25/04/2026
✨ Bye Bye Belly Detoxify Tea ✨
کیا آپ بھی بڑھتے ہوئے پیٹ، سائیڈ پر جمی چربی اور لوئر باڈی فیٹ سے پریشان ہیں؟ اب وقت ہے خود کو بدلنے کا 💚
ہم آپ کے لیے لائے ہیں Bye Bye Belly Detoxify Tea — قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ایک خاص فارمولا، جس میں 30 سے زائد ہربز شامل ہیں۔ یہ چائے آپ کے جسم کو اندر سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہے اور ایک صحت مند لائف اسٹائل کے ساتھ وزن کم کرنے کے سفر کو آسان بناتی ہے۔
🌿 فائدے:
✔️ پیٹ اور سائیڈ فیٹ کم کرنے میں مددگار
✔️ ٹانگوں اور بازوؤں کی اضافی چربی پر کام کرے
✔️ جسم کے درد خصوصاً جوڑوں کے درد میں آرام دے
✔️ نظامِ ہضم کو بہتر بنائے
✔️ جلد کو صاف اور فریش رکھنے میں مدد دے
✔️ جسم کو ڈیٹاکس کر کے فریش احساس دے
☕ استعمال کا طریقہ:
آدھا ٹی اسپون چائے دو کپ پانی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے، پھر اسے پی لیں۔
✔️ صبح نہار منہ
✔️ رات سونے سے پہلے
(بہتر نتائج کے لیے دوپہر میں بھی استعمال کر سکتے ہیں)
💡 ٹیسٹ بہتر بنانے کے لیے:
لیموں یا خالص شہد شامل کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں مارکیٹ کا دو نمبر شہد اکثر چینی کا شیرہ ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کے بجائے بڑھا بھی سکتا ہے۔
⚠️ احتیاط:
مقدار آدھا ٹی اسپون سے زیادہ نہ کریں، کیونکہ کچھ جڑی بوٹیوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔
🚫 کن کے لیے مناسب نہیں؟
حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، یا وہ افراد جو کسی بڑی بیماری یا سرجری کے بعد ادویات لے رہے ہوں۔
🥗 پرہیز:
فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ، تلی ہوئی اشیاء، میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس سختی سے منع ہیں۔
🍽️ کیا کھا سکتے ہیں؟
گھر کا بنا ہوا ہر طرح کا کھانا — چاول، روٹی، پراٹھے، گندم، ہر قسم کا گوشت، مچھلی، انڈے، پھل، سبزیاں اور دالیں۔
💧 احتیاطی تدابیر:
✔️ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی لازمی پئیں (یہ چائے کے فوائد کو ایکٹیویٹ کرتا ہے)
✔️ ہلکی پھلکی ورزش اور واک کو معمول بنائیں
💯 ہم اپنے کسٹمرز کے اعتماد کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اسی لیے منی بیک گارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے (شرائط لاگو)۔
📦 اس وقت صرف 5 پیک دستیاب ہیں
جلدی آرڈر کریں، اگلا بیچ ان شاء اللہ اگلے ہفتے تیار ہوگا۔
📩 آرڈر کے لیے نام، نمبر، ایڈریس اور پیمنٹ اسکرین شاٹ ان باکس کریں۔
03/04/2026
اسلام و علیکم
ویٹ لوز ڈی ٹاکسیفائی قہوہ الحمدللہ بہت محنت سے تیار کیا ھے میں نے ھنسی ھنسی میں پوسٹ کی تھی مجھے امید نہیں تھا آپ لوگ ایسا بہترین رسپانس دیں گیں ماشااللہ آرڈرز پر آرڈرز آرھے ھیں اور سب ایڈوانس پیمنٹ پر۔
سب سے پہلے آپ لوگوں کو ایک بات کلئیر کر دوں مجھ پر آپ لوگوں کا ایک روپیہ بھی حرام ھے یعنی اگر آپ کا وزن کم نہیں ھوتا تو آپ اپنی پوری رقم مجھ سے واپس لے سکتے ھیں۔ مین دوسرے لوگوں کی طرح دھڑا دھڑا اپنی پراڈکٹ کی شان میں قصیدے نہیں پڑھونگی۔
کہ یہ ایسی ھے ویسی ھے نہ ہی جھوٹے دعوے کہ ایک ماہ میں 15 سے 20 کلو کم ھوگا۔
سیدھی اور کھری بات ھے ایک ماہ میں آپ لوگ 5 سے 7 کلو کم ھونے کا ذھن بنا لیں۔
ویسے 9 سے 11 کلو کم ھو رھا ھے ایک ماہ میں۔
اب آتے ھیں میں نے 5 سے 7 کلو کیوں کہا ؟ کیونکہ ھم لوگ چائے کے بنا نہیں رہ سکتے دن میں دو تین کپ چائے لازم ھے وہ بھی چینی کے ساتھ۔
سالن بھی کھانا ھے چاول بھی کھانے ھیں کبھی کبھار فاسٹ فوڈ بھی ھوتی ھے۔ آئسکریم چاکلیٹ بھی ھوتی ھے۔ تو اس طرح ایک ماہ میں دو تین کلو ان چیزوں کی وجہ سے رک جاتا ھے۔
اگر ھم پراپر ڈائیٹ پلان کے ساتھ چلیں جیسے جنک فوڈ مکمل چھوڑ دیں۔
میٹھے مشروبات کولڈ ڈرنکس چھوڑ دیں۔
ھلکی ورزش کریں۔ 8/10 گلاس پانی کے پئیں تو ھمیں بہت زبردست رزلٹ ملتا ھے۔ مین چونکہ خود ھاؤس وائف ھوں اسلیے ان سب چیزوں کو مدنظر رکھ کر میں نے یہ ترتیب بنائی ھے۔
اب ھم جو گھر میں سارا دن والک کرتے ھیں بھاگتے پھرتے رھتے ھیں میڈیکل سائنس کہتی ھے یہ والی والک وزن کم کرنے کے لیے 0 ھے اسکو والک مانا ہی نہیں جاتا۔ 30 منٹ والک اسکو کہا جاتا ھے کہ ھم تیس منٹ تیز قدموں سے کسی کھلی جگہ چلیں جس سے پسینہ آئے یعنی کوئی پارک یا روڈ وغیرہ۔
امید ھے آپکو سمجھ آگئی ھوگی کہ ھماری گھر والی والک کسی گنتی میں نہیں 🥴
ایکسرسائز بھی ھم کر نہیں سکتے جتنی بچوں کے پیچھے بھاگ دوڑ ھوتی ھے رات کو تھک ھار کر بستر پر جاتے ھیں نیند بامشکل پوری ھوتی ھے کس طرح کریں ایکسرسائز۔
اسلئے آپ لوگوں کا وزن اتنی محنت کے بعد بھی بڑھتا ہی ھے کم نہیں ھوتا۔
ھم نے اپنی پراڈکٹ میں ساری جڑیں بوٹیاں اس حساب سے ڈال کر ایک بہترین بلینڈ تیار کیا ھے جو خوش ذائقہ بھی ھے اور بنا محنت کے آپکا وزن کم ھونا شروع ھو جایے گا۔
نہ ہی صرف وزن کم ھوگا بلکہ آپ کے جسم سے زھریلے مادوں کو باھر نکالے گا
یہ ایک تازگی بخش ہربل مشروب ہے جس میں 30 قدرتی اجزاء شامل ہیں جیسے گرین ٹی، ہلدی، دار چینی، مورنگا، زعفران وغیرہ۔
یہ وزن کم کرنے، خوبصورتی بڑھانے اور مکمل جسمانی صحت کے لیے تیار کیا گیا ہے — سب کچھ ایک ہی کپ میں۔
قدرتی طور پر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
میٹابولزم اور ہاضمہ بہتر بناتا ہے
جگر، گردوں اور نظامِ ہاضمہ کو ڈیٹاکس کرتا ہے
ہارمونز کو متوازن کرتا ہے اور PCOS میں مدد دیتا ہے
ایکنی اور جلد کی بے رونقی کم کرتا ہے
بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے اور بال گرنا کم کرتا ہے
بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے
جوڑوں کے درد اور کمزوری میں آرام دیتا ہے
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے
توانائی، قوت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
اس میں شامل ھیں گرین ٹی، ادرک، دار چینی، سونف، اجوائن، لیموں کا چھلکا،
ہلدی (کرکیومن)، میتھی کے بیج، الائچی، لونگ،
ملٹھی، کلونجی، گڑہل کے پھول، گلاب کی پتیاں،
پودینہ، زیرہ، تیز پات، اشوگندھا، گلوئی،
ایلوویرا ایکسٹریکٹ، لیمن گراس، مورنگا، تلسی،
ڈینڈیلین روٹ، جائفل، سونف ستارہ (انیس)، زعفران،
کالی مرچ، زیتون کے پتے، السی کے بیج
جو بنا کسی سائیڈ ایفیکٹ کے آپ کے پیٹ کی کولہوں کی بازوں اور ٹانگوں کی چربی کو پگھلاتا ھے بنا کسی ھیوی ڈائیٹ کے۔ جو دل کرے کھائیں بس جنک فوڈ میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس سے پرھیز کریں۔
قیمت ایک ماہ کا مکمل کورس 3000 روپے ڈی سی علیحدہ۔
استمال کا طریقہ دو کپ پانی میں آدھی ٹی اسپون چائے شامل کر کے اتنا پکائیں کہ ایک کپ پانی رہ جائے صبح نہار منہ اور رات کھانے کے بعد پئیں بہتر نتائج کے لئے دوپہر میں کھانے کے بعد بھی پی سکتے ھیں۔
