18/10/2025
“سہیل آفریدی میرے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ توقعات اور تحریک انصاف کے نظرئیے کے عین مطابق، بحیثیت چیف منسٹر خیبرپختونخوا میں انقلابی کام کریں گے۔”
- عمران خان
15/10/2025
وقت وقت کی بات ہے۔ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب سہیل آفریدی عمران خان کا ایک چھوٹا کارکن تھا اور اج سہل آفریدی خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ منتخب
05/07/2024
اڈیالہ جیل سے بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام
5 جولائی 2024
۱-
میں لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ماننے والا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جنگ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے،سخت گرمی کے باوجود میں شکایت نہیں کروں گا۔میں وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ جیل میں مرنے کیلئے تیار ہوں ،جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا۔
۲-
آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کیسز کی سماعت کے دوران پسند نا پسند نہیں ہونی چاہئے۔ قاضی فائز عیسٰی کا تعصب کھل کر سامنے آچکا ہے۔ جسٹس گلزار کے 5 رُکنی بینچ کے مطابق بھی قاضی فائز عیسیٰ ہمارے کیس نہیں سُن سکتے، جبکہ ہمارے وکلاء بھی بارہا اس امر پر اپنے اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ اس کے باوجود ہمارے مقدمات کے ہر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت نا صرف ہمارے آئینی و قانونی حق کے عین منافی ہے بلکہ انصاف کی روح کے بھی برخلاف ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگر مستعفی نہیں ہوتے تو بنچز سے علیحدگی اختیار کرلیں۔
۳-
اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔پورا مُلک جانتا ہے کہ ۲۰۲۴ کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کمیشن کی تعریف کررہے ہیں، جس الیکشن کمیشن نے ملک کا سب سے فراڈ الیکشن کرایا ہمیں انصاف کیلئے اُسی کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔میں ایک نئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے نیچے پھر سے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
ملک پر اس وقت جنگل کے بادشاہ کا تسلط ہے۔ ہر ادارے میں مداخلت نے ملک کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے۔ پہلے پاکستان میں ہائبرڈ نظام تھا اب آمریت نافذ ہے۔ یہ لوگ تعصب اور انتقام کی آگ میں پاگل ہو چکے ہیں۔ پورے پاکستان کی طرح اڈیالہ جیل پر بھی ان کے ہرکاروں کا قبضہ ہے۔ سپرٹینڈنٹ جیل ایجنسیز کی نوکری کر رہا ہے۔ ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے جبکہ ان کے کرنل اور میجر یہاں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔کل جیل میں بیٹھے کرنل کی ایما پر سپرٹینڈنٹ جیل نے ۳ گھنٹے انتظار کے باوجود میری ٹیم کو مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ اگر ملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی چھوٹی حرکتوں سے میری پارٹی کمزور ہوگی۔ جس پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہو اسے کوئی جابرانہ ہتھکنڈہ کمزور نہیں کر سکتا۔
بھوک ہڑتال کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل کے معاملات اور میرے کیسز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرتی تو بھوک ہڑتال کروں گا۔
پارٹی رہنماؤں کو میری ہدایات ہیں کہ اپنے اختلافات عوام میں لے کر نہ جائیں۔ اگر آپ اختلافات عوام میں لیکر جائیں گے تو آپ اپنے اصل مقصد سے ہٹ جائیں گے۔
۴-
مذاکرات تب ہوتے ہیں جب کسی مسئلے کا حل نکلے، ہم شہباز شریف سے مذاکرات کریں گے تو جعلی فارم ۴۷ کے سہارے کھڑی اُن کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی۔ طاقتور طبقہ چاہتا تھا کہ میں گارنٹی دوں کہ اقتدار میں آکر ان پر ہاتھ نہیں ڈالوں گا۔
عاصم منیر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جنازہ نکال دیا ہے، بجٹ کے بعد ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ ان کے ساتھ وہ ہو گیا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہئے۔
۵-
اب ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ یہ کانگریس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مداخلت کا بیانیہ بناتے ہیں جبکہ خود افغانستان پر حملے کی احمقانہ دھمکیاں دیتے ہیں۔
امن و امان قومی معاملہ ہے، ملک کی خاطر تحریک انصاف اے پی سی میں شرکت کرے گی اور جعلی حکومت کا مؤقف سنے گی۔ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔
جب تک افغان حکومت ساتھ نہ دے طویل بارڈر پر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں، ہمارے دور میں این ڈی ایس اور غنی حکومت آپس میں ملے تھے، میں اس کے باوجود افغانستان گیا اور بات چیت کی۔آپ طالبان کے خلاف آپریشن کریں گے وہ بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے، جب تک آپ کو افغانستان سے تعاون نہیں ملے گا آپ اس آپریشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے- بلاول بھٹو اور موجودہ وزیر خارجہ افغانستان کیوں نہیں گئے؟ افغانستان سے تعلقات کی بحالی ہماری فوری ضرورت ہے ۔
۶-
ایس آئی ایف سی ملک ٹھیک نہیں کر سکتی- 1990 تک پاکستان برصغیر میں سب سے آگے تھا لیکن آج سب پاکستان سے آگے ہیں اور ہمارا ملک میانمار کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا میں میانمار ہی وہ ملک ہے جہاں اس وقت ایس آئی ایف سی کام کر رہی ہے۔ جبکہ میانمار میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کے باعث وہ دنیا بھر میں بالکل تنہا اور اکیلا ہے ۔
ملک میں ایلیٹ کا بجٹ آگیا ہے۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ بجلی اور پیٹرول بموں نے لوگوں کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے جبکہ جنگل کے بادشاہ کے مسائل اور ترجیحات کا رخ بالکل مختلف ہے۔ ملک کے سیاسی و معاشی مسائل کا حل ایس آئی ایف سی نہیں بلکہ صاف شفاف انتخابات میں ہے۔ ملک کے سیاسی و معاشی مسائل کا حل ایس آئی ایف سی نہیں بلکہ صاف شفاف انتخابات میں ہے۔ کیونکہ صرف عوامی مینڈیٹ سے اقتدار سنبھالنے والی سیاسی جماعت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے
29/06/2024
ایک تو مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہیں۔ اوپر سے بجلی کی بلوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار شروع ہے ☹️
29/06/2024
Ya Allah ! Give me Strength to
pay my,
(1). Income Tax
(2). General Sales Tax
(3). Capital Value Tax
(4). Value Added Tax
(5). Central Sales Tax
(6). Service Tax
(7). Fuel Adjustment Charges
(8). Petrol Levy
(9). Excise Duty
(10). Customs Duty
(11). Tool Tax
(12). TDS Tax (tex deduction at source)
(13). Employment Status Indicator Tax (ESI Tax)
(14). Property Tax
(15). Government Stamp Duty
(16). Aabiana (tax on water for agricultural land)
(17). Ushr
(18). Zakat (deducted on money from the banks)
(19). Dhal Tax
(20). Local Cess
(21). PTV License
(22). Parking Fee (at least 5 times a day)
(23). Capital Gains Tax (CGT)
(24). Water Tax
(25). Flood Tax (for heavens sake - there are no floods now)
(26). Professional Tax
(27). Road Tax
(28). Toll Gate Fee
(29). Securities Transaction Tax (STT)
(30). Education Cess
(31). Wealth Tax
(32). Transient Occupancy Tax (TOT)
(33). Congestion Levy Complusory Deduction
(34). Super Tax
(35) With holding taxes
(36) Education fee
(37) Secp levy
(38) libration cess tax
(39) education cess tax
and also toufeeq to pay
(a). Heavy Education Fees
(b). Donations at schools
(c). Chandas at Mosques
(d). Beggers Black Mailing at every Road Corner
اور ان ساری ادائیگیوں کے بدلے میں ہمیں
نہ ہسپتال دستیاب ،نہ سکول ،نہ سکون نہ ہی ہم محفوظ.........
Copied