01/06/2025
Sports Board Punjab Summer Camp 2025
Join the Ultimate Summer Sports Experience!
The Sports Board Punjab is thrilled to announce the Summer Camp 2025, a dynamic initiative aimed at engaging youth across the province in a variety of sports activities. This program offers an excellent opportunity for children and teenagers to develop their athletic skills under the guidance of expert coaches, fostering both physical fitness and sportsmanship.
Boys & Girls aged 5–19 years (U-19 Category)
Camp Dates: June 24 – August 7, 2025 (45 days)
Registration: June 01 – June 15, 2025
(Manual & Online options available, first come first serve basis)
Fee Structure:
Swimming (Lahore): Rs. 15,000
Other Sports (Lahore): Rs. 3,000
Divisional Sports: Mostly free or nominal charges (Rs. 1,000–10,000)
Incentives:
Professional coaching & training
Sports equipment during sessions
Free t-shirts & Water Bottles for all participants
Participation/Completion Certificates
Special Yoga & Zumba sessions for mothers (Lahore only)
Special Add-on: Yoga for Mothers
While your children train, mothers can enjoy free Yoga and Zumba classes in Lahore. A holistic approach to family fitness! Registration is required
How to Register
Online Registration: Click Here or Scan the QR Code
Manual Forms: Download Now
https://summercamps-sportsboard.punjab.gov.pk/.../registe...
Registration Deadline: June 15, 2025
Contact Information
Summer Camp Coordination Cell
National Hockey Stadium, Lahore
Helpline: 042-99231993
Sports Board Punjab Summer Camp 2025
Join the Ultimate Summer Sports Experience!
The Sports Board Punjab is thrilled to announce the Summer Camp 2025, a dynamic initiative aimed at engaging youth across the province in a variety of sports activities. This program offers an excellent opportunity for children and teenagers to develop their athletic skills under the guidance of expert coaches, fostering both physical fitness and sportsmanship.
Boys & Girls aged 5–19 years (U-19 Category)
Camp Dates: June 24 – August 7, 2025 (45 days)
Registration: June 01 – June 15, 2025
(Manual & Online options available, first come first serve basis)
Fee Structure:
Swimming (Lahore): Rs. 15,000
Other Sports (Lahore): Rs. 3,000
Divisional Sports: Mostly free or nominal charges (Rs. 1,000–10,000)
Incentives:
Professional coaching & training
Sports equipment during sessions
Free t-shirts & Water Bottles for all participants
Participation/Completion Certificates
Special Yoga & Zumba sessions for mothers (Lahore only)
Special Add-on: Yoga for Mothers
While your children train, mothers can enjoy free Yoga and Zumba classes in Lahore. A holistic approach to family fitness! Registration is required
How to Register
Online Registration: Click Here or Scan the QR Code
Manual Forms: Download Now
https://summercamps-sportsboard.punjab.gov.pk/public/register-for-summer-camp
Registration Deadline: June 15, 2025
Contact Information
Summer Camp Coordination Cell
National Hockey Stadium, Lahore
Helpline: 042-99231993
05/04/2025
35نیشنل گیمز میں شمولیت کے لئے پنجاب میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلزکا انعقاد
تربیتی کیمپس میں 600کھلاڑی شریک ہوں گے
9سے 11اپریل تک کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلزمیرٹ پر ہونگے
14اپریل سے کھلاڑیوں کے کیمپس شروع ہوں گے
تربیتی کیمپس لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے
35نیشنل گیمز میں شمولیت کے لئے پنجاب میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلزکا انعقاد
تربیتی کیمپس میں 600کھلاڑی شریک ہوں گے
9سے 11اپریل تک کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلزمیرٹ پر ہونگے
14اپریل سے کھلاڑیوں کے کیمپس شروع ہوں گے
تربیتی کیمپس لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے
ٹرائلز دینے کے لیے اپنے متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
04/12/2024
