چوہدری محمد اکرم ڈویژنل ناظم ؛ ضلعی صدر گجرات محترم سید ہارون شاہ بخاری، محترم زاہد سلیم صدیقی ضلعی ناظم گجرات، اس کے علاوہ علاقہ بھر سے تحریکی؛ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ؛ نماز جنازہ کی امامت محترم رانامحمدادریس قادری صاحب نے فرمائی نماز جنازہ کے بعد حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کا تعز یعتی پیغام بھی سنایا گیا جس میں آپ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کی اور اس کے بعد محترم سید ہارون شاہ بخاری نے دعا کروائی اور ےتدفین کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی؛

22/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 22/05/2026

منہاج القرآن کیلیفورنیا، یو ایس اے سے محترم حاجی محمد اختر صاحب وفد کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن تشریف لاۓ۔ اس موقع پر نظامت امورکے ڈائریکٹر محترم شکیل احمد طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔

بعد ازاں معزز مہمانوں کو مرکز منہاج القرآن، آغوش کمپلیکس، منہاج یونیورسٹی لاہور اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا گیا۔ دورانِ وزٹ انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوتی، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں معزز مہمانوں کی ملاقات صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب سے بھی کروائی گئ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تنظیمی سرگرمیوں اور بیرونِ ملک منہاج القرآن کی دعوتی خدمات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 21/05/2026

سابق مرکزی ناظم دعوت محترم علامہ غلام ربانی تیمور علیہ رحمہ کی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے محمد حمزہ مرکز تشریف لاۓ اس موقع پر نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر محترم شکیل احمد طاہر نے معزز قائدین سمیت حمزہ کو خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے

Photos from Directorate of Foreign Affairs-MQI's post 21/05/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل وال سال یو کے سے محترم محمد عبد اللہ صاحب مرکز منہاج القرآن تشریف لاۓ ۔ اس موقع پر نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر محترم شکیل احمد طاہر صاحب اور ان کی ٹیم نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وزٹ کے دوران محترم محمد عبد اللہ صاحب کو مرکز منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا گیا، جس میں بالخصوص آغوش کمپلیکس، منہاج یونیورسٹی لاہور اور دیگر فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات شامل تھے۔ انہیں ادارے کے تعلیمی، تربیتی، فلاحی اور سماجی خدمات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

Photos from Minhaj-ul-Quran International [Official]'s post 19/05/2026

تحریکِ منہاج القرآن کے رہنماء علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دوسری سالانہ برسی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر محمّد رفیق نجم، علّامہ رانا محمّد ادریس قادری، شکیل احمد طاہر و دیگر کی خصوصی شرکت و گفتگو

لاہور: درویشِ منہاج علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ پر دوسری سالانہ برسی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نائب ناظمِ اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کی پوری زندگی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی معیّت اور مصطفوی مشن کی خدمت میں گزری۔ علّامہ صاحب مرحوم للّٰہیت، وفا اور اخلاص کا پیکر تھے اور ساری زندگی اس در سے وابستہ رہنا ان کے عظیم روحانی مقام کی دلیل ہے۔
نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علّامہ رانا محمّد ادریس قادری نے کہا کہ انہیں علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کے کلاس فیلو ہونے کا شرف حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ علّامہ صاحب مرحوم کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ کمٹمنٹ غیر معمولی تھی۔ وہ اعلیٰ پائے کے خطیب ہونے کے باوجود عاجزی و انکساری کا پیکر تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے دو ہفتوں پر مشتمل سفر کے دوران بھی انہوں نے ہر مقام پر انہیں انتہائی متحرک اور مشن کے لئے سرگرم پایا۔ علّامہ صاحب مرحوم اپنا ہر خطاب زندگی کا آخری خطاب سمجھ کر کرتے تھے اور ان کی پوری زندگی عشق، وفا اور خدمت سے عبارت تھی۔
ڈائریکٹر فارن افیئرز شکیل احمد طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ سب کے دوست تھے اور ہر شخص ان سے اپنے دل کی بات کرسکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں غیر معمولی خطابت کا فن عطا کیا تھا اور وہ فنا فی الشیخ تھے۔ انہوں نے کہا کہ علّامہ صاحب مرحوم مصطفوی مشن کے ہر اول دستے میں شامل تھے اور مشن کا جذبہ ان کے انگ انگ میں رچا بسا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ غلام ربانی تیمور جیسے کارکن کم پیدا ہوتے ہیں، وہ ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے ماتھے کا جھومر تھے۔
علامہ منہاج الدین قادری نے کہا کہ علّامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کی زندگی محبّت، وفا اور اخلاص کی روشن مثال تھی۔ ان کی ایک نایاب خوبی یہ تھی کہ وہ شجرِ محبّت کی مسلسل آبیاری کرتے رہے۔ علّامہ صاحب مرحوم خود بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ سے والہانہ محبت رکھتے تھے اور جہاں کہیں بھی محبّتِ شیخ الاسلام کا جذبہ دیکھتے، اس کی بھی حوصلہ افزائی کرتے اور اسے پروان چڑھاتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد بشیر قادری نے کہا کہ علامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ طہارت، وضو اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے تھے اور مصطفوی مشن کی خاطر اپنا ذاتی جیب خرچ بھی صرف کر دیتے تھے۔ آپ کی زندگی اخلاص اور وفاداری کی عملی تصویر تھی۔
دعائیہ تقریب میں بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، کرنل (ر) خالد جاوید، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ میاں انصر محمود قادری، خرّم شہزاد، قاری انصر علی قادری (ناروے)، زاہد سلیم صدیقی، اورنگزیب رضا خان سمیت جملہ فورمز کے ذمہ داران، مرکزی اسٹاف ممبران نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔ اختتام پر علّامہ غلام ربانی تیمور علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لئے صبرِ جمیل اور مصطفوی مشن کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


365 M, Model Town
Lahore
05499