Gulberg Police Lahore

Gulberg Police Lahore

Share

Everyday

27/03/2022

نولکھا پولیس کی بروقت کارروائی

بھارتی خاتون شہری کا گمشدہ ہینڈ بیگ تلاش کر لیا۔
بھارتی خاتون شہری ریشم کمار کا ہینڈ بیگ گم ہو گیا تھا۔ت

بروقت کارروائی اور اہلکاروں کے ذمہ دارانہ رویئے کے باعث ہینڈ بیگ مل گیا

ہینڈ بیگ میں 1500 سے زائد امریکی ڈالر، بھارتی کرنسی اور پاسپورٹ سمیت دیگر ضروری دستاویزات تھے

ہینڈ بیگ بھارتی خاتون ریشم کمار کے حوالے کر دیا گیا۔
بھارتی خاتون کا اظہار تشکر، لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا

Photos from Gulberg Police Lahore's post 12/03/2022

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور
12 مارچ 2022

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز،

گلبرگ پولیس کی کارروائی،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اللہ دتہ گرفتار،

ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا 1360گرام ہیروئین پاؤڈر برآمد،

ملزم کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے، ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر طاہر محمود

لاہور پولیس کا نعرہ،منشیات سے پاک شہر ہمارا،منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل

اہل لاہور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان

26/02/2022

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور
26 فروری 2022

خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم زاہد عنایت غالب مارکیٹ پولیس کی گرفت میں،

متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اپلوڈ کرکے پولیس سے مدد مانگی تھی،

ملزم کچھ دن سے مجھے آفس آتے جاتے پریشان کرتا تھا،متاثرہ خاتون

گلبرگ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس

خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد

Photos from Gulberg Police Lahore's post 06/02/2022
Photos from Gulberg Police Lahore's post 05/02/2022

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور
04 فروری 2022

*لاہور پولیس شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پر عزم*

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز،

گلبرگ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش فرحان عرف بلی پولیس کی گرفت میں،

ملزم گاڑی چوری سمیت ناجائز اسلحہ کے 42 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،01 کلو 410 گرام چرس اور خنجر برآمد،

ملزم بوائز کالج کے اطراف میں منشیات فروشی میں ملوث تھا،

ملزم کیخلاف مقدمات درج، مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے،، ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر طاہر محمود

نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار عظیم

04/02/2022

ٹیکرز
لاہور4 فروری 2022
*ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ گرفتار*

ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا

شفیق آباد ڈولفن ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کیا ۔ترجمان آپریشنز ونگ

ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے

ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ون ویلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔

گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز

ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ترجمان آپریشنز ونگ

ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا مقدمہ درج۔ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ڈولفن ٹیم کو شاباش۔ترجمان آپریشنز ونگ

ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز

04/02/2022

لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت!لکھوکی چوکی پولیس نے پتنگ باز پکڑ لیا،ملزم کے قبضہ سے 100 پتنگیں اور 3 کیمیکل ڈور کی گوٹیں برآمد، مقدمہ درج۔۔۔

03/02/2022

*شاد باغ اکیڈمی سے گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش لڑکے گرفتار*

شاد باغ پولیس کی کاروائی دو ملزمان گرفتار

دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے

شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے دونوں کو گرفتار کیا دریافت پر برقعہ پوش بھی لڑکا ہی نکلا

گرفتار ملزمان میں حبیب ڈار اور برقعہ پہنے شاہ میر شامل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری,

طالبات کو ہراساں اور تنگ والوں کو گرفتار کرنے پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش,

خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ,ایس پی سٹی

عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے, ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی

02/02/2022
31/01/2022

ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور
26جنوری 2022

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے حکم پر اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ،

غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی،خاتون سمیت 03 اشتہاری ملزم گرفتار،

گرفتار ملزمان میں ہما امتیاز،عمر فاروق اور کاشف شامل،

ملزمان چوری،فراڈ اور بوگس چیک دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،

ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے،،ایس ایچ او غالب مارکیٹ راؤ نعیم

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار عظیم کی غالب مارکیٹ پولیس ٹیم کو شاباش،

مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار عظیم

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Gulberg Police Station
Lahore