Punjab Library Foundation

Punjab Library Foundation

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Library Foundation, Government Organization, Shahrah-e-Quaid-e-Azam Service Road N, Garhi Shahu, Punjab, Lahore.

Punjab Library Foundation has been established primarily to extend its financial support to operational public libraries in shape of grant-in-aid for the procurement of books, equipment, library furniture and other related items.

15/12/2020

‏کوئی ٹھہرا ہوا سا اِک لمحہ
ساری عمرِ رواں سے اچھا ہے

08/12/2020

غزل

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

اک فرصتِ گناہ ملی ، وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روز گار کے

بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے

30/11/2020

‏یہ تو ممکن نہیں بچپن کا کوئی دن مل جائے
یا پلٹ آئے کوئی ساعت نایاب شباب
پھوٹ نکلے کسی افسردہ تبسم سے کرن
یا دمک اٹھے کسی دست بریدہ میں گلاب
آہ پتھر کی لکیریں ہیں کہ یادوں کے نقوش
کون لکھ سکتا ہے پھر عمر گزشتہ کی کتاب

30/11/2020

نہ سہی اور پر اتنی تو عنایت کرتے
اپنے مہمان کو ہنستے ہوئے رخصت کرتے

مبہم الفاظ میں ہم نے تجھے کیا لکھا ہے
تو کبھی روبرو آتا تو وضاحت کرتے

ھم نے غم کو بھی محبت کا تسلسل جانا
ہم کوئی تم تھے کہ دنیا سے شکایت کرتے

ہم نے سوکھی ہوئی شاخوں پہ لہو چھڑکا تھا
پھول اگر اب بھی نہ کھلتے تو قیامت کرتے

کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر پیار نہ کرتے تو حکومت کرتے

کتنے دن ہو گئے خاموش ہو تم خیر تو ہے
وقت ملتا تو ذرا فون پہ زحمت کرتے

تجھ کو کھونے کا سرے سے کبھی سوچا ہی نہ تھا
ہم اگر تجھ کو نہ پاتے تو بغاوت کرتے

گونجتا آتا ہے ناراض ہوائوں کا جلوس
گھر میں ہوتے تو چراغوں کی حفاظت کرتے

رتجگے ایسے کہ پتھرا گئیں آنکھیں منہاس
آنکھ لگتی تو کسی خواب کی حسرت کرتے

23/11/2020

زونیمحفلین

ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی

مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کا
رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی

اس رات دیر تک وہ رہا محوِ گفتگو
مصروف میں بھی کم تھا فراغت اسے بھی تھی

سنتا تھا میں بھی سب سے پرانی کہانیاں
تازہ رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی

مجھ سے بچھڑ کے شہر میں گھل مل گیا وہ شخص
حالانکہ شہر بھر سے رقابت اسے بھی تھی

وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا
ورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی

محسن نقوی

12/11/2020

تیری خوشبو نہیں ملتی، تیرا لہجہ نہیں ملتا۔۔
ہمیں تو شہر میں کوئی ترے جیسا نہیں ملتا۔۔

یہ کسی دھند میں ہم تم سفر آغاز کر بیٹھے،
تمہیں آنکھیں نہیں ملتی ہمیں چہرہ نہیں ملتا۔۔

ہر اک تدبیر اپنی رائیگاں ٹھہری محبت میں،
کسی بھی خواب کو تعبیر کا رستہ نہیں ملتا۔۔

بھلا اس کے دکھوں کی رات کا کوئی مداوا ہے،
وہ ماں جس کو کبھی کھویا ہوا بچہ نہیں ملتا۔۔

زمانے کو قرینے سے وہ اپنے ساتھ رکھتا ہے،
مگر میرے لئے اس کو کوئی لمحہ نہیں ملتا۔۔

مسافت میں دعائے ابر ان کا ساتھ دیتی ہے،
جنہیں صحرا کے دامن میں کوئی دریا نہیں ملتا۔۔

جہاں ظلمت رگوں میں اپنے پنجے گاڑ دیتی ہے،
اسی تاریک رستے پر دیا جلتا نہیں ملتا۔۔
۔۔۔۔
نوشی گیلانی
۔۔

~نون~

11/11/2020

اک آس تو ہے کوئی سہارا نہیں تو کیا

رستے میں کچھ شجر تو ہیں سایہ نہیں تو کیا

رہتا ہے کوئی شخص مرے دل کے آس پاس

میں نے اسے قریب سے دیکھا نہیں تو کیا

تو ہی بتا کہ چاہیں تجھے اور کس طرح

یہ تیری جستجو یہ تمنا نہیں تو کیا

ہم دور دور رہ کے بھی چلتے رہے ہیں ساتھ

ہم نے قدم قدم سے ملایا نہیں تو کیا

10/11/2020

منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک

ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک

حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک

کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک

فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں

کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں

09/11/2020

A dinner / training by FreedomGate Pakistan (IAF Alumni) with the support of Friedrich Naumann Foundation for Freedom (FNF).
It was a good opportunity to interact among Young Parliamentarians of Punjab province and with FNF Partners

Photos from Punjab Library Foundation's post 09/11/2020

A dinner / training by FreedomGate Pakistan (IAF Alumni) with the support of Friedrich Naumann Foundation for Freedom (FNF).
It was a good opportunity to interact among Young Parliamentarians of Punjab province and with FNF Partners

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Shahrah-e-Quaid-e-Azam Service Road N, Garhi Shahu, Punjab
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00