حسن پرست

حسن پرست

Share

02/05/2026

اُس کی باتوں میں مہکتے تھے فصاحت کے گلاب

اُس کی آنکھوں میں چمکتی تھی ذہانت اُس کی
#حسن۔پرست

20/04/2026

سارے اختلاف اِک طرف، تیرے سے عشق کی بات اِک طرف
اِک طرف تیرے وجود کا عالم، تیرے نہ ہونے کا عذاب ایک طرف
(All difference on one side, love for you on the other. The world of your presence on one side, the torment of your absence on the other.🤍)

10/04/2026
09/04/2026

❤️🥀

07/04/2026

بھلے اس کا قد مجھ سے زیادہ نہیں
مگر وہ میرے پہلو میں کھڑے سچ سے
لمبی نظر آتی ہے

وہ ایسی لڑکی ہے
جو چاند کو اپنی ایک انگلی سے چھپا سکتی ہے
جب وہ اپنی انگلی ہوا میں لہراتے ہوئے
غصے میں بولتی چلی جاتی ہے

مجھے لگتا ہے
اس کے پلو لہرانے سے ہی
پرندوں نے اڑنا سیکھا ہوگا

اس کے دئیے زخموں پر
تتلیاں منڈلاتی ہیں
اس لیے میں اپنا سینہ اس کے پیروں تلے
بچھاتا چلا جاتا ہوں
#شاعری

05/04/2026

تم نے دیکھے ہیں وہ ہونٹ وہ رخسار وہ پیشانی ؟

زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے

تجھ پر اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں ؟

تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوادی ہم نے ؟؟

03/04/2026

جلتا ہوا چراغ کوئی ساتھ میں رہا
اک چاند رات کا سا سماں رات میں رہا

میں اڑتے اڑتے دور نگاہو ں سے ہو گئی
مجھ کو چرانے والا مری گھات میں رہا

سورج ہتھیلیوں پر اٹھا کر نکل پڑا
دل دھوپ بانٹتا بھری برسات میں رہا

کیفیتوں کا حال بیاں کس طرح سے ہو
میں اپنے ساتھ کب تھی وہ جب ساتھ میں رہا

اک دائرےسے ہی نہ میں باہر نکل سکی
الجھاؤ اس قدر مرے حالات میں رہا

رسمی سی گفتگو میں ہی لمحے گزر گئے
دھڑکا بچھڑنے کا وہ ملاقات میں رہا

میں نے ہزار پہلو ؤں پر راۓ اس کی لی
انداز اس کا ایک ہی ہر بات میں رہا

یوں گفتگو ہوئی نہ مکمل مری کبھی
بس اس کا ذکر ہی مری ہر بات میں رہا

میں کھل کے اس کے سامنے آتی بھی کس طرح
ہلکا سا اک حجاب مری ذات میں رہا

جس نے حدیں یقین کی ساری پھلانگ لیں
اک وسوسہ سا وہ بھی خیالات میں رہا

میرے مزاج میں وہ بغاوت اتر گئی
یوں زہر سا بھرا مرے جذبات میں رہا

سب نے جواب ایک نکالا مگر سحرؔ
مفہوم دو طرح کا سوالات میں رہا
🤍

31/03/2026

تھوڑا سا پیار ہی بچا کر رکھتے
میرے لیے
جیسے چڑیوں کے لیے رکھتے ہیں
ایک مٹھی گندم
یا ایک کٹورا پانی

30/03/2026

پچھلی تعبیر کے چھالے ہیں ابھی پاؤں میں، پھر نیا خواب سرہانے سے نکل آیا ہے🪷🤍

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore