پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا ایکسپو سنٹر لاہور میں پروگرام کے تحت کامیابی کے ساتھ کا انعقاد!
100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیاں اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل 8000 سے زائد ہنر مند نوجوان ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے۔
کا مقصد پی وی ٹی سی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو براہِ راست صنعتوں اور روزگار فراہم کرنے والے اداروں سے منسلک کرنا اور فوری روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ فروغِ ہنر و کاروباری ترقی جناب ثاقب خان چدھڑ، سیکریٹری SD&ED-Skills Development & Entrepreneurship Department جناب نادر چٹھہ، چیئرمین پی وی ٹی سی جناب خالد مسعود چوہدری اور مینیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ نے شرکت کی۔
شرکت کرنے والی کمپنیوں نے الیکٹریکل، آٹو مکینک، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ہاسپیٹیلٹی، فوڈ پروسیسنگ، ہیلتھ، ویلڈنگ، فبری کیشن اور دیگر ووکیشنل شعبہ جات کے امیدواروں کے آن دی اسپاٹ انٹرویوز کیے اور سی وی کلیکشن کی۔
ایونٹ کے اختتام تک 8000 سے زائد نوجوانوں نے اپنی سی ویز جمع کروائیں جبکہ سینکڑوں امیدواروں کو فوری ملازمتوں کی پیشکش بھی کی گئی۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ شرکت کرنے والی بیشتر صنعتیں پہلے ہی پی وی ٹی سی کے ساتھ ورک بیسڈ ٹریننگ میں منسلک تھیں، جس سے روزگار کے مواقع مزید مؤثر اور انڈسٹری ڈیمانڈ کے مطابق تھے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ نے بتایا کہ پی وی ٹی سی پنجاب بھر میں 190 اداروں کے ذریعے سالانہ تقریباً 75 ہزار نوجوانوں کو مفت ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر رہا ہے، جبکہ 82 فیصد سے زائد گریجویٹس تین ماہ کے اندر روزگار حاصل کر لیتے ہیں۔
#روزگارر
PVTC - Punjab Vocational Training Council
Imparting of skill training in market relevant trades would obviously bring much higher rate of return than general education.
Official Page of Punjab Vocational Training Council (PVTC), Government of the Punjab
مریم نواز کا ہنر مند نوجوان
https://www.tiktok.com/@pvtcofficial?_t=8nr7r4DyDNS&_r=1 Establishment of PVTC came through the realization that the less privileged sections of the society eligible for Zakat should be so empowered economically that they are able to sustain themselves and their families and engage in
27/05/2026
عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی سنت اور اللہ تعالیٰ سے کامل محبت و وفاداری کا درس دیتا ہے۔
آج جب لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ کے گرد جمع ہو کر حج 2026 کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، پوری دنیا کے مسلمان روحانی کیفیت، دعا اور بندگی میں متحد نظر آتے ہیں۔
آئیے اس بابرکت موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، محروموں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور محبت، بھائی چارے اور ایثار کے اسلامی پیغام کو عام کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور قربانیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
عید الاضحیٰ مبارک۔
#اسلام
#قربانی
26/05/2026
#حج2026 مبارک!