کورس آپکو مکمل منی بیک گارنٹی کے ساتھ دیا جائے گا اپکا وزن کم نہیں ھوتا تو ھماری پراڈکٹ واپس کر کے اپنی رقم واپس لے لیجیے۔
جس نے آرڈر کرنا ھے آج ہی کریں تاکہ پیر والے دن آپکا آرڈر ڈسپیچ کر دیا جائے
اجکل میں پیکجنگ وغیرہ میں تھوڑا مصروف ھوں پھر آرڈر ڈیلویر ھونے میں دیر ھوگی۔
نوٹ: پچھلے ماہ یہ ہی چائے 2000 سے 2300 میں بن رہی تھی اس ماہ یہ ہی چائے 2700 سے 2900 کے درمیان بن رہی ھے فی الحال کسٹمر بنانے کے لئے میں نو پرافٹ نو لاس کے فارمولہ کو لیکر چل رہی ھوں اگلے ماہ انشاء اللہ پرائز بڑھا دی جائے گی تو تعاون کیجیے گا یہ صرف تعارفی قیمت ھے
نام کے بارے میں گائیڈ کریں سہی رکھا ھے یا تبدیل کروں
08/03/2026
ہائی کولیسٹرول: ایک خاموش قاتل”
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جب تک جسم میں درد یا تکلیف نہ ہو سب کچھ ٹھیک ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ اندر ہی اندر نقصان پہنچاتی رہتی ہیں اور انسان کو خبر بھی نہیں ہوتی۔ ہائی کولیسٹرول بھی انہی میں سے ایک ہے۔
یہ خاموشی سے خون کی نالیوں میں جمع ہوتا رہتا ہے، دل پر بوجھ بڑھاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خطرناک مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر لوگوں کو اس کا پتا اس وقت چلتا ہے جب مسئلہ کافی بڑھ چکا ہوتا ہے۔
اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک، طرزِ زندگی اور صحت پر بروقت توجہ دیں تاکہ اس خاموش قاتل سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکیں۔
زیادہ تر صورتوں میں ہائی کولیسٹرول کی کوئی واضح علامت نہیں ہوتی، اسی لیے اسے اکثر خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔ لیکن بعض لوگوں میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
جلد جلد تھکن محسوس ہونا
سینے میں بھاری پن یا درد
سانس پھولنا یا سیڑھیاں چڑھتے وقت مشکل
ٹانگوں میں درد یا سن ہونا
آنکھوں کے اردگرد پیلے یا سفید چھوٹے دھبے
بلڈ پریشر یا دل کے مسائل بڑھنا
ہائی کولیسٹرول کا صحیح پتہ صرف خون کے ٹیسٹ سے ہی چلتا ہے، اس لیے وقتاً فوقتاً چیک اپ کروانا بہتر ہے۔اب ھم اسکے علاج پر بات کریں گیں کہ کس طرح اس موزی مرض سے بچا جا سکتا ھے۔
نہار منہ طریقہ
صبح خالی پیٹ
1 یا 2 کچی لہسن کی کلیاں باریک کاٹ کر کھائیں
اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں
اس کے 10–15 منٹ بعد
رات کو بھگویا ہوا 1 چمچ میتھی دانہ کا پانی پی لیں
پھر دانے چبا کر کھا لیں
یہ طریقہ کولیسٹرول، شوگر اور فیٹی لیور کے لیے زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے
اگر کچا لہسن کھانا مشکل لگے تو آپ اس طریقے کو استمال کر سکتے ھیں۔
1 یا 2 لہسن کی کلیاں باریک کچل لیں
اس میں 1 چمچ خالص شہد ملا لیں
آہستہ آہستہ کھا لیں۔ لہسن صبح یا شام کسی بھی وقت کھا سکتے ھیں۔
میتھی دانہ رات کو بھگو دیں
صبح یا شام کسی بھی وقت پانی بھی پی لیں اور میتھی دانے بھی چبا کر کھا لیں۔
اس طریقے سے لہسن کی تیزی کم ہو جاتی ہے اور معدہ بھی کم خراب ہوتا ہے۔
اگر چبانا مشکل لگے تو اس طریقے سے استعمال کریں۔
لہسن کو باریک کچل کر نیم گرم پانی کے ساتھ نگل لیں
میتھی دانہ خشک پیس کر آدھا چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں
اس طریقے کو استمال کرنے کا بہترین وقت
صبح خالی پیٹ یا رات سونے سے پہلے
کسی بھی علاج کو کرنے کے لئے احتیاط اور پرھیز لازم ھے۔
پرھیز آدھا مرض حتم کر دیتا ھے۔ لہسن اور میتھی دانہ فائدہ مند ہیں، لیکن چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں۔ عموماً 1–2 لہسن کی کلیاں اور 1 چمچ میتھی دانہ کافی ہوتا ہے۔
اگر معدہ کمزور، تیزابیت یا السر کی شکایت ہو تو کم مقدار سے شروع کریں۔
حاملہ خواتین یا وہ افراد جو خون پتلا کرنے والی دوائیں لیتے ہیں، پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
اگر چکر، متلی یا معدے میں جلن محسوس ہو تو استعمال کم کر دیں۔
صرف گھریلو نسخوں پر انحصار کرنے کے بجائے صحت مند خوراک اور ورزش بھی ضروری ہے۔
اگر آپکا معدہ کمزور ہو تو مقدار کم سے شروع کریں
07/03/2026
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں اور بہنوں اسلام و علیکم۔
دیکھیں آپ لوگ مجھے پریشنان مت کریں ایسے الٹے سیدھے میسج کر کے کہ آپ کو ھم نے کہا تھا آپ نے ھماری مدد نہیں کی آپ نے ایسے نہیں کیا آپ نے ویسے نہیں کیا وغیرہ وغیرہ۔
میں ایک بات کلئیر کر دوں میں بے وقوف نہیں ھوں۔ بس مجھے اللہ سے ڈر لگتا ھے تو میری خاموشی کا آپ لوگ فائیدہ مت اٹھائیں۔
جو ایکسکیوزز آپ دیتے ھیں اور جو بہانے آپ کرتے ھیں بخدا آپ کو لگتا ھوگا کہ اگلا بے وقوف بن جائے گا ھم نے دنیا دیکھی ھے آپ جیسے ھزاروں ھمارے پاس روز آتے ھیں اور ھم ایک نظر میں پہچان جاتے ھیں کہ کون کتنا مستحق ھے۔ اور کون بے ایمان۔
میں چپ ھوں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ لوگوں سے ڈر گئی ھوں یا میں کسی کی مدد نہیں کرتی۔
میرے ساتھ جڑے لوگ اب تک مجھے جانتے ھیں اور ڈونیٹ کرتے ھیں ھم اب تک مستحقین کی مدد کر رھے ھیں لیکن صرف مستحقین کی۔
بلاوجہ مجھے اب کسی نے جلا بھنا مسیج کیا بخدا میں آپکی چیٹ کے ساتھ آپکو ایکسپوز کرونگی۔ پھر کوئی مجھ سے شکایت نہ کرے کہ ھمارے نام کی پوسٹ کیوں کی ھے۔
آپ لوگوں کی وجہ سے کئی مستحقین ھیں جنکی مدد ھم نہیں کر پائے ھم نے خاموشی سے آنلاین کام حتم کر دیا۔
پھر بھی ھمیں ہی غلط کہنا ھے تو ھم پھر ڈنگے کی چوٹ پر آپکا اصل سب کے سامنے لائیں گیں۔
مدد لینے کا ایک پراپر طریقہ کار ہوتا ھے اس کرائیٹ ایریا پر جو پورا اتر سکتا ھے ھمارے سر آنکھوں پر۔
جنہوں نے اپنی شرائط رکھنی ھیں وہ مجھے بلاک کر سکتے ھیں خوشی سے۔
شرائط رکھنے والے لوگ دراصل ضرورت مند نہیں آسائش کے ھاتھوں مجبور ھوتے ھیں کہ کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور ھماری آسائش پوری ھو جائے۔ ایسے لوگوں سے میری ویسے بھی نہیں بنتی۔ تو برائے مہربانی مجھے بولنے پر مجبور نہ کریں میں ریکویسٹ کر رہی ھوں آپ سے۔
ھر ماہ آپ لوگوں کو فیس بھی چاھیے ھوتی ھے۔ راشن بھی چاھیے ھوتا ھے دودھ بھی چاھیے ھوتا ھے عیدوں پر کپڑے بھی چاھیے ھوتے ھیں
لیکن آپکے محلے میں اپنے خاندان میں آیون میں آپکے گھر میں بھی کسی کو پتہ نہ چلے۔
بھئی اتنے برے میں اپکے گھر والے تو ایسے گھر والوں کو تو رج کے ذلیل کرنا بنتا ھے جنکے ساتھ رھتے ھوئے آپکی بہن بیٹی دوسروں سے بچوں کا دودھ اور راشن مانگتی پھر رہی ھے۔
رھنا بھی ھے برا بھی نہیں کہنا۔ برا بننا بھی نہیں۔ پر ھیں بھی برے سبحان اللہ آپکی منافقت پر۔
یہ ریکویسٹ ھے جن لوگوں سے مکمل بات چیت کر کے میں خاموش ھوں وہ لوگ اپنے اپنے بہانوں کو ایک بار دوبارہ دیکھ لو پڑھ لو اور کان کھول کر سن لو میں اللہ سے ڈر کر خاموش ھوں۔ میں دل آزاری نہیں کرنا چاھتی ورنہ پس پردہ آپکا بیک گراؤنڈ میں نکلوا چکی ھوں۔ کسی کا بھی بندہ رائیڈر نہیں نکلا سب نوکریاں کر رھے ھیں لاکھوں نہ سہی پھر بھی اچھا کما رھے ھیں۔
جب آپ شروعات جھوٹ سے کرتی ھیں تو اس ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے آپ 100 جھوٹ بولتی ھیں اور پکڑی جاتی ھیں۔
رینڈم خواتین کو آپ بے وقوف بنا سکتی ھیں کیونکہ وہ گھریلو خواتین ھوتی ھیں بن جاتی ھیں بےوقوف اور آپ جیسوں کی دیہاڑیاں لگ جاتی ھیں۔ مجھے بے وقوف مت سمجھے
لمٹ میں رھیں ورنہ سکرین شاٹ لگاؤں گی نہ مجھ سے کچھ ملے گا نہ کسی اور سے کچھ ھتھیا پائیں گی۔ 🥰🥰
26/02/2026
Chicken powder بنائیں گھر پر
بہت ہی آسانی سے
خوشبودار
لاجواب اور صحت بخش۔
مرغی کا گوشت ایک کلو ھڈی والا
پیاز دو عدد میڈیم
لہسن ادرک یا پیسٹ تین سے چار چمچ بھر کر
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچ
ھلدی ایک چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ایک چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھی چمچ
زیرہ ایک چمچ
چھوٹی الائچی 2 عدد
بڑی الائچی 1 عدد
کالی مرچ چند دانے
ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ
خشک دھنیا ثابت ایک چمچ
پانی تین کلو
ترکیب
ساری چیزوں کو ایک پتیلی میں ڈالکر ھلکی انچ پر قریب ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ابلنے کے لئے رکھ دیں ( پریشر سے پرھیز کریں پریشر سے سہی ذائقہ نہیں نکلتا۔ ھلکی انچ پر ھڈیوں کے اندر سے یخنی نکلتی ھے جو ٹیسٹ کو چار چاند لگا دیتی ھے )
قریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد گوشت اتنا نرم ھو چکا ھوگا کہ ھاتھ لگانے سے ٹوٹتا شروع کر دے۔
اب گوشت کو چھان کر یخنی الگ کر لیں گوشت الگ کر لیں۔
گوشت کے ریشے بنا کر پنکھے کے نیچے یا دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔
آپ اوون میں بھی ڈرائے کر سکتی ھیں۔
ھاتھ سے توڑ کر چیک کریں اگر نمی حتم ھو چکی ھے تو اس کو ھاتھ کی مدد سے پیس لیں۔ اور اب گراییڈر میں پاؤڈر بنا کر ایک بار چھان لیں۔
آپکا صحت بخش چکن پاؤڈر تیار ھے۔
اس میں نہ تو بدزائقہ کیمکل ایڈ ھے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی آرٹیفیشل فلیور۔
دھوپ قدرتی پریزرویٹو ھے اگر سہی استمال کریں تو آپکی پراڈکٹ کی شیلف لائف سالوں تک بھی ھو سکتی ھے
چکن پاؤڈر کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں
بہتر ھے کہ شیشے کے جار میں رکھیں۔
نمی سے محفوظ رکھیں
نمی والا چمچ پاؤڈر میں مت ڈالیں
سبزی دال سوپ وغیرہ میں صرف ایک چمچ پاؤڈر بہت بہترین ذائقہ دے گا۔
بچی ھوئی یخنی کسی اور ریسپی میں استمال کریں لیں۔
پتیلی میں آئل ڈالیں پیاز ادرک لہسن ٹماٹر ڈالیں
ھلکا سا بھونیں
اسکے بعد چکن شامل کرنا ھے تو کر لیں ورنہ صرف یہ یخنی شامل کریں ۔
تھوڑا سا دودھ شامل کریں اور چاول شامل کر دیں جب پانی خشک ھو جائے تو زردہ رنگ شامل کریں۔
مزیدار یخنی پلاؤ شادیوں والا۔
تیار ھے۔
مزید ٹپس کے لئے فالو کریں۔
26/02/2026
I've just reached 20K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉
21/01/2026
اسلام و علیکم
امید ھے سب خیریت سے ھونگیں۔
وقت کی کمی کی وجہ سے بہت کم پوسٹ کرتی ھوں۔
لیکن آپ سب کا اتنا بہترین رسپانس ھوتا ھے کئی دن تک لائکس اور کمنٹس آتے رھتے ھیں دل خوش ھو جاتا ھے۔
