PSF

PSF

Share

Pakistan Social Force

Pakistan Social Forces Registration 04/06/2025


"ظلم، کرپشن یا ناانصافی کے خلاف آؤ بنائیں سوشل اتحاد"

پاکستان سوشل فورس ایک عوامی، بیدار فکر اور قومی شعور سے لبریز سوشل موومنٹ ہے جو پاکستان کو ظلم، کرپشن اور ناانصافی کے اندھیروں سے نکال کر انصاف، شفافیت اور مساوات کی روشنی میں لانا چاہتی ہے۔ یہ فورس اُن تمام شہریوں کا مشترکہ محاذ ہے جو تبدیلی کے منتظر نہیں، بلکہ اس کے معمار بننا چاہتے ہیں۔
ہمارا منشور:
یونین کونسل، قصبے، شہر کی سطح پر
1-سچائی کا علم بلند کرنا۔—حق گوئی، شفافیت اور دیانت کی حمایت۔
2-ظلم کے خلاف آواز اٹھانا —معاشی ،سماجی حقوق کا موثر سوشل بیانیہ
3-کرپشن فری پاکستان — بدعنوانی کے خلاف سوشل مہمات
4-انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا — انصاف سے محروم طبقات کی آواز بننا اور ان کے لیے قانونی، سماجی اور اخلاقی مدد فراہم کرنا۔
5-قومی یکجہتی اور بھائی چارہ — نسل، زبان، فرقہ یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر صرف پاکستان کی بنیاد پر اتحاد پیدا کرنا۔
ہماری مہمات:
• سوشل میڈیا پر مظلوم کے حق میں سوشل مہمات
• کرپشن کے خلاف رپورٹنگ نیٹ ورک
• بے آواز طبقات کے لیے آواز کی مہم
• ضلعی و مقامی سطح پر کمیونٹی اتحاد کی تشکیل
پاکستان سوشل فورس ایک فرد سے شروع ہونے والی وہ تحریک ہے جو قوم میں اجتماعی بیداری، شعوری انکار اور عملی اقدام کو فروغ دیتی ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ "سوشل اتحاد" صرف سلوگن نہیں، بلکہ ایک عملی نظریہ ہے جو پاکستان کے ہر فرد کو ذمے داری کا احساس دلاتا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف نہ صرف بولے، بلکہ اٹھ کھڑا ہو۔
آئیں!
چپ رہنے کا کلچر توڑیں، حق کے لیے متحد ہوں، اور پاکستان کو ایک انصاف پسند، کرپشن فری اور باشعور سوسائٹی میں بدلنے کے لیے
پاکستان سوشل فورس کا حصہ بنیں۔
ممبرشپ کیلئے آن لائن فارم مکمل کیجئے۔👇👇👇
https://forms.gle/UkmPRb7Ye46uFggx8


Pakistan Social Forces Registration ظلم، کرپشن یا ناانصافی کے خلاف آؤ بنائیں سوشل اتحاد" پاکستان سوشل فورس ایک عوامی، بیدار فکر اور قومی شعور سے لبریز سوشل موومنٹ ہے جو پاکستان کو ظلم، کرپشن اور ناانصاف...

04/06/2025

ظلم،کرپشن یا ناانصافی کے خلاف
"آؤ بنائیں سوشل اتحاد"
PSF

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore