Iqwal-e-Zarreen (wb71)

Iqwal-e-Zarreen (wb71)

Share

islamic baatain The monotony and solitude of a quiet life stimulates the creative mind.

11/02/2026

اللّهُمّأْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْلِي خَيْرًا مِنْهَا
ترجمہ (اردو):
اے اللہ مجھے میری اس مصیبت میں اجر عطا فرما اور اس کے بدلے مجھے اس سے بہتر عطا فرما

17/10/2025

اللّهُمّاكْفِنِيهِمْبِمَا شِئْتَ
اے اللہ! تو مجھے ان سے کافی ہوجا، جس طرح تو چاہے۔‘

17/10/2025

اَللّٰہُمَّاِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْنُحُوْرِ ھِمْوَنَعُوْذُبِکَ مِنْشُرُوْرِ ھِمْ۔

کسی بھی قسم کے شر سے بچنے کےلئے

30/03/2025

الوداع الوداع الوداع ہے
ماہِ رمضان تو ہم سے جدا ہے

16/03/2025

15 رمضان المبارک
یوم ولادت امیرالمؤمنین ، نواسہ رسولﷺ، ہم شکل رسولﷺ، جگر گوشہ بتولؓ ، سِبط اکبر علیؓ ، برادر اکبر حسینؓ ، اوّل سید
امام حسن مجتبٰی علی نابینا و علیہ السلام

12/03/2025

ابراہیم تیمی رحمہ اللہ کا ایثار

ابراہیم تیمی رحمہ اللہ اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ دونوں بڑے محدث اور فقیہ تھے، بلکہ تیمی رحمہ اللہ تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بھی استاد تھے۔ دونوں کوفہ کے رہنے والے تھے۔ حجاج بن یوسف کا زمانہ تھا۔ ایک مرتبہ نخعی رحمہ اللہ نے حکومت وقت کے خلاف کوئی فتویٰ صادر کیا، جس پر حکومت آگ بگولہ ہو گئی اور نخعی رحمہ اللہ کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بھیج دی۔

اتفاق سے عین گرفتاری کے وقت تیمی رحمہ اللہ، نخعی رحمہ اللہ کے گھر میں موجود تھے۔ چونکہ اُس زمانے میں تصویر کا رواج نہیں تھا، اس لیے پولیس والے نخعی رحمہ اللہ کی شکل و صورت سے ناواقف تھے۔ جب پولیس نے کہا کہ ہم ابراہیم کو گرفتار کرنے آئے ہیں، تو فوراً تیمی رحمہ اللہ نے کہا کہ ابراہیم تو میں ہوں، حالانکہ انہیں بخوبی علم تھا کہ پولیس والے نخعی رحمہ اللہ کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ تاہم، جیل جانے کے لیے ایثار سے کام لیتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

عرصہ دراز تک تیمی رحمہ اللہ ناحق جیل میں قید رہے۔ ایک دن حجاج نے خواب میں دیکھا کہ جیل سے ایک نور آسمان تک پھیلا ہوا ہے۔ صبح اس نے داروغہ سے کہا: "جا کر دیکھو، جیل میں کسی بڑے انسان کا انتقال ہوا ہوگا۔" جب دیکھا گیا تو تیمی رحمہ اللہ کا انتقال ہو چکا تھا۔

قرآن نے کیا خوب فرمایا:

"وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ"
(سورۃ الحشر: 9، پارہ: 28)

ترجمہ: "اور وہ (صحابہ کرام) اپنی جانوں پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں، اگرچہ خود سخت محتاج ہوں۔"

12/03/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَـكَ اَزۡوَاجَكَ الّٰتِىۡۤ اٰتَيۡتَ اُجُوۡرَهُنَّ وَمَا مَلَـكَتۡ يَمِيۡنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَيۡكَ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَبَنٰتِ خَالِكَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِىۡ هَاجَرۡنَ مَعَكَ وَامۡرَاَةً مُّؤۡمِنَةً اِنۡ وَّهَبَتۡ نَفۡسَهَا لِلنَّبِىِّ اِنۡ اَرَادَ النَّبِىُّ اَنۡ يَّسۡتَـنۡكِحَهَا خَالِصَةً لَّـكَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ؕ قَدۡ عَلِمۡنَا مَا فَرَضۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِىۡۤ اَزۡوَاجِهِمۡ وَمَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ لِكَيۡلَا يَكُوۡنَ عَلَيۡكَ حَرَجٌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا۔

تفسیر قرآن ۔۔۔۔۔!

اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو اللہ نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
پارہ 22
سورۂ الاحزاب
آیت 50

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

11/03/2025

*ہر انسان کے ساتھ چوبیس گھنٹوں میں بیس فرشتے رہتے ہیں۔*

تفسیر ابن جریر میں وارد ہوا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا:
"فرمائیے! بندے کے ساتھ کتنے فرشتے ہوتے ہیں؟"
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ایک تو دائیں جانب نیکیوں کا لکھنے والا ہے، جو بائیں جانب والے پر امیر ہے۔ جب تو کوئی نیکی کرتا ہے، وہ ایک کے بجائے دس لکھتا ہے۔ جب تو کوئی برائی کرے تو بایاں والا دائیں والے سے اس کے لکھنے کی اجازت طلب کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے: 'ذرا ٹھہر جاؤ، شاید توبہ و استغفار کر لے۔' تین مرتبہ وہ اجازت مانگتا ہے، تب بھی اگر اس نے توبہ نہ کی تو نیکی کا فرشتہ اس سے کہتا ہے: 'اب لکھ لے۔'
(اللہ ہمیں اس سے بچائے!) یہ تو بڑا برا ساتھی ہے، اسے اللہ کا لحاظ نہیں، یہ اس سے نہیں شرماتا۔
اللہ کا فرمان ہے کہ انسان جو بات زبان پر لاتا ہے، اس پر نگہبان متعین اور مہیا ہیں، اور دو فرشتے تیرے آگے پیچھے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ (سورة الرعد: 11)
ترجمہ:
ہر شخص (کی حفاظت) کے لیے کچھ فرشتے مقرر ہیں جن کی بدلی ہوتی رہتی ہے، کچھ اس کے آگے، کچھ اس کے پیچھے، کہ وہ بحکمِ خداوندی اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ (بیان القرآن)
اور ایک فرشتہ تیرے ماتھے کے بال تھامے ہوئے ہے، جب تو اللہ کے لیے تواضع اور فروتنی کرتا ہے، وہ تجھے بلند درجہ دے دیتا ہے، اور جب تو اس کے سامنے سرکشی اور تکبر کرتا ہے، وہ تجھے پست اور عاجز کر دیتا ہے۔
اور دو فرشتے تیرے ہونٹوں پر ہیں، جو درود تو مجھ پر پڑھتا ہے، اس کی وہ حفاظت کرتے ہیں۔
ایک فرشتہ تیرے منہ پر کھڑا ہے کہ کوئی سانپ وغیرہ جیسی چیز تیرے حلق میں نہ چلی جائے۔
اور دو فرشتے تیری آنکھوں پر ہیں۔
یہ دس فرشتے ہر بنی آدم کے ساتھ ہوتے ہیں، پھر دن کے الگ ہیں اور رات کے الگ۔ یوں ہر شخص کے ساتھ بیس فرشتے اللہ کی جانب سے مقرر ہیں۔
(تفسیر ابن کثیر، جلد ۳، صفحہ ۳۲)

11/03/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَكَحۡتُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقۡتُمُوۡهُنَّ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَمَسُّوۡهُنَّ فَمَا لَـكُمۡ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ عِدَّةٍ تَعۡتَدُّوۡنَهَا ۚ فَمَتِّعُوۡهُنَّ وَسَرِّحُوۡهُنَّ سَرَاحًا جَمِيۡلًا۔
مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو۔
پارہ 22
سورۂ الاحزاب
آیت 49
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

09/03/2025

*مصعب بن عمیرؓ، مکہ کے حسین ترین جوان*

چونکہ آپ کی والدہ بہت مالدار عورت تھیں... اس لیے آپ کی پرورش بہت ناز و نعم میں ہوئی۔ اعلیٰ ترین لباس پہنتے، بیش قیمت جوتے استعمال کرتے اور ہر وقت خوشبو میں بسے رہتے... جانِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: "میں نے مکہ میں کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس کی زلفیں مصعب کی طرح حسین ہوں، جس کا لباس مصعب جیسا ہو اور جس کو مصعب کی مانند زندگی کی ہر آسائش میسر ہو۔"

(طبقات ابن سعد، ج ۳، ص ۸۲)

دارِ ارقم میں ایمان لائے... پہلے تو اپنے ایمان کو چھپاتے رہے، مگر ایک دن عثمان بن طلحہ نے آپ کو نماز پڑھتے دیکھ لیا اور آپ کے والدین کو اطلاع دے دی۔ والدین اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے اپنے نازوں پلے بیٹے سے سب کچھ چھین لیا اور اسے قید کر دیا۔ ہجرتِ حبشہ کے وقت کسی نہ کسی طرح آپ نے قید سے جان چھڑائی اور مہاجرین کے ہم سفر ہو گئے۔ پھر جب مہاجرین کی واپسی شروع ہوئی تو مصعب بھی واپس آئے...
اس وقت سفر اور غربت کی وجہ سے آپ کا رنگ پھیکا پڑ چکا تھا اور تن ڈھانپنے کو معقول لباس بھی میسر نہ تھا۔ ایک دن پھٹی پرانی، پیوند لگی چادر اوڑھے ہوئے جانِ دو عالم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے... تو جانِ دو عالم ﷺ نے ان کے استقلال و استقامت کی بے حد تعریف کی اور فرمایا:
"زمانے کے انقلابات ہیں... ایک وقت تھا کہ مصعب سے زیادہ خوش لباس اور ذی نعمت شخص پورے مکہ میں کوئی نہیں تھا، مگر اس نے اللہ اور رسول کی محبت میں وہ ساری نعمتیں ٹھکرا دیں..."
(طبقات ابن سعد، ج ۳، ص ۸۵)

مدینہ کی طرف ہجرت سے پہلے جو اہلِ مدینہ اسلام لا چکے تھے، انہوں نے جانِ دو عالم ﷺ سے درخواست کی کہ کوئی ایسا شخص یہاں بھیجیں جو ہمیں دین سکھائے اور قرآن پڑھائے۔ جانِ دو عالم ﷺ کی نگاہِ انتخاب حضرت مصعبؓ پر پڑی اور انہیں یہ اعزاز ملا کہ وہ اسلام کے پہلے مبلغ بن کر مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ ان کی دعوت و تبلیغ سے انصار کے بیشتر گھرانے مسلمان ہو گئے۔
جب مسلمانوں کی تعداد خاصی ہو گئی تو حضرت مصعبؓ نے جانِ دو عالم ﷺ کو لکھا کہ "اگر اجازت ہو تو میں یہاں جمعہ پڑھانا شروع کر دوں؟" جانِ دو عالم ﷺ کی طرف سے اجازت نامہ آیا تو سعد بن خیثمہؓ کے گھر میں حضرت مصعبؓ کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی اور نمازیوں کو بکری ذبح کر کے کھلائی گئی۔ یہ پہلی نمازِ جمعہ تھی جو اسلام میں باجماعت ادا کی گئی۔
(طبقات ابن سعد، ج ۳، ص ۸۳)

غزوۂ بدر میں مہاجرین کا جھنڈا حضرت مصعبؓ کے ہاتھ میں تھا۔ اسی طرح غزوۂ احد میں بھی آپ کے ہاتھ میں علم تھا، جسے مرتے دم تک اونچا کیے رکھا۔ دایاں ہاتھ کٹ گیا تو بائیں ہاتھ میں لے لیا، بایاں بھی کٹ گیا تو علم کو کٹے ہوئے بازوؤں کے حصار میں لے کر سینے سے چمٹا لیا۔ پھر جب زخموں سے چور ہو کر زمین پر گر گئے تو ایک اور صحابی نے بڑھ کر جھنڈا اٹھا لیا اور حضرت مصعبؓ شہید ہو گئے۔
لڑائی ختم ہوئی تو جانِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی لاش کے پاس آئے جو اوندھے منہ پڑی تھی اور یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی:

"مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ..."
(مومنوں میں کچھ ایسے جواں مرد ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیے گئے وعدے کو سچ کر دکھایا...)
پھر فرمایا:
"اے اُحد کے جانثارو! اللہ کا رسول گواہی دیتا ہے کہ تم قیامت کے دن بالیقین شہداء کے مقام پر فائز ہو گئے۔"
پھر صحابہ کرام سے مخاطب ہو کر فرمایا:
"لوگو! ان کی زیارت کے لیے آیا کرو اور انہیں سلام کیا کرو۔ خدا کی قسم! قیامت تک جو شخص بھی ان کو سلام کرے گا، یہ اس کے سلام کا جواب دیں گے۔"
(طبقات ابن سعد، ج ۳، ص ۸۵)

پھر جب ان کو کفن دیا جا رہا تھا تو سوائے ایک چادر کے کوئی کپڑا نہ تھا، اور وہ بھی اتنی چھوٹی تھی کہ سر پر ڈالی جاتی تو پاؤں ننگے ہو جاتے، اور پاؤں ڈھانپے جاتے تو سر برہنہ ہو جاتا۔ جانِ دو عالم ﷺ نے فرمایا:
"سر کو چادر سے ڈھک دو اور پاؤں پر اذخر (گھاس کی ایک قسم) ڈال دو۔"
یہ کفن تھا اس شخص کا جس سے زیادہ خوش پوشاک پورے مکہ میں کوئی نہ تھا... شہادت کے وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی۔

09/03/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا۔
اے پیغمبر ہم نے تم کو گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
وَّدَاعِيًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذۡنِهٖ وَسِرَاجًا مُّنِيۡرًا۔
اور اللہ کی طرف بلانے والا اور چراغ روشن۔
وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ بِاَنَّ لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَضۡلًا كَبِيۡرًا۔
اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہوگا۔
پارہ 22
سورۂ الاحزاب
آیت 45٫46٫47
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

08/03/2025

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے ۔

السلام عليكم

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی کریم ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا انشاء اللّٰہ

اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيد

اور اللّٰہ جب دینے پہ آتا ہے تو اگلے پچھلے سب حساب برابر کر دیتا ہے بیشک الحمد اللّٰہ♥️
مجھے روزانہ یہ الفاظ ہمت دیتے ہیں
کہ قرآن پاک میں ہے

لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا۔
غم نہ کرو، بیشک اللّٰہ ہمارےساتھ ہے۔☝️❤
بے شک❤️

🌷بےَشکِ اَللہ بہترینِ رذقِ دینے والا ہےـِ🌷

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Lahore
53700