اب دل کرتا ھے روز پوسٹ کروں اور آیندہ بھی انشاء اللہ کوشش کرونگی روزانہ ہی کم سے کم ایک پوسٹ کرتی رھوں۔
آج میں ایک ایسے موضوع پر بات کرونگی جو تقریبا ھر گھر کا مسلہ ھے۔
لہسن اور ادرک کا پیسٹ
جی ھاں لہسن اور ادرک کا پیسٹ۔ پہلے نمبر پر تو گھر میں پروفیشنل لیول کا لہسن ادرک کا پیسٹ بنتا ہی نہیں۔
دوسری بات اسکا کلر خراب ھونا شروع ھو جاتا ھے اور ساتھ ساتھ اسکا ذائقہ بھی مدھم ھونا شروع ھو جاتا ھے۔
آج آپکو ایسی ٹرکس بتانے لگی ھوں آج کے بعد نہ تو لہسن ادرک کا رنگ خراب ھوگا اور نہ ہی ذائقہ مدھم ھوگا۔
سب سے پہلے لہسن لیں 500 گرام۔ یعنی آدھا کلو
اس میں شامل کریں ادرک ایک پاؤ۔
ایک کپ کوکنگ آئل
اور آدھا کپ سفید سرکہ
ایک چمچ نمک۔
سب سے پہلے ادرک کو اچھی طرح چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
لہسن کو صرف چھیل لیں ۔
جوسر میں پہلے لہسن ڈالیں اسمیں آئل ڈال کر اسکو پیس لیں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے ادرک شامل کریں اور پیس لیں
اور ساتھ ہی سرکہ بھی شامل کریں
بیسکلی اس پیسٹ مین پانی شامل نہیں کرنا جب جوسر چلنے میں پرابلم کرے تو آئل یا سرکہ بوقت ضرورت شامل کر کے مقدار پوری کر لیں گیں پانی شامل نہیں کرنا۔
جب لہسن ادرک اچھی طرح پس جائیں تو ایک شیشے کے جار کو اچھی طرح دھو کر خشک کر کے پیسٹ اس میں ڈال کر محفوظ کر لیں
ایک سال بھی رنگ یا خوشبو یا ذائقہ خراب نہیں ھوگا۔
آپ آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر کیوب بنا لیں۔
جب اچھی طرح سخت کیوبز بن جائیں تو شپ لاک میں ڈال کر فریز کر دیں
دو سال تک بھی استمال کر سکتی ھیں۔
طریقہ نمںر 2.
بالکل سیم طریقے سے ادرک لہسن کا پیسٹ بنا لیں آئل مت شامل کریں آئل کی جگہ پانی شامل کریں اور اچھی سا پیسٹ بنا لیں
اس میں آپ ھری مرچ بھی شامل کر سکتی ھیں اور لہسن ادرک اور ھری مرچ کا پیسٹ الگ الگ بھی بنا سکتی ھیں
اب کسی ململ کے کپڑے پر ایک ایک چمچ پیسٹ ڈالیں اور دھوپ میں خشک ھونے کے لئے رکھ دیں
اجکل کے موسم میں دو دن کی دھوپ کافی ھے۔
جب اچھی طرح کرسپی ھو جایے کوئی نمی باقی نہ رھے تو اس ٹکیوں کو جوسر میں ڈال کر فائن پاؤڈر بنا لیں
چھان کر محفوظ کر لیں۔
لہسن ادرک کا پاؤڈر بہترین قسم کا ریڈی ھو جایے گا۔
اسکی خوشبو اور ٹیسٹ ایسا ھو گا کہ آپ خود پر یقین نہیں کر پائیں گی۔ بروسٹ۔ فرائیڈ چکن۔
اور محتلف قسم کے ساس میں یہ پاؤڈر استمال ھوتا ھے۔
مثال کے طور پر فرائیڈ چکن کے خشک میدے میں یہ پاؤڈر شامل کریں اور ایسا بہتریں ذائقہ نکلتا ھے اور یہ ہی اصل ریسپی کا سیکرٹ ھے۔
دھنیا ایک گٹھی
پودینہ ایک گٹھی
لہسن چند جوئے
نمک حسب ذائقہ
ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اوپر بتائے گئے طریقے سے خشک کر لیں۔اور پاؤڈر بنا لیں۔
انسٹنٹ سبز چٹنی ریڈی
جب دل کرے دہی میں ایک چمچ رائتہ مکس اور تھوڑا سا نمک زیرہ شامل کریں رائتہ ریڈی۔
سالہا سال اسٹور کر دیں خراب نہیں ھوگا۔
ھمارے طریقے سے بنایے رنگ۔ خوشبو۔ ذائقہ سب بالکل فریش اور تازہ بنی ھوئی ریسپی جیسا ھوگا۔
آپ اسی طریقوں سے ٹماٹر اور پیاز کا بھی پاؤڈر بن سکتی ھیں لیکن انکو پیسنا نہیں صرف کاٹ کر خشک ھونے کے لئے رکھ دیں۔
جب خشک ھو جائے تو پیس لیں۔
دو ٹماٹر کی جگہ ایک چمچ پاؤڈر اتنی ہی گریوی اور ذائقہ دے گا جتے دو ٹماٹر۔
اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت حیال رکھیں
سلامت رھیں
عظمیٰ تنویر
Pic from Google.
10/01/2026
تلاش گم شدہ
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا
پانچ بہنوں کا یہ چھوٹا بھائی تین سال سے اپنے ماں باپ بہنوں سے دور ہے ازاد کشمیر اور پاکستان کے درد دل رکھنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اگر اپ کی سوشل میڈیا کمپین کی وجہ سے اگر پانچ بہنوں کو ان کا بھائی مل جائے تو اللّه اپ کو اجر دے گا ہر ادمی اپنے حصےکا دیا جلائے اکثر ہم نے دیکھا ہے سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ ہونے والے ایسے بچے کہیں کہیں سالوں بعد آخر مل ہی جاتے ہیں گزارش ہے کہ اس کا باپ اپنے بیٹے کی وجہ سے مسلسل تکلیف میں ہے کم از کم ان کی حوصلہ افزائی ضرور کریں ۔
شکریہ
10/01/2026
کچھ چیزیں حادثاتی طور پر بن جاتی ھیں اور بہت بہترین بن جاتی ھیں۔
اور کچھ چیزوں کو ھم بہت سوچ سمجھ سے بناتے ھیں بلکہ ایک پختہ ریسرچ کرتے ھیں لیکن وہ چیز ھم سے پرفیکٹ نہیں بنتی۔
بہت بار تجربے، محنت کر کے بھی ھم پرفیکٹ ریسیپی نہیں بنا پاتے ایسے میں جب اچانک کسی فیمس چیز کو پرفیکٹ بنا لیتے ھیں تو اسکی خوشی ہی الگ ھوتی ھے۔
پچھلے ماہ میرے بچوں نے ضد کی مما چاکلیٹ پراٹھا کھانا ھے۔ لیکن گھر میں چاکلیٹ موجود نہ تھی جسکی وجہ سے میں نہیں بنا پارہی تھی چاکلیٹ پراٹھا اور بچے ضد پر اڑے ھوئے تھے۔
اچانک میرے ذھن میں ایک آئیڈیا آیا۔
میں نے چینی کو اچھی طرح گرائنڈ کیا
اس میں ملک پاؤڈر
کوکو پاؤڈر شامل کیا ونیلہ ایسنس شامل کیا ایسا کوئی بہترین چاکلیٹ پاؤڈر ریڈی ھوا کہ میں بتا نہیں سکتی
بچپن میں ایک بار ابو جی نے Cadbury drinking chocolate لا کر دیا تھا اور ھمارے چاکلیٹ پاؤڈر کا ٹیسٹ سیم ایسا بنا تھا۔
Quantity سب سے پہلے آپکو بتا دوں
آدھا کپ چینی۔
اچھی طرح پیس لیں
اب اس میں آدھا کپ ہی خشک دودھ کا پاؤڈر شامل کریں
میں نے milac شامل کیا تھا آپ کوئی بھی شامل کر سکتی ھیں بس everyday شامل کر کیجیے گا اسکا اپنا ایک الگ ہی فلیور ھے یہ اپکے فلیور کو ڈسٹرب کر دے گا۔
آدھا کپ کوکو پاؤڈر۔
کوکو پاؤڈر کسی اچھی کمپنی کا استمال کرنا ھے تو ہی آپکو اسٹرانگ فلیور ملے گا ورنہ آپکے پیسے اور محنت سب بیکار۔
یاد رکھیں کوکو پاؤڈر مین ingredient ھے۔
ھر چیز کو الگ الگ گرائنڈ کریں
یعنی سب سے پہلے چینی کو پیس لیں۔
اب اس چینی میں ملک پاؤڈر ڈال دیں مکس کریں
جب اچھے سے مکس ھو جائے تو کوکو پاؤڈر ڈال دیں
اور آخر میں چند قطرے ونیلا ایسنس یا ونیلا پاؤڈر کے۔
اچھی طرح مکس کریں یکجان کریں اور اپکا چاکلیٹ پاؤڈر ریڈی۔
اسکو محتلف چیزوں میں استمال کر سکتے ھیں۔
پراٹھا بنانے کے لئے روٹی پر آئل لگا کر اچھی طرح پاؤڈر ڈالیں اوپر دوسری روٹی رکھ کر کنارے دبا کر بند کر لیں اور پکا لیں۔
آپ اس پاؤڈر مین تھوڑا سا دودھ یا پانی شامل کر کے گاڑھی سی پیسٹ بنا کر بھی پراٹھے میں شامل کر سکتی ھیں۔
آپ سادا بل والا پراٹھا بنا کر چاکلیٹ اسپریڈ کے ساتھ بھی سرو کر سکتی ھیں۔
