02/03/2025
اب نَہیں دَرکار یہ خَیراتِ اُلفت بِھی مُجھے
وہ اگر صَدقے مِیرے سَر کے اُتارے، مُسترد
enjoy latest urdo poetry on this page and share it with others/.......
02/03/2025
اب نَہیں دَرکار یہ خَیراتِ اُلفت بِھی مُجھے
وہ اگر صَدقے مِیرے سَر کے اُتارے، مُسترد
27/06/2024
دعائیں یاد تھیں جتنی،
وہ ساری پھونک لی خود پر،
وظائف جو بھی آتے تھے،
وہ سارے پڑھ لئے میں نے،
مگر پھر بھی میرے دل میں،
سکوں داخل نہیں ہوتا.!
تمہیں ہجرت ہی کرنی تھی،
تو کچھ میرا بھی کر جاتے،
کسی کو توڑ کر.! سنتے ہیں،
کچھ حاصل نہیں ہوتا.!
کسی کے چھوڑ جانے سے،
کسی کی جان جائے تو
مجھے فتوی یہ لینا ہے،
کیا وہ قاتل نہیں ہوتا....؟؟؟؟
قلم ، کاغذ ، تخیل اور کتابیں بیچ سکتی ہوں
پڑی مشکل تو گھر کی ساری چیزیں بیچ سکتی ہوں
مجھے قسطوں میں اپنی زندگی نیلام کرنی ہے
میں بھر بھر کے غباروں میں یہ سانسیں بیچ سکتی ہوں
پرندوں سے مرا جھگڑا ہے ، ان کے گھر اجاڑوں گی
اگر یہ پیڑ میرا ہے میں شاخیں بیچ سکتی ہوں
مرے کاسے میں بھی خیرات پڑ جائے محبت کی
سنو درویش کیا میں بھی دعائیں بیچ سکتی ہوں ؟
تمہارے بعد اب کس کو بصارت کی طلب ہوگی ؟
مناسب دام مل جائیں تو آنکھیں بیچ سکتی ہوں
بتائیں مفتیانِ علم و دانش میرے بچوں پر
اگر فاقہ مسلط ہو ، میں غزلیں بیچ سکتی ہوں
کومل جوئیہ
13/03/2024
مُحبتّوں کی اَمین لَڑکی
وہ پارسا وہ حَسین لَڑکی
فراقِ یار پہ بھی مَلال نَہیں اُسکو
وہ صَبر کرتی ذَہین لَڑکی
شَرمگِیں لہَجہ جُھکی ہیں پَلکیِں
وہ آبرو جِیسی مُبین لَڑکی
گَھائل کرے جو مُحبّت سے اپنی
وہ وَفا کا پَیکر یَقین لَڑکی
نَم ہیں آنکھیں کِھلکھلاتا تَبسُم
وہ طُوفاں سے کِھیلتی شُوقِین لَڑکی
اِک نَظر پر دِل ہار بِیٹھو گے واللہ
وہ وَاجب المُحبّت وہ دِلنَشیِن لڑکی 👀❤️
بیزار لڑکی❤🌹
میں آپ کی تہمت کی وضاحت دوں!!!!
آپ کو لگتا ہے آپ اتنے اہم ہونگے...
16/11/2023
دفنانے کے واسطے ہر کوئی جلدی میں تھا
بس ایک میری ماں تھی جو کفن چھپائی بیٹھی تھی.
تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھے!
☹️
تم دور جا کہ بس گئے٫ میں ڈھونڈتا پھر رہاہوں۔۔۔۔
😔😟
22/05/2023
ہے کوئی اور میرے بعد تیری دُنیا میں؟
میری دُنیا میں تیرے بعد دوبارہ دُکھ ہے
:(
05/05/2023
نقش کھرچ کے رکھ دئیے وقت کی تیز دھار نے
بات تو دکھ کی ہے مگر مجھ میں بچا نہیں ہے تو