14/08/2021
اللہ پاک تمام اندرون ملک و بیرون ملک اہل وطن کو یوم آزادئ پاکستان کی برکت کی بدولت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین
۔
دعا گو و وعا جو
کارکنان پاکی تحریک
و
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
23/03/2021
ہر سال یوم پاکستان ہمیں اپنے ملک سے تجدید عہد کا درس دینے آتا ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں انہیں ہماری طرف سے یوم پاکستان مبارک ہو اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اللہ پاک آپ کے اور ہمارے نئے عزائم میں ہم سب کا مددگار ہو! آمین!
۔
دعاگو و دعا جو
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
31/12/2020
بابائےخاندان صفی الاسلام و بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح کا یوم ولادت ہر سال ہر صفی الاسلام کے لیے بہت خوشی کا دن ہوتا ہے اس خوشی میں کہ تابش سرکار رح نے ہم سب کو پیغمبر اسلام رسول پاکﷺ اور آل رسول پاک کی محبت اور دین اسلام کے احکامات کا شعور عطا فرمایا، جس کا آپ خود ایک عملی نمونہ تھے، ایک طویل عرصہ پچاس سال تک مسلسل حرمت رسول پاکﷺ اور ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیتے رہے، شہر اقبال رح سیالکوٹ کے تمام ادبی، مذہبی اور روحانی حلقے ان کو ایک عظیم عاشق رسول ﷺ تسلیم کرتے ہیں-
بابا صاحب رح کے علمی کام کو محفوظ کرنے کی سعادت خاندان صفی الاسلام کے نصیب میں آئ، خاندان صفی الاسلام کی بنیاد "منشور ازل" کتاب ہے- جس سے والدین اور بچوں کو رسول پاکﷺ کے ادب و محبت کا شعور ملتا ہے- دین اسلام کو سیکھنے اور نماز قائم کرنے اور باقی ارکان اسلام پر عمل کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے -
تمام جدید اسلامی مفکرین اس بات پر متفق ہیں کہ "پیغمبر اسلامﷺ کے ادب و محبت کے بغیر اسلام سمجھ نہیں آ سکتا اور پیغمبر اسلامﷺ کا ادب و محبت بھی کسی ادب و محبت کرنے والے سے سیکھنا پڑتا ہے -"
خاندان صفی الاسلام کے بچے کلام تابش سرکار رح یاد بھی کرتے ہیں اور ہر جمعرات "محفل توصیف نبی ﷺ" بھی سجاتے ہیں - اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب نے 18 دسمبر کو حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح کا 90 واں یوم ولادت نہایت عقیدت و محبت سے منایا - اپنے اپنے گھر میں محفل کا اہتمام کیا، رشتہ داروں اور اہل محلہ میں لنگر پکا کر تقسیم کیا اور یوم ولادت کے کیک بھی تقسیم کیے - تابش سرکار رح کی کتاب، کتبہ اور حیات مبارکہ تینوں پر ان کا عظیم مقصد جلی حروف میں لکھا ہے!
مقصود ہیں بس آپﷺ کی توصیف کے چرچے
بس آپﷺ کی تعریف ہی ۔۔۔۔۔۔۔ منشور ازل ہے
۔
محبان تابش سرکار رح
ارکان خاندان صفی الاسلام
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
25/12/2020
میری طرف سے پاکستانی قوم کے ہر فرد کو بانئ پاکستان اور بابائے پاکستانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح کا یوم ولادت بہت بہت مبارک ہو!
۔
قائد اعظم زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
۔
اللہ پاک عظیم قائد کے درجات مزید بلند فرمائے اور پاکستانی قوم کے ہر فرد کو پاکستان کے مستقبل قریب میں تمام عالم اسلام کی قیادت سنبھالنے کے لیے اپنا اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے! (عربی اور ترکی قوم کے بعد بقول مفکر اسلام و مصور پاکستان بابا اقبال رح: لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا)
۔
خوش آمدید و خوش امید
۔
بابا جناح رح کی قوم کا ایک ادنی کارکن
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
خادم تابش سرکار رح؛ بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک
11/09/2020
بانئ ملک پاکستان محمد علی جناح رح کا پہلے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ آخری سال اہل پاکستان کی فکر میں بہت مصروف گزرا اور آج کے دن اسی فکر میں دنیائے فانی سے پردہ فرما گئے- پچھلی صدی میں اسلام کے نام پر دنیا میں صرف ایک نیا ملک ہی وجود میں نہ آیا بلکہ ایک نئ قوم بھی وجود میں آئ - پاکستانی قوم - بابائے قوم ہونے کی حیثیت سے انہوں نے اسلام اور ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے اپنا کردار مکمل ادا کیا! بابائے قوم کے بعد اسلام، ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے اپنی الگ ذمہ داری دریافت کرنا اور اسے مکمل ایمانداری سے نبھانا ایک مکمل پاکستانی بننے کے لیے بہت ضروری ہے!
۔
بابا جناح رح کی قوم کا ایک ادنی کارکن!
صفی الاسلام
سیف اللہ پاکی
جوہر ٹاون، لاہور، پاکستان
06/09/2020
ہماری ارض پاک پاکستان کی حفاظت کرنے والے ایک ایک محافظ کی جرأت و عظمت کو سلام !
30/08/2020
بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک ڈاکٹرقمر تابش رح فرماتے ہیں:
14/08/2020
آج پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت لاہور میں پاکی فیملی اور خاندان صفی الاسلام کے بچوں نے آزادئ پاکستان کا دن بہت جوش و خروش سے منایا، پاکی مرکز کو جھنڈیوں سے سجایا اور ملی نغمے سنے اور سنائے-
پاکستان اسلام سے معروض موجود میں لایا گیا اب پاکستان میں اسلام لانے کی کوشش کرنا بانیان پاکستان کی کوششوں اور ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا شکرانہ ادا کرنے کے مترادف ہوگا- ہماری فکر و کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم اپنے اندر ، اپنے گھر میں اور اپنے ملک میں اسلام کو عملی شکل میں اختیار کرنے کی کوشش کرتے رہیں-
۔
نیازمند
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
امیر پاکی تحریک
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
01/08/2020
تمام اہل اسلام کو عید قربان بہت مبارک - اللہ پاک اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ابن خلیل حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کے وسیلے سے جس جس مسلمان نے قربانی دی اس قربانی کو قبول فرمائے! اور اپنے حبیب رحمت اللعالمین حضرت محمد علیہ الصلوۃ والسلام کی رحمت کے وسیلے سے جو قربانی نہ دے سکے انہیں اگلے سال استطاعت عطا فرمائے- آمین یا رب العالمین!
۔
دعاؤں کا طلبگار
سیف اللہ پاکی
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور
24/05/2020
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو فقیر کی جانب سے عید الفطر کی خوشیاں بہت مبارک ہوں ، اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے، رمضان المبارک کی تمام عبادات قبول و منظور فرمائے، اپنے حبیب پاک علیہ الصلوۃ والسلام و آل پاک کے صدقے کورونا کی آفت سے محفوظ فرمائے، آپ کے گھر میں امن اور خوشحالی کے اسباب پیدا فرمائے - آمین یا رب العالمین بوسیلہء رحمت اللعالمین!
۔
دعاؤں کا طلبگار
سیف اللہ پاکی
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
24/04/2020
تمام عالم اسلام کو رمضان کریم کی آمد مبارک ہو - اللہ پاک اپنے حبیب پاک و آل پاک علیہ الصلوۃ والسلام کے صدقے تمام عالم اسلام پر اپنا فضل و کرم فرمائے اور اس بابرکت مہینے کے وسیلے سے تمام مسلمین و مسلمات کو ہر طرح کی بیماری اور پریشانی سے محفوظ فرمائے - آمین
۔
سیف اللہ صفی الاسلام
پاکی چشتی صابری
پاکی آستانہ (پاکستانہ)
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان
21/04/2020
حضرت اقبال رح کو ہم سے بچھڑے بیاسی سال بیت چکے مگر ہمارا بحیثیت پاکستانی قوم مجموعی شعور ابھی تک پیغام اقبال رح کے ہم آہنگ نہیں ہو سکا، ایک تو وہ اپنے بارے میں فرما گۓ کہ اس فقیر (اقبال) کا تو وقت آخر آ گیا ہے' دیکھتے ہیں کہ میری طرح کا دانائے راز آتا ہے کہ نہیں ـ کیا ہم کسی نۓ داناۓ راز کی تلاش میں ہیں یا ہم نے حضرت اقبال رح کے مطابق ہی خود کو اور پاکستان کو ڈھالنے کی کوشش کرنی ہے؟
سرود رفتہ باز آید کہ ناید؟
نسیمے از حجاز آید کہ ناید؟
سر آمد روز گار ایں فقیرے
دگر دانائے راز آید کہ ناید ؟
نغموں (بذریعہ شاعری راز حقیقت فاش کرنے) کا اس جیسا سرور دوبارہ آتا ہے یا نہیں' مدینہ پاک سے ٹهنڈی ہوا (یعنی ایک اور اقبال) دوبارہ آتی ہے یا نہیں' اس فقیر (اقبال) کا تو وقت آخر آ گیا ہے' دیکھتے ہیں کہ میری طرح کا دانائے راز آتا ہے کہ نہیں ـ
مزار حضرت علامہ محمد اقبال (رحمت اللہ علیہ)
فقیر سیف اللہ صفی الاسلام