12/09/2021
پاکستان کی شان، پاک فوج کی پہچان اور ہمارا فخر، وطن عزیز کے جری سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا آج 56 واں یوم شہادت. میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پہ فاتحہ خوانی کے لیے حاضری۔
محاذ جنگ پر بھارتی سورماوں کو خاک چٹانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی نےوطن پر قربان ہوکر جام شہادت نوش کیا۔
میجر راجہ عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، پاکستان بننے سے پہلے آپ پاکستان منتقل ہوئے اور ضلع گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پزیر ہوئے، میجر راجہ عزیز بھٹی نے پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 1950ء میں پنجاب رجمنٹ میں شامل ہوئے۔
1950ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے ریگولر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انہیں شہید ملت خان لیاقت علی خان نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیر اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا پھر انہوں نے پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1956ء میں ترقی کرتے کرتے میجر بن گئے۔
6 ستمبر کوپاکستان پر بزدل بھارت نےحملہ کیا، پاک فوج کی ریزور پلاٹون نمبر 3 کو میجر عزیز بھٹی کی قیادت میں مشرقی کنارے پر پوزیشن لینے کا حکم دیاگیا،میجر راجہ عزیز بھٹی اپنے جوانوں کے ساتھ لاہور کے مشرقی کنارے کی کمانڈ سنبھالی،بھارتی فوج کی لاہور کی طرف پیش قدمی ، پاک فوج کو ترنوالہ سمجھتے ہوئے اور لاہور کے جم خانہ میں دوپہر کی چائے پینے کی خواہش رکھنے والے بھارتی جرنیل کی خواہش کی راہ میں میجر عزیز بھٹی شہید سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔
تین دن اور تین راتیں میجر عزیز بھٹی بھارتی فوج کے بخیے ادھیڑتے رہے ، ایسے تاک تاک کے نشانے لگائے کہ طاقت کے نشے میں چور بوکھلائی بھارتی فوج کی ذہنی صلاحیت مفقود کرکے رکھ دی،طاقت کے نشے میں سرشار بدمست بھارتی دشمن جیسے ہی برکی کی طرف قدم بڑھاتا میجر بھٹی کا توپخانہ تاک تاک کر ایسے نشانے لگاتا کہ میدان میں صرف دشمن کے لاشے ہی نظر آتے۔
کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو آرام کا مشورہ بھی دیا جاتا رہا لیکن پاکستان کے سپوت پر تو بس ایک ہی دھن سوار تھی کہ بھارتی سورماوں کو نہر پار نہیں کرنے دینا،میجر راجہ عزیز بھٹی کی ساری زندگی ایک ہی خواہش رہی کہ وہ ملک کی خاطر شہادت کا رتبہ پائیں جس کا اظہار وہ دوران جنگ بھی کرتے رہے۔
اور پھر ان کی خواہش اللہ تعالی نے قبول فرمائی، 12 ستمبر کی صبح عزیز بھٹی شہید اپنے مورچے پر کھڑے دشمن کی نقل و حرکت کا جائزہ لے رہے تھے کہ بھارتی فوج کے ٹینک کا ایک گولہ ان کے سینے پر آکر لگا اور انہوں نے جام شہادت نوش کیا،لاہور کے دفاع میں لازوال قربانی دینے والے میجر راجہ عزیز بھٹی کو ان کی جانبازی شجاعت کے نتیجے میں 1966 میںسب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
09/09/2021
ALLAH BLESS THIS OLDMAN ,PROUD OF OUR NATION, VD SPEEDY RECOVERY...AMEEN
05/09/2021
"میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں
"ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی صحت یابی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی💥💥
ہم سب کو رب العزت نے پیدا کیاہے اورہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے اور خالق حقیقی کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنا ہے ۔ میں چند دنوں سے سخت بیمار ہوں ۔علاج جاری ہے ، گناہ گار ہوں ۔دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کی دعا کریں ،میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گائوں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہے اور دعائے مغفرت کرنا ہے ۔ میں نے دل و جان ، خون ، پسینہ سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے جو کہا گیااس پر عمل کیا ، کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی میرے محبت وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا ۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے ، میں جہاں چاہتا جاتا کھرب پتی ہو جاتا ، مجھے پاکستان عزیز تھا، آپ عزیز تھے، آپ کی حفاظت و سلامتی میرا فرض تھا ، میں دسمبر 1971 کو کبھی نہ بھلا سکا ۔والسلام، طالب دعا، آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،(نوٹ)آپ نے محسن پاکستان ، محافظ پاکستان کے القاب سے نوازا ہے ، تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان زندہ باد، یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔💔
25/08/2021
میجر عزیز بھٹی شہید گروپ کے تمام دوستوں کو اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
اللہ پاک آپ سب بھاٸیوں کو محفوظ رکھے آمین
10/08/2021
سر اٹھے تو سہی ظلم کے سامنے تب ہی ظالم کا وقت حساب آئے گا
اور تب ہی غریبوں کے دربار پر ہاتھ جوڑے ہوئے ہر نواب آئے گا
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
09/08/2021
Love Pakistan and Build Pakistan.. Pakistan Zindabad Pak Army Paindabad...
