28/04/2026
قائدِ اعظم لائبریری، لاہور میں World Book and Copyright Day کے موقع پر ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد سعید مہدی کی تصنیف
The Eyewitness: Standing in the Shadows of
Pakistan's History
پر ایک مشترکہ مباحثہ منعقد کیا گیا
اس علمی نشست میں ملک کی معروف و ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں جناب مجیب الرحمان شامی، جناب طارق کھوسہ، محترمہ سلیمہ ہاشمی، محترمہ منیزہ ہاشمی، جناب خالد مسعود، جناب خالد ایم رسول اور جناب آصف بھلی اور محترمہ امینہ سید و دیگر شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز جناب کاشف منظور نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف لائبریرین جناب عبد الرحیم قائدِ اعظم لائبریری کے پروفیشنل اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ لائبریرین محترمہ عائشہ سبحانی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔
محمد سعید مہدی نے اپنی کتاب تحریر کرنے کے سفر کو نہایت دلنشین اور جامع انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے اُن نادر اور چشم دید واقعات پر روشنی ڈالی جو اس سے قبل کسی کتاب یا سرکاری دستاویز کا حصہ نہیں بن سکے تھے، جس سے اس تصنیف کی انفرادیت مزید اُجاگر ہوئی۔
انہوں نے اپنے تجربات کے تناظر میں محمد ضیاء الحق اور بے نظیر بھٹو سے ہونے والی ملاقاتوں کے دلچسپ اور معلوماتی پہلوؤں کو بھی بیان کیا، جو حاضرین کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بنے۔ مزید برآں، انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اہم اور کٹھن مرحلے—دو سالہ اسیری—کا ذکر کرتے ہوئے اُس دور کے حالات، مشاہدات اور سیکھے گئے اسباق کو بھی نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا، جس نے سامعین کو گہرے تاثر میں مبتلا کر دیا-
مباحثے کے دوران شرکاء نے محمد سعید مہدی سے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات نہایت مدلل اور معلوماتی تھے۔ گفتگو انتہائی بصیرت افروز رہی اور حاضرین نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ مباحثے میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کاشف منظور نے محمد سعید مہدی کی اس تصنیف کو نہ صرف ایک جرات مندانہ کاوش بلکہ پاکستان کی معاصر تاریخ کی ایک نہایت اہم، مستند اور قابلِ حوالہ دستاویز قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ یہ کتاب محض یادداشتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ملکی سیاسی و انتظامی نظام کے پوشیدہ پہلوؤں کو بے باکی سے سامنے لانے والی ایک منفرد تصنیف ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔
اس علمی نشست میں لائبریری کے قارئین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جو اس کتاب اور موضوع کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی کا مظہر ہے۔
11/04/2026
قائداعظم لائبریری میں44ویں بک سلیکشن کمیٹی (BSC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائداعظم لائبریری جناب کاشف منظور، محترمہ زوبیہ رشید ( بذریعہ زوم لنک)، نمائندہ پی آئی ٹی بی، محترم کامران صاحب (بذریعہ زوم لنک)، چیف لائبریرین محترم عبدالرحیم , محترمہ عائشہ سبحانی انچارج اكویزیشن ،محمد عاقب حبیب لائبریرین اور دیگر لائبریری عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ایجنڈا پیش کیا،
43ویں بک سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔
لائبریری کے اہم اُمور زیرِ بحث آئے۔ کمیٹی ممبران نے اِس اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔
اجلاس کے دوران لائبریری کے متفرق امور پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
08/01/2026
قائداعظم لائبریری میں 43 ویں بک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائداعظم لائبریری جناب کاشف منظور، محترمہ زوبیہ رشید، نمائندہ پی آئی ٹی بی، محترم کامران صاحب، چیف لائبریرین محترم عبدالرحیم اور دیگر لائبریری عملے نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا، جس کے مطابق:
1۔ 42ویں بک سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔
2۔ مالی سال 2025-26 کے لیے کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں لائبریری ایکسپرٹ کمیٹی (LEC) کی جانب سے تجویز کردہ کتابوں کی فہرست منظوری کے لیے پیش کی گئی۔
3۔ لائبریری ایکسپرٹ کمیٹی (LEC) کی ازسرِنو تشکیل (Reconstitution) کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔
اجلاس میں منتخب کردہ کتب کی منظوری دی گئی اور مالی سال 2025-26 کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید برآں اپریل کے پہلے ہفتے میں کتاب میلہ لگانے اور لائبریرین کانفرنس منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
19/12/2025
Visit of 53rd Common Training Programme
سول سروس اکیڈمی کے زیرِ تربیت افسران نے قائدِ اعظم لائبریری کا دورہ کیا۔ چیف لائبریرین قائدِ اعظم لائبریری جناب عبدالرحیم نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور لائبریری کے پروفیشنل اسٹاف کے ہمراہ انہیں لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔
اس موقع پر چیف لائبریرین نے مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے قائدِ اعظم لائبریری کو اولین انتخاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ لائبریری کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دورے کے دوران معزز مہمانوں کو قائدِ اعظم لائبریری میں قائم لنکن کارنر بھی دکھایا گیا، جہاں انہیں اس کارنر میں دستیاب جدید سہولیات اور قارئین کے لیے اس کی علمی و تحقیقی افادیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سول سروس اکیڈمی کے افسران نے لائبریری کے قارئین کو محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دورے کے اختتام پر چیف لائبریرین نے سول سروس اکیڈمی کے زیرِ تربیت افسران کو پاکستان کے روشن مستقبل کی امید قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
