Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sunni Ittehad Council, Political Party, 3/Malik House, Lahore.

17/11/2024

صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل پنجاب کے ممبران اسمبلی سے ملاقات کیلئے سی ایم ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔

16/11/2024

صاحبزادہ حسن رضا، علی نیازی کا اپنے حلقہ این اے 104، پی پی 110 باوا چک کا دورہ۔مختلف عمائدین سے ملاقاتیں

07/11/2024

سموگ، فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کل بروز جمعتہ المبارک یوم دعا کے طور پر منایا جائے۔ باران رحمت کیلئے دعا کریں۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی کل یوم دعا منانے کی اپیل، آئمہ مساجد تمام نمازوں کے بعد اور خطباء نماز جمعہ کے اجتماعات میں دعا کروائیں گے۔

06/11/2024

صاحبزادہ حامد رضا کاچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق منتخب ہونا،ضروری اصلاح وو ضاحت

قواعد و ضوابط کے مطابق پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف (اپوزیشن) کو 10اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شپ ملی تھی۔اِن 10کمیٹیز میں سے 5کمیٹیز کی چیئرمین شپ کا فیصلہ ہوگیا تھا جبکہ وہ تین ماہ قبل منتخب ہوکر چیئرمین کے طور پر عہدوں پر چارج لے چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 4 نئے چیئرمین منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف 3ماہ کی تاخیر سے منتخب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کمیٹیز کی اہمیت و افادیت زیادہ تھی۔ ان کمیٹیز کی تشکیل میں بہت سارے مسائل درپیش تھے۔اسی طرح جیسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے اور انشاء اللہ ایک ہفتے میں اس کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی ہمیں مل جائے گی۔
ان کمیٹیز کے تمام چیئرمین کے نام عمران خان صاحب نے خود براہ راست تجویز کیے ہیں اور یہ عمران خان صاحب کی ہی ہدایت ہے کہ ان کمیٹیز میں بیٹھ کر ہم متعلقہ فورم پر ان ایشوز پر آواز بلند کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا صاحب کسی بھی کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے آمادہ نہیں تھے اور اسی وجہ سے جب پہلے عمران خان صاحب نے ان کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے طور پر نامزد کیا توصاحبزادہ حامد رضا صاحب نے عمران خان صاحب کی طرف سے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے دستبردار ہوگئے۔ بعد ازاں عمران خان صاحب نے صاحبزادہ حامد رضا کے دستبردار ہونے کے بعد شیخ وقاص اکرم صاحب کو اس چیئرمین شپ کے لیے نامزد کیا جس کا رواں ہفتے انتخاب ہونا متوقع ہے۔
اس کے بعد عمران خان صاحب کی سخت ہدایات تھیں کہ ”حامد رضا ہیومن رائٹس کی کمیٹی لے گا اور پورے پاکستان میں جو ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس کو کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور اٹھایا جائے گا۔“
یوں یہ تمام کمیٹیاں اور چیئرمین جناب قائد عمران خان کی سخت ہدایات کی روشنی میں تشکیل پائیں۔ یہ تمام کمیٹیاں جو اب ملی ہیں اور جو تین ماہ پہلے مل چکی تھیں اور ایک کمیٹی جو اب تک ہمیں نہیں ملی یہ سب عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہیں۔
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ کسی مہربانی کے نتیجے میں نہیں آئینی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ایسا گمان رکھنے والے بیہودہ اور فضول پروپیگنڈہ کرکے تفریق پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا بطور اتحاد ی تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف ایسی کسی چیئرمین شپ پر جو کوئی سمجھوتہ کرکے حاصل کی گئی ہو اس پر لاکھ بار لعنت بھیجتے ہیں۔ چند دنوں میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے اقدامات سے آپ جان جائیں گے کہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے کونسی اہم تبدیلیاں سامنے آتی ہیں۔
ترجمان

30/10/2024

صاحبزادہ حامد رضا انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے

27/10/2024

زرعی یونیورسٹی میں محفل میلاد کے شاندار انعقاد پر انجمن طلباء اسلام کو مبارکباد۔ سنی اتحاد کونسل

21/10/2024

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس تعیناتی کے لئے پارلیمان کی کمیٹی کے لئے نام فائنل

قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر خان اور صاحبزادہ حامد رضا کانام دیا گیا، ،ذرائع

سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کا نام کمیٹی کے لئے دے دیا گیا, ذرائع

پی ٹی ائی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مشاورت کے بعد نام اسپیکر کو دئیے گئے۔

پی ٹی آئی چیف جسٹس کے ناموں پر مشاورت کے عمل میں شریک ہوگی

اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے کمیٹی کے لئے نام مانگے تھے

20/10/2024

‏آئینی ترمیم کے حوالہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب شہباز شریف ہاتھ ملانے کے لئے اپوزیشن بنچز کی طرف آئے تو صاحبزادہ حامد رضا اپنی سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے اور شہباز شریف سے ہاتھ نہ ملایا ۔ میڈیا رپورٹ

19/10/2024

صاحبزادہ حامد رضا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

16/10/2024

‏پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کرانے کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی ترتیب دے دی

پی ٹی آئی کے چند ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے

شرکت کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر،عمر ایوب،صاحبزادہ حامد رضا،اسد قیصر اور علی محمد خان شامل

باقی تمام پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

اجلاس میں شرکت سے روکنے کا اقدام پی ٹی آئی ارکان کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا

13/10/2024

عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کوموصول،
بیرسٹر گوہرعلی خان (چیئرمین تحریک انصاف ) اور صاحبزادہ حامد رضا (چیئرمین سنی اتحاد کونسل) کی ملاقات کی درخواست

عمران خان سےاڈیالہ جیل میں فوری ملاقات کرنےکی اجازت دی جائے،درخواست کامتن۔۔۔۔!!!

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


3/Malik House
Lahore