09/08/2021
تمام فرقوں،تعصبات،لسانیات سے بالاتر دنیا کی سب سے بہترین فوج ہماری جہاں نا کوئی شعیہ نا کوئی سنی اور نا کوئی وہابی ہے
وہاں تو بس ایک مجاہد ہے جو ان تمام باتوں کو اپنے پاؤں تلے روند کر پاکستان میں امن بحالی کے لیے اپنے ساتھی جوان کے کندھے سے کندھا ملائے دشمن کی صفوں میں طوفان برپا کر دیتے ہیں
یہی چیز ہماری فوج کو عظیم ترین فوج بناتی ہے جب فوج اتفاق اور اتحاد سے رہ سکتی ہے اور آپ کیوں نہیں ؟
کیوں آپ لوگ ان جوانوں کی قربانیوں کا مان نہیں رکھتے کیوں اور آپس میں لڑ لڑ کر مر جاتے ہیں ؟
کیا یہ جہالت نہیں ؟
پاک فوج زندہ باد
09/08/2021
اللہ کا سپاہی سپاہی سلطان محمود شہید💕💕💕
کچھ دن پہلے ہم نے آپ کو بتا یا تھا کہ کشمیر الیکشن میں ڈیوٹی کے دوران آرمی کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہوگئے تھے۔
ان شہیدوں میں ایک سپاہی سلطان محمود بھی تھے۔
ہمیں سپاہی سلطان کے بارے میں ان کے ایک قریبی عزیز سے مزید کچھ باتیں معلوم ہوئیں تو سوچا آپ کو بھی سنائیں۔
سلطان کی ایک دوسالہ بچی ہے جو بہت ارمانوں سے دنیا میں آئی۔ وہ اپنی بیٹی فزا سے بیحد پیار کرتے تھے۔ جس دن شہید ہوئے اس سے ایک رات پہلے انہوں نے خواب میں اپنی شہادت دیکھی تو وہ بہت بے چین ہوئے اور ساتھیوں کو خواب سنا کر کہا کہ مجھے اپنی بچی کے پاس جانا ہے۔
وہ خواب ساتھیوں کو سناتے ہوئے یہ بھی بولے کہ مجھے کچھ ہوگیا تو میری بیٹی کا کیا ہوگا۔
جب وہ گاڑی میں سوار گھر کی جانب روانہ تھے تو گھر فون کرکہ ماں سے بات کی بچی کو پوچھا اور بولے ماں میں گھر آرہا ہوں۔ اور اس کے کچھ ہی لمحوں بعد گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔
وہ گھر تو پہنچ گئے اور اپناوعدہ پورا کردیا لیکن نہ تو ماں سے گلے مل سکے نہ نھنی فزا کو گود میں اٹھا کر پیار کر سکے۔
چھوثی معصوم فزا بابا کے لئے بہت اداس ہے بار بار بابا کا پوچھتی ہے۔
سلطان کی بیوی کی تو زندگی ہی اجڑ گئی اس کو کوئی ہوش نہیں ہے۔ سلطان کی ماں اسکول ٹیچر ہیں۔ سلطان ماں کے بہت لاڈلے تھے ماں کا بہت برا حال ہے۔
سلطان کی تدفین کے لئے گھر کے قریب موجود قبرستان میں جگہ دیکھی گئی تھی لیکن ماں کی حالت دیکھ کر ان کی تدفین گھر سے دور واقع قبرستان میں کی گئی۔
سب کچھ بہت تکلیف دے ہے۔ کئی دن پہلے یہ سب ہمارے علم میں آچکا تھا لیکن ہمت نہیں تھی سب لکھنے کی اور جس بات سے ہم آج تک شدید اذیت میں ہیں وہ یہ کہ جب سلطان کی تدفین ہو رہی تھی تو وہاں موجود سلطان کے عزیز اور ماں بار بار یہ کہہ رہے تھے کہ جو سلطان کو اور سلطان کے ساتھیوں کو گالیاں دیتے ہیں سلطان ان کی حفاظت کرتے ہمیں چھوڑ گئے۔ یہ صدا بہت ذیادہ تھی اور بار بار دھرائی جا رہی تھی۔۔۔۔
ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے یہ کہ اب شہیدوں کے خاندان سے بھی یہ صدا آنے لگی ہے۔
آخر کب تک کوئی قربانی دیتا رہے گا اور صبر کرتا رہیگا۔
ایک نہ ایک دن تو انہوں نے جاگنا ہی تھا۔۔۔۔
سوچو! آج ہمارے سیکیورٹی ادارے ہم کو نظرانداز کرنا شروع کردیں تو ہمارا کیا انجام ہوگا؟
ہمارے پیدا کردہ ڈاکو، ہمارے اپنے بچے جو ہماری بےوقوفیوں کی وجہ سے چور بن گئے ہیں، ہمیں بیچ کھائیں گے۔
سوچو! آج آرمی ہم پر سے اپنا شفقت بھرا ہاتھ اٹھالے تو ہمارے سیاستدان ہمارا کیا حال کردیں گے۔
ارے یہ ہمیں آپس میں لڑا لڑا کر ہی ختم کر دیں گے۔
ہم آج ہیں نا تو پاک فوج کی وجہ سے۔
یہ زمیں موجود ہے نا تو پاک فوج کی وجہ سے۔
ہمارے بچے اسکول جاتے ہیں نا تو پاک فوج کی وجہ سے۔
آج امن وسکون ہے نا تو پاک فوج کی وجہ سے۔
ہم روٹی کما کر کھاتے ہیں نا تو پاک فوج کی وجہ سے۔
کیا کیا بتائیں آپ بچے تو نہیں کہ سب نہ جانتے ہوں۔۔۔۔
ہماری فوج کب تک قربانی دیتی رہی گی اور کیوں دے آپ جیسوں کے لئے؟؟؟
آپ کیا کرہے ہو یہ تو سوچو۔۔۔۔
ہم پھر پوچھتے ہیں آپ کسی کے کام آتے ہو بلا وجہ؟
کیا کسی ایسے کی مدد کروگے جو آپ کو برا کہے گالیاں دے؟
کبھی نہیں کر سکتے۔
یہ حوصلہ کسی میں نہیں ہوتا
اتنا ظرف ہوتا ہی نہیں
ہم نے کسی انسان کو اتنا اعلی ظرف نہیں دیکھا....