14/12/2025
آج قائدِ اعظم لائبریری لاہور میں تحقیقی و ادبی مجلہ "مخزن" کے آئندہ شمارے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب جناب کاشف منظور نے کی۔
اجلاس میں مجلسِ ادارت کے نامور اراکین شریک ہوئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، محترمہ عطیہ سید، محترمہ ذکیہ مراد ،ڈاکٹر رفاقت اور ڈاکٹر حمیرا ارشاد شامل تھیں۔ چیف لائبریرین قائدِ اعظم لائبریری جناب عبدالرحیم بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر معزز اراکین نے مجلہ "مخزن" کے گزشتہ شمارے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے علمی و تحقیقی معیار کو سراہا۔ آئندہ انچا سویں شمارے میں شامل کیے جانے والے تحقیقی مضامین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ آنے والا شمارہ علمی و تحقیقی معیار کے اعتبار سے مزید نمایاں ہو۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب جناب کاشف منظور نے تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے کلمات کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔
11/11/2025
*Promoting Digital Infrastructure for South Asian Languages*
A delegation of esteemed guests from the University of Engineering and Technology (UET) Centre for Language Engineering (CLE) visited the Qaid-e-Azam Library. The library staff warmly welcomed the guests.
The delegation included Dr. Anja Oberländer (Vice Director, Communication, Information and Media Centre, University of Konstanz, Germany), Mr. Matthias Landwehr (Head Open Science, University of Konstanz, Germany), Prof. Dr. Maryam Butt (Linguist and Computational Linguist, University of Konstanz, Germany), Dr. Sana Shams (Principal Manager, CLE - UET), and other experts.
The visit aimed to discuss digitization and online availability of the library's rare book collection. I briefed the guests about the library and its historical building, and highlighted initiatives taken by the Directorate of Archives and Libraries to promote libraries in Punjab.
The meeting promoted digital infrastructure, open access, and research collaboration for South Asian languages, expanding knowledge and research in local languages through technology, achieving socio-economic development goals. I assured full cooperation in this regard.
The guests toured the library's departments. I presented the library's Visual Booklets and research journal _Mukhzan_ as gifts.
*جنوبی ایشیائی زبانوں کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر*
یو ای ٹی کے سینٹر فار لینگویج انجینئرنگ کے معزز مہمانوں نے قائدِاعظم لائبریری کا دورہ کیا۔ لائبریری اسٹاف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفد میں ڈاکٹر انیا اوبر لینڈر، مسٹر متھیاس لینڈوئیر، پروفیسر ڈاکٹر مریم بٹ، ڈاکٹر ثناء شمس، اور دیگر ماہرین شامل تھے۔
دورے کا مقصد قائدِاعظم لائبریری کے نایاب و قدیم ذخیرۂ کتب کی ڈیجیٹائزیشن اور آن لائن فراہمی پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کاشف منظور نے مہمانوں کو لائبریری اور اس کی تاریخی عمارت کی افادیت سے آگاہ کیا۔
ملاقات کا مقصد جنوبی ایشیائی زبانوں کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اوپن ایکسس اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مہمانوں کو لائبریری کے شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل کاشف منظور نے مہمانوں کو لائبریری کی Visual Booklets اور مجلہ _مخزن_ بطور تحفہ پیش کیا۔ ملاقات کا اختتام دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔
ڈی جی پبلک لائبریریز
کاشف منظور
DG Public Libraries
Kashif Manzoor
25/10/2025
قائداعظم لائبریری لاہور میں عالمی یومِ لائبریریزکے موقع پر 24 اکتوبر کو ایک پُروقار تقریب اقبال ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علمی، ادبی اور پیشہ ورانہ حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ معزز
مہمانانِ گرامی میں محترم ڈاکٹر امجد طفیل، محترم ڈاکٹر ارسلان راٹھور، محترم قسور عباس شامل تھے،
پروگرام کی میزبانی ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب جناب کاشف منظور نے کی اور چیف لائبریرین عبدالرحیم اپنے اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔
جبکہ محترمہ عائشہ سبحانی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔
معزز مقررین نے لائبریریوں کی علمی و سماجی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لائبریریاں علم و تحقیق کا مرکز اور معاشرتی ہم آہنگی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے لائبریریوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر ڈی لائبریریز جناب کاشف منظور صاحب نے کہا کہ لائبریری وہ چراغ ہے جو علم و تہذیب کی روشنی معاشرے میں پھیلاتا ہے، اور محکمہ پبلک لائبریریز پنجاب اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ مطالعے کو ایک ثقافت کے طور پر فروغ دیا جائے۔
تقریب کا اختتام دعا اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