الله سے مانگیں
Khana Kaba SubhanAllah
Khana Kaba. The holy place for all Muslims. Allah hum sub ko Khana Kaba ki zyarat naseeb Farmayee...
تمیمہ کیا ہے؟
📜 حدیثِ ذاتُ أنواط اور ہمارے معاشرے میں رائج شرک و بدعات
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
اسلام کی بنیاد "توحید” پر ہے – یعنی صرف اللہ کی عبادت، اسی سے مدد، اسی پر بھروسہ اور اسی کے سامنے عاجزی۔ مگر افسوس! آج اُمتِ مسلمہ کا بڑا طبقہ انہی اعمال میں مبتلا ہے جن کو نبی کریم ﷺ نے شرک یا شرک کے اسباب قرار دیا۔ حدیثِ ذاتُ أنواط اس باب میں ایک روشنی کا مینار ہے، جو ہمیں خبردار کرتی ہے کہ کسی غیراللہ سے امید رکھنا، مدد مانگنا، یا برکت لینا سابقہ امتوں کی گمراہیوں کی یاد دلاتا ہے۔
🌴 حدیثِ ذاتُ أنواط
عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:
خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ إِلَى حُنَيْنٍ وَنَحْنُ حُدَثَاءُ عَهْدٍ بِكُفْرٍ، وَلِلْمُشْرِكِينَ سِدْرَةٌ يَعْكُفُونَ عِنْدَهَا، وَيُنِيطُونَ بِهَا أَسْلِحَتَهُمْ، يُقَالُ لَهَا: ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَمَرَرْنَا بِسِدْرَةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ، كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: اللَّهُ أَكْبَرُ! إِنَّهَا السُّنَنُ! قُلْتُمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ، قَالَ: إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ، لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ.
ابو واقِد لیثی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوۂ حنین کے لیے نکلے، اور ہم نئے نئے اسلام لائے ہوئے تھے۔ مشرکوں کا ایک بیری کا درخت تھا جس پر وہ اعتکاف کرتے تھے اور اپنے ہتھیار اس پر لٹکاتے تھے۔ اسے "ذاتُ أنواط” کہا جاتا تھا۔
جب ہم بھی ایک بیری کے درخت کے پاس سے گزرے تو ہم نے کہا:
"یا رسول اللہ! ہمارے لیے بھی ایک ذاتُ أنواط مقرر فرما دیں، جیسے ان کے پاس ہے!”
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ اکبر! یہ تو وہی طریقے ہیں! قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم نے وہی بات کہی جو بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی: ’ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دو جیسے ان کے معبود ہیں۔‘ موسیٰؑ نے کہا: بے شک تم جاہل لوگ ہو۔ تم ضرور ان ہی لوگوں کے طریقے اختیار کرو گے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں!”
📚 تخریج حدیث:
◈ جامع الترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء فی اتباع سنن من کان قبلکم، حدیث نمبر: 2180
◈ سنن النسائی الکبریٰ: 8612
◈ مسند احمد: 21309
عقیدہ الولاء والبراء
نیک عمل پر فوت ہونے والوں کا آخرت میں مقام و مرتبہ۔
فضیلتہ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
📌 ہمارے معاشرے میں رائج کچھ کفریہ و شرکیہ کلمات
حضرتِ انسان پر اللہ تعالیٰ کے بے حساب احسانات ہیں، جنھیں وہ اپنے احاطہ شمار میں نہیں لاسکتا۔
فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
(وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا)
📚 ابراهيم : ٣٤
اس نے اسے دو آنکھیں دیں جن کے ذریعہ وہ دیکھتا ہے اور زبان دی جس کے ذریعہ وہ کلام کرتا ہے۔
(اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ ﴿8﴾ وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِ ﴿9﴾)
📚 البلد : ۸-۹
ان نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا شکر گزار بندہ بنے، اور انہیں ارتکاب معاصی کے لیے استعمال نہ کرے، کیونکہ ان نعمتوں کو ارتکاب معاصی کے لیے استعمال کرنا کفر اور شرک ہے۔
مثلا: قسم زبان سے کھائی جاتی ہے اور اللہ کی قسم کھانا عبادت ہے، اور اللہ کا حق ہے، پس اگر کوئی شخص اس زبان کے ساتھ غیر اللہ کی قسم اٹھاتا ہے تو وہ مشرک ہو جائے گا۔
📖 سید نا عبد اللہ بن عمرؓ نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا:
((لَا وَالْكَعْبَةِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ! إِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
مَنْ حَلَفَ لِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ أَشْرَكَ .))
نہیں! کعبہ کی قسم !
تو آپ نے فرمایا:
میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرماتے تھے :
"جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔"
📚 صحیح سنن ابو داؤد، کتاب الأیمان والنذور، حدیث: ۳۲۵۱
📚 سنن ترمذی، ابواب الأیمان والنذور، حدیث: ١٥٣٥
📚 صحیح ابن حبان، حدیث: ٤٣٥٨
📌 غیر اللہ کی قسم اور "اگر" جیسے کفریہ الفاظ کا شرعی حکم
━━━━━━━━━━
غیر اللہ کی قسم کھانے والی بے ہودہ عادت اور شرکیہ طرز آج بکثرت عوام میں رائج ہے۔
چنانچہ جاہلوں میں یہ رجحان عام ہوتا جارہا ہے کہ:
◾ اللہ کی قسم کھانے پر بات کو سچ نہیں سمجھا جاتا
◾ جب تک کوئی غیر اللہ کی قسم نہ کھا لے (مثلاً: اولاد، پیغمبر، پیر، رزق وغیرہ)❗ یہ تمام کلمات کفر و شرک سے ہیں۔
🔹 ایسے حالات میں علماء اسلام کا فرض ہے کہ:
▪️ عوام کو صحیح عقائد سکھائیں
▪️ دین کی اصل روح اجاگر کریں
▪️ شرکیہ و کفریہ کلمات سے اجتناب کی ترغیب دیں
خاموش مت رہیں ، تکبیرات پڑھیں
کہ آپ سال کے افضل ترین ایام میں ہیں...
سفرِ حج پر جانے والوں میں بعض غلطیاں جن کا مشاہدہ کیا جاتا ہے
*🌹قربانی کی حکمتیں*
*🌹𝗤𝘂𝗿𝗯𝗮𝗻𝗶 k𝗶 𝗛𝗶𝗸𝗺𝗮𝘁𝗲𝗶'𝗻*
⌚️2:55 Minutes
🎤 Shyakh Abu Zaid Zameer
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Lahore
5200