آج میدانِ عرفات میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور دعا، توبہ اور مغفرت کے لیے جمع ہیں۔ یومِ عرفہ حج کا سب سے بابرکت اور عظیم دن ہے، جو صبر، قربانی، عاجزی اور بندگیِ رب کا درس دیتا ہے۔
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل تمام حجاج کرام اور امتِ مسلمہ کو #حج2026 کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو امن، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔
لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک
#حج2026
پی ٹی وی نیوز PTV News نے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے کامیاب کی خصوصی کوریج کی، جہاں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے ہنر مند نوجوانوں، صنعتوں اور روزگار فراہم کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
اس میگا جاب فیئر میں 8000 سے زائد پی وی ٹی سی پاس آؤٹس نے شرکت کی جبکہ 100 سے زائد قومی، بین الاقوامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے انٹرویوز، آن دی اسپاٹ ہائرنگ اور سی وی کلیکشن میں حصہ لیا۔
الیکٹریکل، آٹو مکینک، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ہاسپیٹیلٹی، فوڈ پروسیسنگ اور ویلڈنگ سمیت مختلف شعبوں کے امیدواروں کو روزگار کے براہِ راست مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ متعدد امیدواروں کو فوری ملازمتوں کی پیشکش بھی کی گئی۔
شرکاء نے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ ایک امیدوار فائز علی نے کہا کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں میں اپنی سی ویز جمع کروائی ہیں اور وہ مثبت جواب کی امید رکھتی ہیں، جبکہ دوسری امیدوار سندس نے بھی اس پلیٹ فارم کو روزگار کے حصول کے لیے اہم موقع قرار دیا۔
چیئرمین پی وی ٹی سی خالد مسعود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ معروف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ صنعتیں ہنر مند نوجوانوں پر اعتماد کر رہی ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سمیعہ سلیم نے کہا کہ پی وی ٹی سی نہ صرف پنجاب بھر میں مفت ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہا ہے۔
یورپی یونین پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ میگا جاب فیئر ہنر مند نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار، صنعت سے روابط اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔
#روزگار
ایک نیوز Aik News HD نے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے کامیاب کی خصوصی کوریج پیش کی، جس میں پنجاب بھر سے 8000 سے زائد ہنر مند پی وی ٹی سی پاس آؤٹس نے شرکت کی۔
اس میگا جاب فیئر میں 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں نے حصہ لیا، جہاں امیدواروں کے انٹرویوز، آن دی اسپاٹ ہائرنگ اور سی ویز کلیکشن کی گئی۔
الیکٹریکل، آٹو مکینک، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ہاسپیٹیلٹی، فوڈ پروسیسنگ اور ویلڈنگ سمیت مختلف صنعتی تقاضوں پر مبنی ٹریڈز کے امیدواروں کو روزگار کے براہِ راست مواقع فراہم کیے گئے۔
خواتین امیدواروں کی سہولت اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ فسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کیے گئے۔
ہنر مند نوجوانوں کو صنعتوں اور روزگار کے مواقع سے جوڑنے کی ایک مؤثر کاوش ثابت ہوا۔
#روزگارتلخ
سٹی 42 نیوز City42 کی خصوصی کوریج میں کی کامیابی، وسعت اور نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے اس تاریخی میگا جاب فیئر میں پی وی ٹی سی کے 8000 سے زائد ہنر مند پاس آؤٹس کو 100 سے زائد معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے براہِ راست منسلک کیا گیا۔
اس ایونٹ نے نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کیے بلکہ انہیں قانونی مائیگریشن، اوورسیز ایمپلائمنٹ، اور محفوظ کیریئر راستوں سے متعلق آگاہی بھی دی۔
✔️ مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان Migrant Resource Centre Pakistan کی قانونی مائیگریشن رہنمائی
✔️ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے بیرونِ ملک مواقع
✔️ ایف آئی اے Federal Investigation Agency - FIA کی جانب سے غیر قانونی مائیگریشن کے خطرات سے آگاہی اور ادارہ کی حال ہی میں تشہیرکردہ ملازمتوں کے بارے رہنمائی
ہنر مند نوجوانوں کو روزگار، صنعت اور محفوظ مستقبل سے جوڑنے کی ایک مؤثر کاوش ثابت ہوا۔
#روزگار
بول نیوز BOL کی خصوصی کوریج میں کی کامیابی، وسعت اور نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
21 مئی 2026 کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے اس تاریخی میگا جاب فیئر میں پی وی ٹی سی کے 8000 سے زائد ہنر مند پاس آؤٹس کو 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے براہِ راست منسلک کیا گیا۔
یہ ایونٹ نوجوانوں کے لیے صرف روزگار کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ آگاہی اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوا، جہاں:
✔️ مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان نے قانونی مائیگریشن سے متعلق رہنمائی فراہم کی
✔️ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے مواقع متعارف کروائے
✔️ ایف آئی اے نے غیر قانونی مائیگریشن کے خطرات اور نتائج سے متعلق آگاہی دی
پی وی ٹی سی میگا جاب فیئر 2026 نوجوانوں کو ہنر، روزگار اور محفوظ مستقبل سے جوڑنے کی ایک مؤثر کاوش ثابت ہوا۔
#روزگار
ایکسپو سنٹر لاہور میں 21 مئی 2026 کو منعقد ہونے والا نوجوانوں کے لیے روزگار، رہنمائی اور مواقع کا ایک تاریخی پلیٹ فارم ثابت ہوا، جسے مینیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ کی وژنری قیادت، عملی حکمتِ عملی اور مؤثر ٹیم ورک کے تحت کامیابی سے منعقد کیا گیا۔
اس میگا جاب فیئر کے ذریعے پی وی ٹی سی کے 8000 سے زائد ہنر مند پاس آؤٹس کو 100 سے زائد معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے براہِ راست منسلک کیا گیا، جہاں امیدواروں کے انٹرویوز، سی ویز کلیکشن، اور روزگار کے فوری مواقع فراہم کیے گئے۔ متعدد نوجوانوں کو آن دی اسپاٹ ملازمتوں کی پیشکش بھی کی گئی جبکہ کئی امیدواروں کو مزید شارٹ لسٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا۔
یہ ایونٹ صرف جاب فیئر نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے آگاہی اور محفوظ مستقبل کا ایک جامع پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا، جہاں:
✔️ مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان Migrant Resource Centre Pakistan نے قانونی مائیگریشن کے محفوظ راستوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی
✔️ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مواقع متعارف کروائے گئے
✔️ وفاقی تحقیقاتی ادارہ Federal Investigation Agency - FIA نے غیر قانونی اور غیر محفوظ مائیگریشن کے خطرات اور نتائج سے متعلق آگاہی دی
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سامیہ سلیم نے خود تمام صنعتی و ادارہ جاتی اسٹالز کا دورہ کیا، کمپنی نمائندگان سے ملاقات کی، انٹرویوز اور امیدواروں کے ردِعمل کا جائزہ لیا اور صنعتوں کی ضروریات اور مشاورت کو براہِ راست سنا۔
یہ میگا جاب فیئر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی وی ٹی سی صرف ہنر کی تربیت تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار، محفوظ اوورسیز مواقع اور پائیدار معاشی مستقبل سے جوڑنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
#روزگار
پبلک نیوز Public News کی خصوصی کوریج میں ایکسپو سنٹر لاہور میں 21 مئی 2026 کو کامیابی سے منعقد ہونے والے کو بھرپور انداز میں نمایاں کیا گیا۔
اس میگا جاب فیئر کے ذریعے پی وی ٹی سی کے 8000 سے زائد ہنر مند پاس آؤٹس کو 100 سے زائد معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے براہِ راست منسلک کیا گیا، جس سے نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار اور پائیدار معاشی مواقع پیدا ہوئے۔
یہ ایونٹ قانونی اور محفوظ بیرونِ ملک روزگار کے حوالے سے آگاہی کا بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان Migrant Resource Centre Pakistan اور 20 سے زائد اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، بشمول فاؤجی فاؤنڈیشن اوورسیز ایمپلائمنٹ سروسز Fauji Foundation - Overseas Employment Services ، نے نوجوانوں کو قانونی مائیگریشن اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر پی وی ٹی سی محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ نے اپنی گفتگو میں کہا:
“100 سے زائد معروف صنعتوں اور ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آج کی صنعت کو ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے، اور ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو صنعت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
حکومتِ پنجاب کے وژن “ہنرمند پنجاب” کی عملی تعبیر ہے۔
#روزگار
ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ کامیاب کی وقت نیوز پر خصوصی کوریج!
اس میگا جاب فیئر کے ذریعے پی وی ٹی سی کے 8000 سے زائد ہنر مند پاس آؤٹس کو 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے براہِ راست منسلک کیا گیا، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے۔
جاب فیئر میں شریک امیدواروں نے اس اقدام کو صنعتوں اور اندرون و بیرون ملک روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے درمیان مؤثر رابطے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ مختلف کمپنیوں اور صنعتوں کے نمائندگان نے کہا کہ اس نوعیت کے ایونٹس انڈسٹری اور تربیتی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور ہنر مند افرادی قوت تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حکومتِ پنجاب کے وژن “ہنر مند پنجاب” کی عملی تصویر ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو باعزت روزگار، صنعت سے روابط، اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
#روزگار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
134-A, PVTC Secretariat, Green Town, Kot Lakhpat
Lahore
54000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
