Punjab Prisons

Punjab Prisons

Share

This is Authorized Punjab Prisons Official Page

06/05/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کا عمل جاری*

لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی وویمن جیلز میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کی جا رہی ہے

امیدواروں کے فزیکل اور تحریری امتحان کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے

بھرتی کے عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے

کسی بھی شکایت کی صورت میں اعلیٰ افسران سے براہ راست رابطے کی سہولت

آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں

شکایات کے ازالے کے لیے ریویو بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا

میرٹ، شفافیت اور انصاف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

29/04/2026

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کی جیلوں اسیران کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد جاری*

جناب ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند اور مفید شہری بنانے کی جانب خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیوٹا اور پنجاب ووکیشنل ایینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے تربیتی کورسز کروائے جا رہے ہیں اور تربیتی کورسز کی تکمیل پر سزاؤں میں چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

قیدیوں کی حوصلہ افزائی اور انکے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش اور فروخت کیلئے موبائل شاپ اور ڈسپلے سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں پر کارپٹ ، فرنیچر ، ڈیکوریشن پیس، کمبل ، فٹبال ، گریٹ کوٹ ، یونیفارم شرٹ ، آئرین باکس ، نوار اور چارپائیوں سمیت مختلف اشیاء فروخت کیلئے آویزاں کی گئی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش کا مقصد ہنرمند قیدیوں کی حوصلہ افزائی کر کے ان میں مثبت رحجانات پیدا کرنا ہے تاکہ وہ جیل سے رہائی کے بعد ایک مفید شہری بن کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر کے حصول کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا معاوضہ بھی دیا جا رہا تاکہ وہ جیل میں ہوتے ہوئے بھی اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔
UrduPoint.com

07/04/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل راولپنڈی کے امیدواران کے لیے اہم اعلان*

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ مورخہ 12 اپریل، 2026 بروز اتوار کو سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) میں ہوگا

امیدواران صبح 07 بجے رپورٹ کریں گے، تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔

تمام امیدواران اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ساتھ ساتھ تمام
دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول بھی لانے کے پابند ہونگے

موبائل فون اور بیگز لانے پر مکمل پابندی ہوگی، صرف فائل فولڈر ساتھ لانے کی اجازت ہو گی

05/04/2026

*محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈر کی بھرتی برائے وویمن جیل لاہور کے امیدواران کے لیے اہم اعلان، فزیکل ٹیسٹ مؤخر*

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے مورخہ 07 اپریل 2026 بروز منگل ہونے والے فزیکل ٹیسٹ کو موسمی خرابی کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا ہے

لیڈی وارڈرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ مورخہ 14 اپریل، 2026 بروز منگل کو ریس کلب لاہور نزد سنٹرل جیل لاہور (کوٹ لکھپت) میں ہوگا

امیدواران صبح 07 بجے رپورٹ کریں گے، تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔

تمام امیدواران اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ساتھ ساتھ تمام
دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول بھی لانے کے پابند ہونگے

موبائل فون اور بیگز لانے پر مکمل پابندی ہوگی، صرف فائل فولڈر ساتھ لانے کی اجازت ہو گی.

30/03/2026

اللہ تعالٰی کی بے حساب نعمتوں اور کرم نوازی کا جتنا بھی شُکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ۔ پینتیس سالہ طویل سروس ، محنت ، سینئرز کی راہنمائی، ماں باپ کی بے لوث دُعاؤں، ساتھی افسران اور اہلکاران کی سپورٹ اور ٹیم ورک ، حکومت پنجاب ، ہوم سیکرٹری صاحب پنجاب ، چیف سیکرٹری صاحب پنجاب کی خصوصی مہربانی اور ماتحت پروری کے طفیل مجھے 15 مارچ 2026 سے گریڈ 22 میں پروموٹ/ اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ شُکر الحمدُ للہ ۔ پوری سروس کے دوران میرے ماتحت کام کرنے والے افسران ، اہلکاران اور سینئر افسران کا میں خصوصی طور پر شُکر گزار ہوں ۔ پنجاب اور دیگر صوبوں کی صوبائی سروس کے کسی بھی آفیسر کو صوبائی حکومت کی طرف سے اس سے قبل 22 گریڈ نہیں دیا گیا۔ میں اپنا یہ اعزاز محکمہ جیل خانہ جات اور اپنی ٹیم کے تمام ممبران کے نام کرتا ہوں جن کی وجہ سے محکمہ کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ ہوا اور دُعا گو ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے اعزاز اور خوشخبریاں محکمہ جیل کے افسران سے منسوب ہوں ۔ آمین
Govt of Punjab Punjab Prisons Staff Association Kot Lakhpat LHR. Multan Region Jails Maryam Nawaz Sharif

26/03/2026

Central Jail Faisalabad physical Test 29.03.2026 Sunday Morning 7 Am

21/03/2026

Punjab Prisons Staff Association Kot Lakhpat LHR. Govt of Punjab

Photos from Punjab Prisons's post 17/02/2026

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر وارث علی شہزاد کی محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں 40 سالہ خدمات کے بعد سروس سے ریٹائرمنٹ*

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر وارث علی شہزاد کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وارث علی شہزاد محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں 1985 میں بطور سٹینو گرافر بھرتی ہوئے تھے، محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ترقی پا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے اور آئی جی جیل خانہ جات کے پی اے کے طور فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے وارث علی شہزاد کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے، تعریفی شیلڈ، سوٹ، جائے نماز، قرآن پاک، مٹھائی و دیگر تحائف سے نوازا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ وارث علی شہزاد جیسے تمام محنتی ، قابلِ اعتماد اور فرض شناس افسران و اہلکاران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں۔

میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ریٹائرڈ افسران و اہلکاران کے لئے کھلے ہیں۔ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ افسران و اہلکاران کی فلاح و بہبود کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر موجود ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز میاں سالک جلال، ڈی آئی جی انسپکشن نوید رؤف، ڈی آئی جی لاہور ریجن محسن رفیق، اے آئی جی سیکیورٹی اینڈ ڈسپلن میاں محمد عنصر اور سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ظہیر ورک سمیت دیگر افسران نے بھی وارث علی شہزاد کے متعلق نیک کلمات کا اظہار کیا ہے اور مختلف تحائف سے نوازا ہے۔

وارث علی شہزاد کا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا ہمیشہ راہنمائی، اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ سے باعزت رخصتی ہی میرا سب سے بڑا انعام ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے وارث علی شہزاد کو سرکاری گاڑی میں باعزت طریقے سے دفتر سے رخصت کیا ہے۔
Punjab Prisons Staff Association Kot Lakhpat LHR.

01/02/2026

Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab

20/01/2026

پنجاب حکومت نے قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہاٹ پوٹ سسٹم متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی روٹی گرم رہتی ہے۔ اس اقدام سے پہلے روٹی ٹھنڈی ہو جاتی تھی، تاہم ہاٹ پوٹ کی سہولت کے باعث خوراک کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ انشیٹو وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیدیوں کی فلاح، انسانی وقار اور بہتر نظم و نسق کے عزم کا عملی مظہر
ہے۔

18/01/2026

Crafted by skilled hands inside Punjab prisons, every item reflect hard work, dignity and hope for a better future.

By supporting prison made products, you’re not only buying quality you’re supporting rehabilitation, self reliance and reform.

🪑Furniture | 🧼 Soap | 💡Bulb | 👞 Shoes | 🧺 Washing Powder📍Punjab Prisons| Govt. of Punjab





Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Shadman-1 Lahore
Lahore
54000