Pakistan Inqalabi Party

Pakistan Inqalabi Party

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Inqalabi Party, Political Party, Air line society Lahore, Lahore.

پاکستان انقلابی پارٹی نظام کو بدل کر نیا نظام عوامی جمہوری انقلاب لانا چاہتی ہے عوامی جمہوری انقلاب پاکستان کی عوام کے معاشی مسائل کا حل ہے اس نظام کے تحت عوام کو میٹرک تک مفت تعلیم اور صحت دینا ہے طبقاتی نظام کو ختم امیر غریب کے فرق کو برابر کرنا ہے

03/06/2026

عید ملن پارٹی کا اہتمام پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی

03/06/2026

کشمیر ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں
پاکستان انقلابی پارٹی

03/06/2026

پاکستان انقلابی پارٹی یوتھ ونگ پاکستان کے صدر وکی بٹ

03/06/2026

*پریس ریلیز*

*دنیا بھر کے محنت کشو، ایک ہو جاؤ*
*غریبوں مظلوموں کی آواز*
*عوامی جمہوری انقلاب*
*کراچی*

*کراچی:* پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری *ڈاکٹر رمضان* نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں غریبوں، مظلوموں، محنت کشوں، ہاریوں، کسانوں، خواتین، طلبہ اور عام عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

ڈاکٹر رمضان نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بجٹ کو عوام دوست بنائے اور پٹرول، بجلی، گیس سمیت کھانے پینے کی تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے تاکہ محنت کش طبقہ سکون کا سانس لے سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انقلابی پارٹی ہمیشہ غریب و مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوامی جمہوری انقلاب کے ذریعے ہی ملک کے مسائل کا حقیقی حل ممکن ہے۔

*شعبہ اطلاعات و نشریات*
*مرکزی سیکرٹریٹ، کراچی*
*پاکستان انقلابی پارٹی*

03/06/2026

دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ
ہر ظلم جبر کا ایک جواب عوامی جمہوری انقلاب

*پشاور: پاکستان انقلابی پارٹی خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس*
حکیم ولی رحمان کی صدارت میں پارٹی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی امور کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کو متحد اور منظم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے تاکہ عوامی تحریک کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے موجودہ بجٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ قومی عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا جائے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی غلامی سے جان چھڑانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے ورنہ قومی خودمختاری داؤ پر لگ جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں فوری طور پر انصاف پر مبنی نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے پارٹی ورکروں کو متحد اور منظم ہو کر اپنی جدوجہد تیز کرنی چاہیے تاکہ غریبوں، مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جا سکے۔

اجلاس میں شعبہ اطلاعات پاکستان انقلابی پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ خیبر پختونخوا کے ذمہ داران سمیت حکیم ولی رحمان اور پوری کابینہ نے شرکت کی۔

جاری کردہ
شعبہ اطلاع تو نشریات پاکستان انقلابی پارٹی مرکزی سیکٹیریٹ خیبر پختون خواہ

03/06/2026

دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ
غریبوں مظلوموں کی اواز
عوامی جمہوری انقلاب

🚩🚩🚩*لاہور: حکومت کے لاک ڈاؤن احکامات پر پاکستان انقلابی پارٹی کی شدید مذمت*
📢📢📢۔پاکستان انقلابی پارٹی لاہور کے سینیئر نائب صدر حافظ فیاض گجر نے حکومت پنجاب کی جانب سے "لاک ڈاؤن" کے نام پر غریب عوام کو روزی روٹی سے محروم کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں سے حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی عوام دشمن ہے۔

حافظ فیاض گجر نے کہا کہ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات فوری واپس لیے جائیں۔ آئین اور قانون کے مطابق ہر پاکستانی کو یہ بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنا کاروبار کرے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ریاست کا کام عوام کو سہولت دینا ہے نہ کہ ستیلی ماں جیسا سلوک کرنا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں۔ بجلی کے بل، گیس کے بل، پٹرول، اشیائے خوردونوش - سب کچھ غریب کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں کاروبار کے اوقات پر پابندی ظلم کے سوا کچھ نہیں۔

حافظ فیاض گجر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔ پاکستان انقلابی پارٹی ہر محاذ پر مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعت و نشریات
پاکستان انقلابی پارٹی لاہور

03/06/2026
02/06/2026

پاکستان انقلابی پارٹی فیصل آباد مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کر رہی ہے

02/06/2026

پاکستان انقلابی پارٹی۔ بھٹہ مزدور یونین کے صدر عمران نذیر ودیگر دوست بھٹہ مزدور کی سالانہ اجرتوں میں اضافہ کا چارٹرڈ اف ڈیمانڈ ڈائریکٹر لیبر ویسٹ رائے یسین کھرل ڈائریکٹر لیبر ایسٹ سید غضنفر عباس صاحب کو جمع کر وا رھے ھیں پاکستان انقلابی پارٹی زندہ باد

02/06/2026

پاکستان انقلابی پارٹی۔ بھٹہ مزدور یونین کے صدر عمران نذیر ودیگر دوست بھٹہ مزدور کی سالانہ اجرتوں میں اضافہ کا چارٹرڈ اف ڈیمانڈ ڈائریکٹر لیبر ویسٹ رائے یسین کھرل ڈائریکٹر لیبر ایسٹ سید غضنفر عباس صاحب کو جمع کر وا رھے ھیں
پاکستان انقلابی پارٹی زندہ باد

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Air Line Society Lahore
Lahore
5000