01/06/2026
غیر قانونی شکار ماہی کے خلاف محکمہ ایکوا کلچر اینڈ فشریز کی کاروائیاں جاری،
ڈائریکٹر ایکواکلچر پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن عاشر عظیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ناروال محمد شہباز کے ہمراہ چاندیاں پوسٹ دریائے راوی نارووال ایریا کا دورہ کیا اور غیر قانونی مچھلی کے شکار کے حوالے سے مختلف مقامات کی چیکنگ کی۔ ڈائریکٹر ایکوا کلچر ڈاکٹر محمد عابد نے ڈسٹرکٹ نارووال دریا راوی پرایک پبلک واٹر کی سرکاری نیلامی کی قیمت کا ازسر نو جائزہ بھی لیا اور ہدایات دیں ۔
اس کے علاوہ، ٹیم نے دریائے راوی کے مختلف حصوں کا معائنہ کر کے غیر قانونی شکار مچھلی کی روک تھام کے حوالے سے چھاپہ مار ٹیموں کو ضروری ہدایات دیں ۔
27/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک 🕋
قربانی، ایثار اور محبت کا یہ بابرکت دن ہم سب کیلئے امن، خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، دعاؤں اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤍
26/05/2026
لبیک اللّٰھم لبیک…
وہ مقدس لمحہ جب دل، روح اور زبان صرف ایک ہی پکار میں گم ہو جائیں۔ 🤍
اللہ تعالیٰ تمام حجاجِ کرام کی عبادات، دعائیں اور قربانیاں قبول فرمائے، اور ہر مسلمان کو بیت اللہ کی حاضری نصیب کرے۔ آمین۔ 🕋✨
#حج
25/05/2026
پنجاب میں جھینگا فارمنگ — ابھی شروع کریں! 🦐
کھاری اور بنجر زمین کو منافع بخش کاروبار میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں — کم وقت، زیادہ پیداوار، اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی۔
جھینگا فارمنگ اپنائیں اور معاشی تحفظ یقینی بنائیں!
#جھینگافارمنگ #پنجاب #زراعت #سفیدجھینگا #کاروبار
21/05/2026
سیکریٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب، رانا محمد سلیم افضل نے اپنے دورہ مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خاں کے دوران فش ہیچری غظنفر گڑھ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ہیچری غظنفر گڑھ نے سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز کو دفتر کے مختلف حصوں اور فش پانڈ کمپلیکس کا معائنہ کرایا اور کارپ فش اور رہو مچھلی کی بریڈنگ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں سیکرٹری اکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب رانا محمد سلیم افضل نے بچہ مچھلی اور آمدن کے دیے گئے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے ہدایات دیں.