12/04/2026
Punjab Police - Central Police Office
Official Temporary Page of Punjab Police, Pakistan
12/04/2026
12/04/2026
نیشنل چیمپین شپ 2026: پاکستان پولیس ویمن ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کارکردگی
پشاور میں منعقدہ 61ویں نیشنل چیمپین شپ 2026 میں پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، ایف آئی اے اور پاکستان ریلویز سمیت ملک بھر کی مضبوط ٹیموں نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈل جیتنے پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کی یہ کامیابی قابلِ فخر ہے اور ایسے باصلاحیت کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر محکمے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
12/04/2026
ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع اٹک اور راولپنڈی پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبور پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم
12/04/2026
12/04/2026
لاہور: معصوم بچہ درندگی کا شکار، پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار! 🚨
فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم پولیس کی گرفت میں۔ پولیس ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔ ملزم نے معصوم بچے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔
#لاہورپولیس
12/04/2026
لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا آر پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت۔
گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی پنجاب عبدالکریم
پولیس کالج سہالہ میں ریکروٹ کورس کے 518 زیر تربیت کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،
پولیس کالج سہالہ، راولپنڈی میں ریکروٹ کورس کے 518 زیر تربیت کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کانسٹیبلز کے چاک و چوبند دستوں کی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ اشفاق خان کو سلامی۔ تقریب کے اختتام پر زیر تربیت ریکروٹس نے کالج میں حاصل کی گئی عملی تربیت کا نہایت منظم، اعلیٰ معیار اور متاثر کن عملی مظاہرہ پیش کیا۔ کمانڈنٹ سہالہ کالج نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے زیر تربیت کانسٹیبلز میں شیلڈز تقسیم کیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے پاس آؤٹ ہونے والے کانسٹیبلز کو مبارکباد اور مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore
54000
