Raza's poetry

Raza's poetry

Share

Just poetry my name hamid raza and i use this page for public my own poetry

21/01/2024

تیری راہ پہ چلتا ہوں میں،تو منزل ہے میری
تیرے فیصلے پہ سرخم کرتا ہوں میں،تو عدالت ہے میری
تجھ سے محبت کرتا ہوں میں،تو محبت ہے میری
سانس لیتا ہوں میں ،تو دھڑکن ہے میری
تجھ سے عشق کرنے لگا ہوں،اب تجھ سے ڈرنے لگا ہوں
تجھ کو دل میں رکھنے لگا ہوں،اب اپنے دل سے ڈرنے لگا ہوں
اس دنیا میں مہمان بن کر آیا ہوں،اب میزبان بننے لگا ہوں
اس دنیا میں رو کر آیا ہوں،اب ہنس کر جانے لگا ہوں
اب تو میزبان ہے میرا،میں مہمان ہوں تیرا
بخش دینا مجھے یا رب ،بندہ اے گہنگار ہوں تیرا

14/12/2023

تو روبرو آ میرے خدا، کرا دیدار مجھے
تھک گئیں ہیں آنکھیں اب اس دنیا کو دیکھ کر
صبر ایوب تو ہے مگر طلب موسیٰ و یعقوب بھی ہے
میں آدم زات ہوں مگر میرے اندر نور بھی تو ہے
تیرے عشق سے اب اس دنیا میں میرا دل لگتا نہیں
اب تجھے صرف دل میں رکھ کر میرا دل بھرتا نہیں
تیرے خلیفہ اب تجھ سے ملواتے نہیں مجھے
تیرے در پہ بیٹھے اب میری عمر ہوگئ ہے
تجھے دیکھے بنا اب میرا جی نہیں لگتا رضا
ہماری ملاقات کو ہوے اب عمر ہو گئی ہے

18/11/2023

رمضان کی بات جب میں اعتکاف میں داتا دربار بیٹھا تھا تو میرا موبائل میری سستی یا اس سے بیزار ہونے کی وجہ سے چوری ہوگیا۔شاید مجھ سے زیادہ کسی غریب کو اسکی زیادہ ضرورت تھی ۔بہرحال اس نے اسکو بیچ کر اپنی حاجت پوری کی ہوگی یا کسی نشی نے نشے میں اس کے پیسے اڑا دیئے ہونگے۔ کہتے ہیں کہ جب آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہوں تو وہ آپ کو زیادہ شدت سے تلاش کرتی ہے بانسبت جتنا اپکو اس کی تلاش ہوتی ہے۔ آخر کار اس تلاش کا وقت آخر آپہنچا اور اس نے مجھے پا لیا جیسے کسی مجنوں نے مجھ تپتی ریت سے اونچی اونچی عمارتوں سے، سمندروں سے گزر کر پایا ہوں۔البتہ اس نے اپنی لیلا یعنی مجھے پالیا اور میری جھولی میں اگرا ۔ میں بھی اسے پاکر اتنا ہی خوش ہوا جتنا لیلہ اپنے مجنوں کو پاکر ہوتی۔

18/11/2023

پتہ ہے اسے میں اسے دیکھے بنا رہ نہیں سکتا
پھر بھی وہ اپنے چہرے پر پردہ ڈالے رکھتی ہے
میں اسے دیکھتا رہوں تو خوش رہتا ہوں
پھر بھی وہ مجھے مایوس کیے رکھتی ہے
پتہ نہیں اسے مجھ پہ رحم کیوں نہیں آتا
وہ لگاتار مجھے رنج و غم دیے رکھتی ہے
لگتا ہے کبھی مر جاؤ گا اسکی یاد میں رضا
وہ روپوش ہو کر میری دھڑکنیں روکے رکھتی ہے

25/09/2023

کہتے ہیں آپ ُبری ہے سوچ ہماری
سوچتے ہیں اپ کو یہی ہے سوچ ہماری
رضا

25/09/2023

کتنی ُبری سوچ ہے ہماری
اپ کو اچھا سمجھتے ہیں
رضا

18/07/2023

بڑا کرم کیا رب نے دل ٹوٹا رکھا ہمارا

ورنہ ہم خوش مذاج نے کہا اشک بہانے تھے
رضا

12/11/2022

انصاف بھی خوب بانٹ رہے ہیں وہ رضا
بہانے کے لیے آنسو بھی نہ دیے اور غم بھی دے دیا

12/11/2022

ہمارے حصہ کی یہ چیز بھی نہ بخشی انہوں نے
دلاسے انہوں نے لے لیے، غمگین ہم تھے
رضا

22/09/2022

اس نے بھی تعلق توڑنے کے نت نئے بہانے بنا رکھے تھے
پہلے ہمیں ناراض کیا گیا
پھر ہمیں منایا ہی نہ گیا

18/09/2022

سکون صرف اسے ملتا ہے
جو مشکلوں سے گزرا ہو
جو مشکلوں سے نہ گزرا ہو
اسے سکون کا احساس کبھی نہیں ہوسکتا "رضا"

18/09/2022

کبھی طوفان برپا تھا تو کبھی اکیلا پن پایا
یہ زندگی کیا تھی اس نے کیا کیا نہ پایا
آخر سب پا لیا اے رضا
پر کبھی سکون نہ پایا

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Data Darbar
Lahore