Livestock and Dairy Development Department Punjab

Livestock and Dairy Development Department Punjab

Share

Official Page of Livestock & Dairy Development Department Government of Punjab.

01/06/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اہم قدم۔۔

تحصیل کی سطح پر الٹراساؤنڈ مشینوں کی فراہمی سے جانوروں کے علاج معالجہ اور تشخیصی سہولیات میں بہتری ہوئی ہے۔

01/06/2026

اسپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب اسد نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور غذائی تحفظ کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کنٹرول پروگرام، لائیو سٹاک کارڈ، دیہی خواتین کو مویشیوں کی فراہمی، جدید تشخیصی و علاجی سہولیات، موبائل ویٹرنری سروسز، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے یونٹس کی فراہمی، اعلیٰ نسل کے سیمین کے استعمال اور ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام جیسے منصوبے مویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافے اور لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

01/06/2026

عالمی یوم دودھ 2026
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

01/06/2026

بروقت اطلاع... بروقت علاج

اپنے جانوروں میں کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہوتے ہی محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ADRS-FARMER موبائل ایپ کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ بروقت رپورٹنگ سے نہ صرف بیماریوں کی جلد تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہوتا ہے بلکہ دیگر جانوروں کو بھی بیماری کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

صحت مند جانور، خوشحال کسان، مضبوط معیشت
ہیلپ لائن: 080009211)

01/06/2026

وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز متوجہ ہو ں۔۔۔۔

لائیو سٹاک کارڈ ہولڈر حضرات سے درخواست ہے کہ واجب الادا رقم جلد از جلد بینک آف پنجاب کی کسی قریبی برانچ میں جمع کروا دیں تاکہ مستقبل میں کسی پریشانی کا شکار نہ ہو سکیں ۔

31/05/2026

ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال ۔۔۔۔
جانوروں کو ہیٹ سٹروک سے بچائیں ۔۔۔۔

Photos from Livestock and Dairy Development Department Punjab's post 30/05/2026

ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے شرقپور سہجوال میں واقع اسد بَک فیٹننگ فارم کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے فارم کے انتظامی، تکنیکی اور پیداواری پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے فیٹننگ یونٹ میں جانوروں کی نگہداشت، فیڈ مینجمنٹ، ویکسینیشن پروگرام، وزن میں اضافے کے رجحانات، ریکارڈ کیپنگ سسٹم اور فارم کے مجموعی آپریشنز کا معائنہ کیا۔ مختلف ریکارڈز کو کراس چیک کیا گیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جنہیں باقاعدہ نوٹ کیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی آئی او شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک شرقپور بھی موجود تھے۔ انہوں نے فارم پر رائج فیڈنگ سسٹم، ویکسینیشن شیڈول، جانوروں کی فیٹننگ سے متعلق تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

مزید برآں، فارم میں موجود شیڈز کے ڈیزائن اور انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا، جن کا مقصد شدید گرمی، بارش اور دیگر نامساعد موسمی حالات کے اثرات کو کم کرتے ہوئے جانوروں کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل صاحب نے شیڈ مینجمنٹ، وینٹیلیشن، درجہ حرارت کے کنٹرول اور موسمی تحفظ کے لیے اقدامات ضروری اقدامات کرنے کا کہا۔
دورے کے دوران ٹیگ وائز ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، انسپکشن نوٹ، وزن کے ریکارڈ، لیبارٹری رپورٹس، فیڈنگ پیٹرن اور دیگر ضروری فارم ریکارڈز مرتب کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل صاحب کی ہدایات پر لائیو سٹاک ٹیم نے فوری اقدامات کو عملی شکل دے دی ۔

30/05/2026

وزیر اعلی لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز متوجہ ہوں ۔۔۔
لائیو سٹاک کارڈ کی واجب الادا رقم جلد از جلد جمع کروائیں۔۔

30/05/2026

جانوروں میں ہیٹ سٹریس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ۔۔۔۔

29/05/2026

عید الاضحیٰ صرف قربانی کا تہوار نہیں بلکہ “خام مال کا سیزن” بھی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ انہی دنوں لاکھوں جانوروں کی کھالیں، آلائشیں اور دیگر ذیلی مصنوعات مختلف صنعتوں خصوصاً لیدر انڈسٹری کے لیے بنیادی خام مال فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان کی چمڑا سازی اور ویلیو ایڈڈ لیدر مصنوعات کی صنعت بڑی حد تک عیدالاضحیٰ کے دوران جمع ہونے والی کھالوں پر انحصار کرتی ہے، جن سے جوتے، جیکٹس، دستانے اور دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Livestock And Dairy Development Complex 16 Cooper Road Lahore
Lahore