دعوت افطار
18 رمضان المبارک 8 مارچ بروز اتوار 2026 *صدر پنجاب ایم کیو ایم پاکستان چودری عابد علی گجر* کے ڈیرہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کہ عہدے داران ،ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی
دعوت افطار میں پاکستان کی قومی سلامتی کی سالمیت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر صدر پنجاب ایم کیو ایم پاکستان چوہدری عابد علی گجر نے نے کہا پاکستان اسلام اور لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر معرض وجود میں ایا اور افواج پاکستان اللہ کی مدد سے پاکستان اور اس کے عوام کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں اور دشمن کو ہر میدان میں شکست دیں گے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں دعائے افطار میں فتنہ الخوارج کے آپریشن غضب الحق میں شہید ہونے والے پاک وطن کے سپاہیوں کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تمام انے والے معزز مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا
MQM Punjab Pakistan
This is Official MQM Punjab Pakistan Page. Here you get all info of MQM Punjab Pakistan Activities.
مورخہ ۲۶ مارچ ۲۰۲۵
لاہور (پ ر)
ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات ۲۰۲۴ کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے کیوجہ سے پنجاب کے چار زونوں کو تحلیل کر کے آٹھ زونوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا جس کیوجہ سے اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان اور ڈیرہ غازی خان سنٹرل پنجاب کو لاہور فیصل آباد اور گوجرانوالہ اپر پنجاب کو راولپنڈی اور سرگودھا زون پر مشتمل زون بنا دئیے گئے تھے گزشتہ ہفتے میں ایک نو مولود سیاسی جماعت کے ایک رہنماء سے ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران نے ملاقات کر کے ان کی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا اس موقعہ پر ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان نے جنھیں بغیر بتائے ان کی شمولیت کا اعلان بھی کرانا چاہا انھوں نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر اس ملک کے سابق وزیراعظم کو اور اپنے سابق ذمہ داروں کی ان اقدام کی نہ صرف شدید مزمت کی بلکہ ان کو اس قسم کی حرکت کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی اس بھونڈی حرکت پر شدید اجتجاج کر کے اس پروگرام کا بائیکاٹ کر دیا یاد رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق ذمہ داروں کا یہ ٹولہ اس سے قبل بھی کئی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوکر دیہاڑیاں لگا چکا ہے اس ٹولے کے پاس اس وقت ایم کیوایم پنجاب کی کوئی ذمہ داری نہ تھی ایم کیو ایم کا نام استعمال کر کے انھوں نے ایک مرتبہ پھر دیہاڑی لگانے کی کوشش کی جس کو ایم کیوایم کے مخلص کارکنان نے بھری محفل میں ناکام بنادیا جس پر سابق وزیراعظم کو بھی شرمندگی کے ساتھ محفل سے نکلنا پڑا ایم کیو پنجاب پہلے سے ان کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کر چکی تھی
04/10/2024
گجرانوالہ میں شہباز جٹ زونل صدر گجرانوالہ زون ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں مہمان خصوصی *صدر پنجاب چوہدری عابد علی گجر* کے ساتھ سینیئر نائب صدر پنجاب چوہدری سرور گجر اور پنجاب کمیٹی کے دیگر عہدے داران عبدالکریم ٹوکے خان میاں رفیق مہر نے بھی شرکت کی گجرانوالہ میں ضلعی افس کا افتتاح کیا گیا اور ایم کیو ایم میں بھاری تعداد میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش امدید کہا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پنجاب چوہدری عابد علی گجر نے کہا گجرانوالہ زون زونل صدر شہباز جٹ بھائی کی قیادت میں شب و روز کی محنت سے کام کر رہا ہے اور ائندہ انے والے وقت میں گجرانوالہ زون ایم کیو ایم پاکستان کا پنجاب میں ایک مضبوط قلعہ ثابت ہوگا اس تقریب شاندار پروگرام کے انعقاد پر زونل صدر گجرانوالہ زون شہباز جٹ بھائی و زونل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے تمام ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا گجرانوالہ ڈسٹرکٹ افس کے افتتاح پر زونل صدر شہباز جٹ بھائی کو بہت بہت مبارکباد پیش
14/08/2024
14/08/2024
جشن ازادی کے موقع پر ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پنجاب چوہدری عابد علی گجر سینیئر نائب صدر اغا جانی ایڈیشنل سیکرٹری عمر علی اغا فنانس/ افس سیکرٹری سعید احمد بیگ صدر سوشل فورم پنجاب ڈاکٹر منیر احمد چوہدری سینیئر نائب صدر شبہ خواتین سلمہ منیر باجی زونل صدر لاہور زون سید ارتضا کاظمی سینیئر نائب صدر لاہور زون واحد گجر ایڈوکیٹ نائب صدر لاہور زون بی اے خان ایڈوکیٹ ضلعی صدر صدر لاہور وکلا ونگ طارق میو ایڈوکیٹ سینیئر نائب صدر لاہور زاہد خان سیکرٹری جنرل لاہور تنویر سلطان گجر ایم کیو ایم کے دیگر کارکنان ذمہ داران نے شرکت کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور پاکستان زندہ باد ایم کیو ایم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
یہ ہے ایم کیو ایم پاکستان پنجاب
لاہور: 6 مئی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا جنرل ورکرز کا لاہور میں اجلاس، پنجاب کو 7 تنظیمی زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
لاہور زون کا صدر ارتضیٰ کاظمی، گوجرانوالہ زون کا صدر شہباز جٹ اور فیصل آباد زون کا صدر مرزا ذوالفقار کو مقرر کر دیا گیا
ملتان زون کے صدر ایاز علی شیخ، ڈیرہ غازی خان زون کے صدر شیخ اظہار الحق اور بہاولپور زون کے صدر حافظ فضل الرحمان ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ
متین خان کو اپر پنجاب زون کا صدر بنا دیا گیا
عفت ملک ایڈوکیٹ کو ایم کیو ایم شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بنا دیا گیا
ثمینہ ناز شعبہ خواتین لاہور کی صدر مقرر
ظفر زمان کو اقلیتی امور پنجاب کا صدر تعینات کیا گیا
جنرل ورکرز اجلاس نے پنجاب کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں، خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے شعبوں اور تنظیمیں عہدیداروں کی باضابطہ منظوری دے دی
اجلاس ایم کیو ایم کے وحدت روڈ لاہور پر واقع 'پنجاب ہاؤس' میں منعقد ہوا
ایم کیو ایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اجلاس کی صدارت کی
صوبہ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید شعبوں اور عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے، زاہد ملک کا اجلاس سے خطاب
پڑھے لکھے اور متوسط طبقات کو سیاسی قیادت کی پہلی صف میں لا رہے ہیں، زاہد ملک
پنجاب کو 7 زونز میں تقسیم کرنے سے تنظیمی سرگرمیوں میں اضافہ اور تحریک کا سفر مزید تیز ہوگا، زاہد ملک کا خطاب
قبل ازیں جنرل ورکرز اجلاس آمد پر زاہد ملک کا بھرپور استقبال کیا گیا
پنجاب کے صدر بابر گجر کے علاوہ پنجاب کمیٹی اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے
05/05/2024
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام جنرل ورکر اجلاس ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
54000
