اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ تو جانور
بھی بھر لیتے ہیں
انسان وہ ہے جو دوسروں کی بھوک دکھ درد کا خیال رکھے۔
Al-jaza Welfare Foundation
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-jaza Welfare Foundation, Social service, 21 A block gulshan-E-Ravi, Lahore.
سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔
"عقلمند آدمی کمال طلب کرتا ہےاور نادان مال ڈھونڈتا ہے"
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم
"بہشت ان لوگوں کی ملتی ہے جو نیک کاموں میں آگے بڑھنے والے ہیں"
مولا علی علیہ السلام
احدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے مہینے کو ’’شہر المواساۃ‘‘یعنی خیرخواہی کا مہینہ بھی کہا گیاہے۔ اس طرح یہ مہینہ گویا انسانوں کے درمیان خیر خواہی اور دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا مہینہ ہے۔ معاشرے کے کمزور اور محروم افراد کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا تجربہ کرنے کا مہینہ ہے اور اپنی خوشحالی اور وسعت و کشادگی میں انکو شامل کرنے کا مہینہ ہے۔رمضان المبارک کی انفرادیت یہ ہے کہ صبح سے شام تک وہ کھانا پینا، لذیذ غذائیں اور نفسانی خواہشات جو حلال تھیں، انکا استعمال ممنوع ہوجاتاہے۔ جن نعمتوں سے انسان سال بھر محظوظ ہوتاہے وہ نعمتیں ایک خاص وقت تک منع ہوجاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کو کسی کو بھوکا پیاسا رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت اسکو بھوکا پیاسا رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ بہت سے انسان جنہوں نے کبھی بھوک کا مزہ نہیں چکھا، جنہیں کبھی پیاس کی شدت کا احساس نہیں ہوا، جنہیں کبھی لذتوں سے محرومی کا تجربہ نہیں ہوا، جنکو بھوک سے پہلے کھانا موجود ملا اور پیاس سے پہلے پانی حاضر، وہ اپنے اس بھائی کے درد اور تکلیف کا اندازہ کرسکیں جسکو ایک وقت کھانا میسر ہے تو دوسرے وقت فاقہ ہے، ایک چیز موجود ہے تو دوسری موجود نہیں۔ اس طرح اس کی برکت سے انسان اپنے جیسے دوسرے انسانوں کے دکھ ، درد اور انکی آزمائشوں کا بذات خود تجربہ کرتا ہے اور اسکے اندر اپنے بھائیوں کی تکلیف کو دور کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ انسان جب تک خود تکلیف سے دوچار نہیں ہوتا ا سکو تکلیف کا صحیح ادراک نہیں ہوتا اور جب تک اسکو تکلیف کا صحیح ادراک نہیں ہوگا اسوقت تک اس تکلیف میں مبتلا لوگوں کیساتھ اسکو حقیقی خیر خواہی بھی پیدا نہیں ہوسکتی۔ حقیقی خیرخواہی کا جذبہ اس وقت بیدار ہوتا ہے جب حقیقی تکلیف کا احساس ہو۔ اس مہینہ میں کشادہ دست اور تنگ دست دونوں ایک کیفیت سے دوچار ہوجاتے ہیں اوردونوں کے درمیان ایک وقتی لیکن حقیقی مساوات پیدا ہوجاتی ہے اور یہ مساوات خوشحال لوگوں کو بدحال لوگو ںکی خیر خواہی پر ابھارتی ہے۔
"احدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کوخیرخواہی کا مہینہ کہا گیا، گویایہ دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا مہینہ ہے"
23/03/2023
رمضان المبارک میں غریب روزہ داروں کی افطاری کا بندو بست کریں آپ کے پانچ ہزار کسی کا ایک ماہ کا راشن بن سکتے ہیں
17/03/2023
یتیموں،محتاجوں، مسافروں، سوال کرنے والوں، اور غلاموں کی آزادی پر خرچ کرے۔یہ وہ لوگ ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور جب کوئی وعدہ کریں تو اسے پورا کرتے ہیں۔ سختی، مصیبت اور جہاد کے وقت صبر کرتے ہیں۔ یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔(سورۃ البقرۃآیت177)
انتہائی ضرورت مند/ سفید پوش فیملیز کو راشن پہنچانے کیلئے اس کار خیر میں حسبِ توفیق حصہ ضرور ڈالیے ۔
SYED HAIDER ZAidi
Meezan Bank-DHOLANWAL BRANCH LAHORE
Account Number: 02670102336523
IBAN: PK90MEZN0002670102336523
17/03/2023
رمضان کی آمد ہے غریب روزہ داروں کی افطاری کا بندو بست کریں آپ کے پانچ ہزار کسی کا ایک ماہ کا راشن بن سکتا ہے ۔
28/03/2022
رمضان المبارک راشن پیکج پروگرام
الجزا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر مستحق گھروں میں راشن تقسیم کا اہتمام کیا ہے
رمضان راشن پیکج (اشیاء خور ونوش) کی تفصیل
5 کلو چاول
10 کلو آٹا
1کلو کھجور
10 کلو چینی
2 کلو نمک پیکٹ
1 کلو دال ماش
1 کلو دال چنا
1 کلو دال مونگ
1کلو+1 کالے چنے+سفید چنے
1کلو،3عدد سرف ،صابن (نہانےاور دھونے والا)
4 لٹر بوتل+2 گھی +تیل
1کلو بیسن
1 پاؤ کھانے والی مرچ
1 بوتل مشروب (جامِ شیریں)
فی پیکج خرچ: 5000 روپے
آئیے! آپ بھی رمضان المبارک کی سحروافطار میں مستحق خاندانوں سہارا بنئیے۔
اپنا تعاون/حصہ 30 مارچ 2022 سے قبل جمع کروا دیں تاکہ رمضان کی آمد سے پہلے مستحقین تک رمضان راشن پیکج پہنچایا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
21 A Block Gulshan-E-Ravi
Lahore