یہ تو ان اللہ کے سپاہیوں کو رب نے بنایا ہی ایسا ہے۔
یہ دیوانے پاگل۔۔۔۔۔
کسی کی پروا نہیں۔۔
بس سپہ سالار کا حکم ملتا ہے چل پڑتے ہیں۔۔۔۔
لیکن کب تک؟
کب تک برداشت کریں گے؟؟؟
اور کیوں کریں؟؟؟
کیوں فوج سنے ؟؟؟؟
سوچو شہیدوں کی فیملی کا۔۔۔
نھنی فزا اب کبھی بابا کو نہیں دیکھ پائے گی
اسکا بابا کبھی اسے گود میں لے کر پیار نہیں کرے گا۔
یہ اس نھنی گڑیا کی آخری بابا کے ساتھ تصویر ہے
اسکی البم اب خالی رہے گی۔
سوچو اس پھول کا درد۔۔۔
یہ بڑی ہوگی تو کیا سوچے گی کہ ہم کتنے گھٹیا لوگ ہیں۔ اسکے بابا کو گالیاں دیتے تھے۔
ہمارا دل بے چین ہے کہ اس پھول کے پاس جائیں اسے پیار کریں گلے لگائیں۔۔۔
لیکن ہمت نہیں کیا کہیں گے کہ
ہم تمہارے بابا کو کھا گئے ہیں۔۔۔۔
ہم ہر بار کہتے ہیں ان مجاہدوں میں اپنے بچے تلاش کرو
انکی شکلوں میں اپنے بچے دیکھو۔
ڈرو اللہ سے
ڈرو اس کے عزاب سے۔
❤️🇵🇰 ❤️
نوٹ؛ اگر کسی کے پاس کسی شہید کی کوئی تفصیل ہے اور وہ ہم سے شئیر کرنا چاہتا ہے تو پلیز انبکس میں رابطہ کریں۔ شکریہ
❤️🇵🇰 ❤️
اپنے شہیدوں کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں وڈیوز دیکھیں۔
https://youtube.com/channel/UCREo6fcQBXNBTP5mx0E79Pw
Please watch, like and share our channel. Thanks
09/08/2021
سر آصف غفور۔۔۔ دی لیجنڈ
پاکستان تو سدا سلامت رہے
ذوالفقار علی عباسی
میرے محترم پاکستانیو آج میں اس ہستی کو
خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جسنے مجھے پاکستان کے دفاع کرنے کا شعور دیا اور مجھے بتایا کہ
دشمن میرے ملک پاکستان کو ہر ہربہ استعمال کرکے
میرے وجود کو مٹانے کے درپے ہے
میرے وجود کو کاٹنے کی سازشیں پاکستان بنتے ہی شروع ہوگئی تھیں
پر کیا کہنا میرے ملک کے سپاہیوں کا
ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے
سر آصف غفور جیسے نڈر بہادر شیر 🦁 دیے میرے ملک کو
جب آپ نے بیان دیا ۔۔۔۔ فوج کو لیٹا دینگے۔۔۔ یہ کہاں سے آگیا
اور تم سیاست دانوں سے ڈیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں
دراصل آپ پوری قوم کی ترجمانی کر رہے تھے
سوتی ہوئی قوم کو جگا کر ملک کے دفاع پر لگا دینا یقیناً آسان کام نہ تھا
پر جب وطن اور مٹی سے عشق جاگتا ہے تو ایسے
کارنامے ہونا شروع ہو جاتے ہیں
اصل میں ملک کا اگر کوئی حقیقی معنوں میں خیرخواہ
ہے تو وہ پاک فوج ہے
جتنا ایک فوجی ملک سے محبت کرتاہے
یقیناً میں اور آپ ہوں یا کوئی سیاست دان ہو
کوئی اور اتنی محبت نہیں کرسکتا
سر آصف غفور صاحب کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
کسی بھی سیاست دان کے کہنے پر اپنے محسنوں کو یو رسوا نہیں کیا جاسکتا
میں ہمیشہ کوشش کروں گا فوج کے بیانیہ کے ساتھ چلوں اور اپنے ملک کے دفاع میں کردار ادا کروں گا انشاللہ
کیا آپ کوشش کریں گے
پاک فوج کو سلام
پاکستان ذنداباد
09/08/2021
ہمیں بھی یاد آتا ہے وہ گھر اپنا وہ سب اپنے
مگر ہم کبھی آنکھوں میں آنسو نہیں لایا کرتے
09/08/2021
سندھ کے علاقےمنڈو ڈیرو میں پاکستان آرمی کی جانب سے 48 گھٹنے میں نئے پل کی تعمیر۔ علاقے میں موجود پرانا پل 2010 کے سیلاب میں ٹوٹ گیا تھا۔ 3000 سے زائد لوگ اس پل کو پیدل کراسنگ کے لیے استمال کرتے تھے اور پراناپل ٹوٹنے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات تھیں ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ پنو عاقل ميجر جنرل شبير ناريجو صاحب نے عید کے دن اس جگہ کا دورہ کیا اور پل کا افتتاح کر کے اہل علاقہ میں مٹھائی تقسیم کی۔
امن ہو یا زمانہ جنگ ۔ سیلاب ہو یا قدرتی آفات ۔پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش
۔
پاکستان آرمی زندہ باد
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