02/12/2025
سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں اور غازی اہلکاروں میں کسٹمائزڈ وہیل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مائل اسٹون اور جاپانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے 7 سپیشل بچوں اور 3 غازی پولیس اہلکاروں کو خصوصی طور پر تیار کردہ وہیل چئیرز فراہم کیں۔ جاپانی وفد سمیت فلاحی اداروں کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پنجاب پولیس کے ویلفیئر اقدامات کو سراہا۔
پولیس ملازمین کے بچوں اور غازی اہلکاروں کی بحالی و مدد کیلئے ہر ممکن تعاون جاری ہے، جبکہ پھول پراجیکٹ کے تحت خصوصی بچوں کو مالی معاونت اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی وہیل چئیرز کی فراہمی سے بچوں اور اہلکاروں کو نقل و حرکت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، اے آئی جی شائستہ ندیم، اے آئی جی عبداللہ لک، اے آئی جی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت افسران نے شرکت کی۔
02/12/2025
ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپین شپ 2025ء کولمبو، پولیس اتھلیٹس نے 05 میڈلز جیت لیے
پنجاب پولیس کے اتھلیٹس نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کیے، جن میں چار گولڈ اور ایک سلور شامل ہے۔ ایونٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جہاں پنجاب پولیس کے اتھلیٹس نے ملک و محکمہ کا نام فخر سے بلند کیا۔
انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹگری میں دو گولڈ میڈلز، ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹگری میں دو گولڈ میڈلز جبکہ کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹگری میں سلور میڈل جیت کر شان دار کامیابی حاصل کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں میڈل جیت کر محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس اتھلیٹس کو شاباش، پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں بین الاقوامی و قومی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، بین الاقوامی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں، پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
02/12/2025
السلام علیکم! صبح بخیر
ہیلمٹ کا استعمال آپ کے سفر کو محفوظ بناتا ہے۔
01/12/2025
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد—
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز میں 02 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پولیس فورس کا کوئی فرد اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے،ڈی پی او جہلم
پولیس اہلکاروں کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم
محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سڑکوں پر نظم و ضبط اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
Punjab Police Pakistan RPO Rawalpindi Govt of Punjab
01/12/2025
*مظفرگڑھ، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایات پر منشیات سپلائرز کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاون،*
مظفرگڑھ، ایک ہی روز میں 12 منشیات سپلائرز گرفتار کر لیئے گئے، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، 17 کلو گرام سے زائد چرس اور 11 کلو گرام بھنگ برامد کر لی گئی، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ضلع بھر سے تمام منشیات سپلائرز کی گرفتاری یقینی بنائی جائیگی، ڈی پی او
مظفرگڑھ۔ منشیات کے عادی افراد کو ری ہیب سنٹرز میں داخل کروایا جائیگا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ
01/12/2025
Nov’25 data reflects 15% decline in calls related to crimes against property, including dacoity, robbery, snatching, burglary, and motorcycle/car theft. Alhamdulillah, this is the lowest number of ‘wardaat calls’ recorded in many years. CCD and the Lahore Police Operations Wing are working in exemplary coordination to make Lahore an even safer city. Crime in Punjab is continuously on the decline.