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت قائد اعظم گیمز اسلام آباد اور پنجاب میں نئے تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکسز میں نئی پوسٹوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے قائد اعظم گیمز اور نئے تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس میں نئی پوسٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 204نئے تعمیر ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس میں 800سے زائد نئی جابز کی ایس این ای بھیج رہے ہیں،سپورٹس اور ریونیو کی مانیٹرنگ کیلئے 12مانیٹرنگ سٹاف اور پنجاب کے تمام اضلاع میں کیوریٹر کی جابز کیلئے بھی ایس این ای بھیج رہے ہیں، پنجاب بین الصوبائی قائد اعظم گیمز اسلام آبادکا فاتح ہے اپنے ٹائیٹل کا دفاع کریں گے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم گیمز کی تیاری کیلئے 5دسمبر سے پنجاب کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپس شروع ہورہے ہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے،پنجاب ہی قائد اعظم گیمز اسلام آباد کا فاتح ہوگا۔
26/11/2024
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیس کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
بلائنڈ ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے، پنجا ب حکومت بلائنڈ ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ کے انعقاد میں ہرممکن مدد کررہی ہے،مظفرخان سیال
بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے میچ کے اختتام پر پاکستان کے بدرمنیر کومین آف دی میچ پر25ہزار کا چیک دیا
پاکستان نے بنگلہ دیش کا146رنز کا ٹارگٹ 12.4اوور میں مکمل کرکے میچ جیتا.
07/11/2024
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے شرکت کی ہے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے پنجاب کے تمام اضلا ع میں ہورہے ہیں، افسران نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں،کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسٹر کٹ سطح کے مقابلے 14نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے، انٹرکلب ڈسٹر کٹ لیول کے مقابلوں کی اختتامی تقریبات 14نومبر کو پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوں گی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں ضلع کی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اختتامی تقریبات میں انعامات دیئے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرا فضال نے پنجاب کے تمام سپورٹس افسران سے ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کے بارے میں رپورٹس لیں۔
06/11/2024
لاہور یوتھ فیسٹیول کے اتھلیٹکس فائنل مقابلوں کا انعقاد پنجاب سٹیڈیم میں کیا گیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے فائنل مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کا جوش و جذبہ دیدنی ہے،لانگ جمپ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، جیولن تھرواور پول والٹ کے بہترین مقابلے ہورہے ہیں،لاہور یوتھ فیسٹیول کے فائنلز میں 120کھلاڑی شریک ہیں ان میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو فورٹریس سٹیڈیم میں اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات دیئے جائیں گے،اتھلیٹکس مقابلوں کے علاوہ باقی مقابلے 8سے 10نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوں گے،کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے پورے پنجاب میں جاری ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مشن کھیل اور کھلاڑی کا فروغ ہے کھیلتا پنجاب گیمز اور لاہور یوتھ فیسٹیول سے ہمارے میدان آباد ہورہے ہیں کھیلتا پنجاب گیمز اور لاہور یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے، ان ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی مزید تربیت کی جائے گی، ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو مزید گرومنگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز بلائے جائیں گے اگر ضرورت ہوئی تو ان کھلاڑیوں کو باہر کے ممالک میں ٹریننگ اور کوچنگ کیلئے بھجوایا جائے گا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بہترین اقدام ہے اس سے ان کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی،اس سوال کے جواب دیتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈزمنظور کردئیے جیسے ہی فنڈریلیز ہوجائیں گے اس کا کام مکمل کرکے کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
06/11/2024
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،بنک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سکالرشپ دینے جارہے ہیں،تعلیم یافتہ نوجوانوں کوجلد 25ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ دیا جائے گا، بینک آف پنجاب سے اس حوالے سے ایم او یو ہوچکا ہے،سی ایم انٹرن شپ پروگرام میں منتخب ہونیوالے نوجوانوں کو کارڈ دیئے جائیں گے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام میں یونیورسٹیز کے گریجوایٹس نوجوانوں کی بڑی تعداد نے درخواستیں دی ہیں، نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگروام حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے
04/11/2024
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر اور ڈائریکٹرڈاکٹر محمد کلیم موجود تھے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،