کہہ دو کہ : اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
سورۃالزمر ،۵۳
Islamic Religion_ دینِ اسلام
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Religion_ دینِ اسلام, Library, Pakistan, Lahore.
اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے، نہ ان کا خون، لیکن اس کےپاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ اُس نے یہ جانور اسی طرح تمہارے تابع بنادئیے ہیں،تاکہ تم اس بات پر اللہ کی تکبیر کرو کہ اُس نےتمہیں ہدایت عطافرمائی۔اور جو لوگ خوش اُسلوبی سے نیک عمل کرتے ہیں، اُنہیں خوشخبری سنادو۔
الحج، ۳۷
اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا، بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔
سورۃ غافر آیت نمبر 60
اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ، صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ
رَبِّ اغْفِرْ لِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى ، وَالتُّقَى ، وَالْعَفَافَ ، وَالْغِنَى
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے :
ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو،
ایسے دل سے جس میں اللہ کا ڈر نہ ہو،
ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو
اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ۔
(سنن نسائی، ۵۴۵۴)
💖
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بناؤ، یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے، یقیناً اللہ ظالموں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
اور جو شخص منہ موڑ لے
تو یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے
القرآن
اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے، اور (کبھی) بھوک سے، اور (کبھی) مال و جان اور پھلوں میں کمی کرکے۔ اور جو لوگ( ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں اُن کو خوشخبری سنادو۔
القرآن
ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھناہے،اورتم سب کو (تمہارےاعمال کے) پورےپورے بدلےقیامت ہی کے دن ملیں گے۔پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیااور جنت میں داخل کردیا گیا،وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا،اوریہ دُنیوی زندگی تو(جنت کےمقابلے میں) دھوکےکےسامان کےسوا کچھ بھی نہیں۔
القرآن
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اوراگر تم واقعی مؤمن ہو تو سود کا جو حصہ بھی (کسی کے ذمے) باقی رہ گیا ہو اسے چھوڑ دو
القرآن
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے۔ یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے
القرآن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore
