Islamic videos by wattoo

Islamic videos by wattoo

Share

social media worker PTI 💖i love Pakistan and sport to imran khan 💙 My leader imran khan.

04/02/2024

🥀❤️








04/02/2024

03/02/2024

#

03/02/2024
01/02/2024

ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ 40 ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮬﯿﮟ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ
ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻭﺍﺋﯿﮟ
ﺍِﻧّﻤﺎ ﺍﻻَﻋْﻤَﺎﻝُ ﺑِﺎﻟﻨّﯿَّﺎﺕ
ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭﻣﺪﺍﺭ ﻧﯿﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﮬﮯ .
ﺍَﻟﺼّﻠٰﻮﺓ ﻧُﻮﺭُ ﺍﻟﻤُﻮﻣِﻦِ
ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﺎ ﻧﻮﺭ ﮬﮯ
ﺍَﻟﺼّﯿَﺎﻡُ ﺟُﻨّﺔٌ
ﺭﻭﺯﮦ ﮈﮬﺎﻝ ﮬﮯ
ﺍِﻥّ ﺍﻟﺪِّﯾﻦَ ﯾُﺴْﺮ
ﺑﯿﺸﮏ ﺩﯾﻦ ﺁﺳﺎﻥ ﮬﮯ
ﺍَﻟﺪِّﯾﻦُ ﺍﻟﻨَّﺼِﻴﺤَﺔُ
ﺩﯾﻦ ﺧﯿﺮﺧﻮﺍﮬﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ
ﺍَﻟﻌَﯿﻦُ ﺣَﻖٌّ
ﻧﻈﺮِ ﺑﺪ ﺣﻖ ﮬﮯ
ﻃَﻠَﺐُ ﺍﻟﻌِﻠﻢِ ﻓَﺮِﻳﻀَﺔٌ ﻋﻠﯽٰ ﮐُﻞِّ ﻣُﺴﻠِﻢٍ
ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻓﺮﺽ ﮬﮯ
ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﺤَﺪِﯾﺚِ ﮐِﺘَﺎﺏُ ﺍﻟﻠّٰﮧِ
ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﺑﺎﺕ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮬﮯ
ﻭَ ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﮭَﺪﯼِ ﮬَﺪﯼُ ﻣُﺤَّﻤﺪٍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ
ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ
ﮬﮯ
ﺍَﻟﺤَﯿَﺎﺀُ ﻣِﻦَ ﺍﻻِﯾﻤﺎﻥِ
ﺣﯿﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮬﮯ
ﺍَﻟﻌَﺠﻠَﺔُ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺸَّﻴﻄَﺎﻥ
ﺟﻠﺪ ﺑﺎﺯﯼ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮬﮯ
ﺍَﻟﺒِﺮُّ ﺣُﺴﻦُ ﺍﻟﺨُﻠﻖِ
ﻧﯿﮑﯽ ﺍﭼﮭّﮯ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ
ﺍَﻟﻄّﮭﻮﺭ ﺷَﻄﺮُ ﺍﻻِﯾﻤَﺎﻥِ
ﭘﺎﮐﯽ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﮬﮯ
ﻣَﻦ ﺻَﻤَﺖَ ﻧَﺠَﺎ
ﺟﻮ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮬﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﭘﺎﺉ
ﻻ ﺗَﺴُﺒُّﻮﺍ ﺍﻻﻣﻮَﺍﺕ
ﻭﻓﺎﺕ ﭘﺎﺋﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑُﺮﺍﺉ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
ﻻَ ﺗَﺴﺌَﻠُﻮﻥَ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﺷَﯿﺌﺎً
ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
بِسۡمِ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻭَ ﮐُﻞ ﺑِﯿَﻤِﯿﻨِﮏ
ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﮬﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺅ
ﮐُﻞ ﻣِﻤَّﺎ ﯾَﻠِﯿﮏ
ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺅ
ﻻَ ﯾَﺸﺮِﺑَﻦَّ ﺍَﺣَﺪٌ ﻣِﻨﮑُﻢ ﻗَﺎﺋِﻤﺎً
ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺉ ﺷﺨﺺ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮﮐﺮ ﮬﺮﮔﺰ ﻧﮧ ﭘﯿﺌﮯ
ﺍَﻟﺴِّﻮَﺍﮎُ ﻣَﻄﻬَﺮﺓٌ ﻟِﻠﻔَﻢ ﻭِ ﻣَﺮﺿَﺎﺓٌ ﻟِﻠﺮّﺏِّ
ﻣﺴﻮﺍﮎ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﮫ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺉ ﺍﻭﺭ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ
ﮬﮯ
ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻗَﺒﻞَ ﺍﻟﮑَﻼﻡِ
ﺳﻼﻡ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮬﮯ
ﺍَﻓﺸُﻮﺍ ﺍﻟﺴَﻼﻡَ ﺑَﯿﻨَﮑُﻢ
ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﺝ ﺩﻭ
ﻛُﻞُّ ﻣَﻌﺮُﻭﻑٍ ﺻَﺪﻗَﺔ
ﮬﺮ ﻧﯿﮏ ﮐﺎﻡ ﺻﺪﻗﮧ ﮬﮯ
ﺍِﻥَّ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺭَﻓِﯿﻖٌ ﯾُﺤِﺐُّ ﺍﻟﺮَّﻓِﯿﻖ
ﺑﯿﺸﮏ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻣﮭﺮﺑﺎﻥ ﮬﮯ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ
ﻻ ﺗُﻘﺒَﻞُ ﺻَﻠﻮٰﺓٌ ﺑِﻐَﻴﺮِﻃﻬُﻮﺭ
ﮐﻮﺉ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﺎﮐﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮭﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ
ﺍَﺣَﺐُّ ﺍﻟﺒِﻼﺩِ ﺍِﻟﯽٰ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻣَﺴَﺎﺟِﺪُﮬَﺎ
ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﺟﮕﮭﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪﯾﮟ ﮬﯿﮟ
ﺍَﺑﻐَﺾُ ﺍﻟﺒِﻼﺩِ ﺍِﻟﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺍَﺳﻮَﺍﻗُﮭَﺎ
ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺟﮕﮭﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮬﯿﮟ
ﺗُﺤﻔَﺔُ ﺍﻟﻤُﻮﻣِﻦِ ﺍﻟﻤَﻮﺕ
ﻣﻮﺕ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﮬﮯ
ﺍَﻧﺰَﻟُﻮﺍ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﻣَﻨَﺎﺯِﻟَﮭُﻢ
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺮﺗﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭﻭ ﯾﻌﻨﯽ ﮬﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﻣﺮﺗﺒﮧ
ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﺐ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮐﺮﻭ
ﻻ ﯾَﺮﺣَﻢ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻣَﻦ ﻻ ﯾَﺮﺣَﻢ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﭘﺮ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺟﻮ ﻟﻮﮔﻮﮞ
ﭘﺮ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ
ﻻ ﻳَﺪﺧُﻞُ ﺍﻟﺠَﻨَّﺔ ﻗﺎﻃِﻊٌ
ﻗﻄﻊ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯﮔﺎ
ﻻ ﯾَﺤِﻞُّ ﻟِﻤُﺴﻠِﻢٍ ﺍَﻥ ﯾُﺮَﻭِّﻉَ ﻣُﺴﻠِﻤﺎُ
ﮐﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﻮ
ﮈﺭﺍﻭﮮ
ﻻ ﺗَﺤﻘِﺮَﻥَّ ﺷَﯿﺌﺎً ﻣِّﻦَ ﺍﻟﻤَﻌﺮُﻭﻑ
ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﻮ ﺣﻘﯿﺮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮ
ﺑَﻠِّﻐُﻮﺍ ﻋَﻨِّﯽ ﻭَﻟَﻮﺁﯾﮧ
ﭘﮩﻨﭽﺎﺅ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﭼﮧ ﺍﯾﮏ ﺁﯾﺖ ﮬﻮ
ﻻ ﺍِﯾﻤَﺎﻥَ ﻟِﻤَﻦ ﻻ ﺍَﻣَﺎﻧَﺔَ ﻟَﻪ
ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﻧﮧ ﮬﻮ
ﻭَﻻ ﺩِﯾﻦَ ﻟِﻤَﻦ ﻻ ﻋَﮭﺪَ ﻟَﮧ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﺩﯾﻦ ﻧﮭﯿﮟ . ﻣﯿﮟ ﻋﮭﺪ ﻭ ﭘﯿﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﭘﺎﺱ
ﻧﮭﯿﮟ
ﺍَﻟﺘّﺎﺋِﺐُ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺬّﻧﺐِ ﮐَﻤَﻦ ﻻ ﺫﻧﺐَ ﻟَﮧ
ﮔﻨﺎﮬﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯿﻄﺮﺡ ﮬﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ
ﮔﻨﺎﮦ ﮐﺌﮯ ﮬﯽ ﻧﮧ ﮬﻮ
ﻣَﻦ ﻟَﻢ ﯾَﺸﮑُﺮِ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﻟَﻢ ﯾَﺸﮑُﺮ ﺍﻟﻠّٰﮧ
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺗﺎ ﻭﮦ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ
ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺗﺎ
ﺯﯾِّﻨُﻮﺍ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥَ ﺑِﺎَﺻﻮَﺍﺗِﮑُﻢ
ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻭﺍﺯﻭﮞ ﺳﮯ ﻣُﺰﯾﻦ ﮐﺮﻭ
ﺧَﯿﺮُﮐُﻢ ﻣَﻦ ﺗَﻌَﻠَّﻢَ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥ ﻭ ﻋَﻠَّﻤَﮧ
ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮬﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﺳﯿﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ
ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ

01/02/2024

‏حضور ﷺ كا کھانے پینے کا ذوق بہت نفیس تھا، گوشت سے خاص رغبت تھی، زیادہ ترجیح دست، گردن اور پیٹھ کے گوشت کو دیتے، نیز پہلو کی ہڈی پسند تھی، ثرید (گوشت کے شوربہ میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کر یہ مخصوص عربی کھانا تیار کیا جاتا تھا) تناول فرمانا مرغوب تھا، پسندیدہ چیزوں میں شہد، سرکہ، خربوزہ، ککڑی، لوکی، کھچڑی، مکھن وغیرہ اشیاء شامل تھیں، دودھ کے ساتھ کھجور (بہترین مکمل غذا بنتی ہے) کا استعمال بھی اچھا لگتا اور مکھن لگا کے کھجور کھانا بھی ذوق میں شامل تھا، کھرچن (تہ دیگی) سے بھی اُنس تھا، ککڑی نمک لگا کر اور خربوزہ شکر لگا کر بھی کھاتے، مریضوں کی پرہیزی غذا کے طور پر حریرا کو اچھا سمجھتے اور تجویز بھی فرماتے، میٹھا پکوان بھی مرغوب خاص تھا، اکثر جو کے ستو بھی استعمال فرماتے۔

‏ایک مرتبہ بادام کے ستو پیش کئے گئے تو یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ امراء کی غذا ہے، گھر میں شوربہ پکتا تو کہتے کہ ہمسایہ کے لئے ذرا زیادہ بنایا جائے، پینے کی چیزوں میں نمبر ایک میٹھا پانی تھا اور بطور خاص دو روز کی مسافت سے منگوایا جاتا، دودھ، پانی ملا دودھ (جسے کچی لسی کہا جاتا ہے) اور شہد کا شربت بھی رغبت سے نوش فرماتے، غیر نشہ دار نبیذ بھی قرین ذوق تھی، افراد کا الگ الگ بیٹھ کر کھانا ناپسند تھا، اکٹھے ہوکر کھانے کی تلقین فرمائی، سونے چاندی کے برتنوں کو بالکل حرام فرما دیا تھا، کانچ، مٹی، تانبہ اور لکڑی کے برتنوں کو استعمال میں لاتے رہے، دسترخوان پر ہاتھ دھونے کے بعد جوتا اتار کر بیٹھتے، سیدھے ہاتھ سے کھانا لیتے اور اپنے سامنے کی طرف سے لیتے، برتن کے وسط میں ہاتھ نہ ڈالتے، ٹیک لگا کر کھانا پینا بھی خلاف معمول تھا، دو زانو یا اکڑوں بیٹھتے، ہرلقمہ لینے پر بسم اللہ پڑھتے، ناپسندیدہ کھانا بغیر عیب نکالے خاموشی سے چھوڑ دیتے، زیادہ گرم کھانا نہ کھاتے، کھانا ہمیشہ تین انگلیوں سے لیتے اور ان کو لتھڑنے نہ دیتے، دعوت ضرور قبول فرماتے اور اگر اتفاقاً کوئی دوسرا آدمی (بات چیت کرتے ہوئے یا کسی اور سبب سے) ساتھ ہوتا تو اسے لیتےجاتے مگر صاحب خانہ سے اس کے لئے اجازت لیتے، مہمان کو کھانا کھلاتے تو بار بار اصرار سے کہتے کہ اچھی طرح بے تکلفی سے کھاؤ، کھانے کی مجلس سے بہ تقاضائے مروّت سب سے آخر میں اٹھتے، دوسرے لوگ اگر پہلے فارغ ہوجاتے تو ان کے ساتھ آپ ﷺ بھی اٹھ جاتے، فارغ ہوکر ہاتھ ضرور دھوتے، دعا کرتے جس میں خدا کی نعمتوں کیلئے ادائے شکر کے کلمات ہوتے، نیز طلب رزق فرماتے اورصاحب خانہ کے لئے برکت چاہتے۔

‏کھانے کی کوئی چیز آتی تو حاضر دوستوں کو باصرار شریک کرتے اور غیر حاضر دوستوں کا حصہ رکھ دیتے، پانی غٹ غٹ کی آواز نکالے بغیر پیتے اور بالعموم تین بار پیالہ منہ سے الگ کرکے سانس لیتے اور ہر بار آغاز" بسم اللہ" اور اختتام " الحمد للہ والشکرللہ" پر کرتے، عام طریقہ بیٹھ کر پانی پینے کا تھا، پینے کی چیز مجلس میں آتی تو بالعموم داہنی جانب سے دور چلاتے اور جہاں ایک دور ختم ہوتا دوسرا وہیں سے شروع کرتے، بڑی عمر کے لوگوں کو ترجیح دیتے مگر داہنے ہاتھ والوں کے مقررہ استحقاق کی بناء پر ان سے اجازت لےکر ہی ترتیب توڑتے، کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنا یا ان کو سونگھنا نا پسندتھا، کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانکنے کا حکم دیا ہے، کوئی نیا کھانا سامنے آتا تو کھانے سے پہلے اس کا نام معلوم فرماتے، زہر خورانی کے واقعہ کے بعد معمول ہوگیا تھا کہ اگر کوئی اجنبی شخص کھانا کھلاتا تو پہلے ایک آدھ لقمہ خود اسے کھلاتے۔

‏کبھی اُکڑوں بیٹھتے، کبھی دونوں ہاتھ زانوؤں کے گرد حلقہ زن کرلیتے، کبھی ہاتھوں کے بجائے کپڑا (چادر وغیرہ) لپیٹ لیتے، بیٹھے ہوئے ٹیک لگاتے تو بالعموم الٹے ہاتھ پر، فکر یا سوچ کے وقت بیٹھے ہوئے زمین کو لکڑی سے کریدتے، سونے کے لئے سیدھی کروٹ سوتے اور دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر داہنا رخسار پر رکھ دیتے، کبھی چت بھی لیٹتے اور پاؤں پر پاؤں بھی رکھ لیتے، مگر ستر کا اہتمام رکھتے، پیٹ کے بل اور اوندھا لیٹنا سخت ناپسند تھا اور اس سے منع فرماتے تھے، ایسے تاریک گھر میں سونا پسند نہ تھا جس میں چراغ نہ جلایا گیا ہو، کھلی چھت پر جس کے پردے کی دیوار نہ ہو سونا اچھا نہ سمجھتے، وضو کرکے سونے کی عادت تھی اور سوتے وقت مختلف دعائیں پڑھنے کے علاوہ آخری تین سورتیں (سورۂ اخلاص اور معوذتین) پڑھ کر بدن پر دم کرلیتے، سوتے ہوئے ہلکی آواز سے خراٹے لیتے، رات میں قضائے حاجت کے لئے اٹھتے تو فارغ ہونے کے بعد ہاتھ منہ ضرور دھوتے، سونے کے لئے ایک تہ بند علیحدہ تھا، کرتا اتار کر ٹانگ دیتے۔“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔

‏سیرت النبی ﷺ .. مولانا شبلی نعمانی..

31/01/2024

السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
بسم الله الرحمن الرحيم

*اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.*

ہم نہیں جانتے کہ جنت میں کس خالص نیکی کے ساتھ داخل ہو سکتے ہیں کسی آنسو کے ساتھ، مسکراہٹ کے ساتھ، ایک مہربان لفظ کے ساتھ، باہم خلوص کے ساتھ، کسی آیت کی تلاوت کے ساتھ، کسی تسبیح یا پاکیزہ اور خیرخواہ دل کے ساتھ۔ پس کسی بھی نیکی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے ۔

اے اللہ پاک ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔

آمین ثمہ آمین
صبح بخیر

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Lahore
LAHORE