آپ اس پاؤڈر کے اندر ایک کپ پینٹ بٹر کو فرائی کر کے پیس کے پاؤڈر بنا کر ڈال سکتی ھیں سیم ٹو سیم Nutella کا ٹیسٹ آئے گا۔ ورنہ پیسے واپس
آپ peanut butter کی جگہ مونگ پھلی بھی ایڈ کر سکتی ھیں۔ ٹیسٹ میں بالکل فرق نہیں ھوتا بالکل سیم ھوتا ھے۔
ایک کپ دودھ کو گرم کریں
اس میں ایک چائے کا چمچ چاکلیٹ پاؤڈر شامل کریں
اسکا ٹیسٹ بالکل سیم Cadbury drinking chocolate کی طرح ھوگا۔
اسکے علاؤہ آپ چائے کا قہوہ بنا کر اس میں ایک چمچ اس چاکلیٹ پاؤڈر کو ڈال دیں باقی چائے کی سیم ترکیب کو فالو کریں تو آپکی چاکلیٹ ٹی ریڈی ھو جائے گی۔
ھاٹ چاکلیٹ۔
Chilled chocolate کے لئے بھی آپ اس پاؤڈر کو استمال کر سکتی ھیں
سب رسیپیز میری خود کی ٹرائی کی ھوئی ھیں tried n tested ھیں
اسلئے آپ بے فکر ھو کر میری ریسپی کو فالو کر سکتے ھیں۔
بہترین نتائج ملیں گیں۔
Note. میرے چاکلیٹ پاؤڈر میں rosemoor cocoa powder استمال ھوا ھے جو پاکستان کے بہترین کوکو پاوڈرز میں شمار ھوتا ھے۔
اسکی بہت کم مقدار بھی آپکو ناقص کوالٹی کے پورے پاکٹ جتنے کوکو پاؤڈر جیسا اروما اور ٹیسٹ دے سکتی ھے۔ اسلئے کلر کے بارے میں مت سوچئے گا کہ اتنا لائٹ کلر ھے۔
جب آپ اسے کسی چیز میں مکس کریں گیں تو اسکا کلر بہت زیادہ ڈارک ھو جائے گا جیسے ڈارک چاکلیٹ کا ھوتا ھے۔
دعاؤں میں یاد رکھیں
سلامت رھیں
عظمیٰ تنویر۔
04/01/2026
کچھ بے جان چیزوں سے میرے سوال
یہ چٹنی کوٹتے ہوئے چھینٹ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ سیدھا آنکھ میں جانا ہے؟
یہ بیڈ یا صوفے سے اٹھتے ہوئے جوتی کے ایک پیر کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ بیڈ یا صوفے کے نیچے گھسنا ہے؟
یہ جس دن کہیں کہ صبح جانے سے پہلے کپڑے استری کر لیں گے بجلی کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ غائب ہو جانا ہے ؟
یہ قینچی کو کیسے پتہ چلتا ہے اب میری ضرورت ہے غائب ہو جانا ہے؟؟
یہ ماچس کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ آخری تیلی بچی ہے جلدی سے بجھ جانا ہے ؟؟
یہ چاولوں کو کیسے پتہ چلتا ہے آج مہمان آنے ہیں تھوڑا نرم پکنا ہے؟
یہ گوشت کو کیسے پتہ چلتا ہے آج کسی نے جلدی کھانا کھانا ہے آج دیر سے گلنا ہے ؟؟؟
یہ لمبے ناخنوں کو کیسے پتہ چلتا ہے کوئی فنکشن آ رہا ہے ٹوٹ جانا ہے ؟؟
مووی دیکھتے ہوئے ٹی وی میں کوئی سین آ جائے یا آواز کم کرنی ہو تو ریموٹ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ چھپ جانا ہے ؟؟؟
جب رات کے ایک دو بجے خاموشی سے کچن میں جاو تو یہ ایک پلیٹ یا گلاس کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ گر کر شور کرنا ہے ؟؟؟
رات کو جب آپ پہلے ہی ڈر رہے ہوں تو یہ بے جان چیزوں جیسے ٹی وی ،فریج ،اے سی کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ بند ہو کر بھی کیسے آوازیں نکا ل کر اور ڈرانا ہے ؟؟؟؟
کیا آپ کو بھی کسی بے جان چیز سے کوئی سوال پوچھنا ہے تو کمنٹ میں پوچھ لیں
شکریہ آپ کی آپا