Ja Al-Haq

Ja Al-Haq

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ja Al-Haq, Social service, Lahore.

ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ براہ کرم آگے آئیں اور امت مسلمہ کو ایک ایسی قوم بنائیں جس میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہو، ہم ایک دوسرے کے تعاون سے ایسا کر سکتے ہیں۔ . انشااللہ

01/09/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ براہ کرم آگے آئیں اور امت مسلمہ کو ایک ایسی قوم بنائیں جس میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی جھلک ہو، ہم ایک دوسرے کے تعاون سے ایسا کر سکتے ہیں۔ . انشااللہ
بہت سوچ بچار کے بعد میں نے فیس بک پیج بنانے کا سوچا کیونکہ مجھے اس سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نظر نہیں آیا جہاں میں اپنی بات رکھ سکوں۔میری سوچ ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ امت مسلمہ خاص طور پر پاکستان اس قدر زوال کا شکار کیوں ہے۔اگر ہم سرسری سا جائزہ بھی لیں تو اس کا جواب ہمیں فورا مل جاتا ہے۔وہ کون سی برائی ہے یا وہ کون سا ایسا گناہ ہے جو اس قوم میں موجود نہیں ہے؟ نیچے سے لے کر اوپر تک سب کے سب کرپٹ اور کریکٹر لیس ہیں۔اور اس سے استثنا کسی ایک شخص کو بھی نہیں دی جا سکتی( الا ماشاءاللہ)۔اس میں ،میں اپنے آپ کو بھی شامل کر رہا ہوں۔ویسے تو ہم اس ملک میں خلافت کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے اعمال ایسے بالکل بھی نہیں ہیں کہ ہم خلافت کا نظام قائم کر سکیں یا اس نظام کے لاگو ہو جانے کے بعد اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی اپنے آپ کو احتساب کے لائق نہیں سمجھتا مطلب یہ کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس میں ایسی کوئی برائی ہے ہی نہیں اور نہ ہی وہ جوابدہ ہونا چاہتا ہے۔معاشرتی شعبہ سے لے کر ذاتی شعبہ حیات تک زندگی کے ہر پہلو میں ہم منافقت اور بد کرداری کا شکار ہیں۔یقین کیجیے گہرے غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایک ایسی آرگنائزیشن بنائی جائے جس میں کمیونٹی کا ہر فرد حصہ لے اور مل کر اپنی اور پورے معاشرے کی کریکٹر بلڈنگ میں حصہ لے۔اسی مقصد کے لیے میں نے ایک فیس بک پیج "جاء الحق"کے نام سے بنایا ہے تاکہ اس پیج پر ہم مل کر ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دیں۔ جس میں ہم سب مل کر اپنی اور اپنے ارد گرد کے معاشرے میں اخوت کی وہ مثال پیش کریں جو کہ چشم فلک نے اس سے پہلے مواخات مدینہ میں دیکھی تھی۔اگر اس ملک کو ہم نے آگے چلانا ہے اور واقعی ہم اپنے ملک میں خلافت کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ صرف اپنے کردار کو بہتر بنانے سے ہی ممکن ہو سکے گا جب انسان اپنے نفس کو کنٹرول کر لیتا ہے تو سمجھ لیں کہ اسی وقت اسلام کا دیا ہوا نظام خلافت اپنے آپ ہی قائم ہو جاتا ہے۔ اور اس امر کی ضرورت بالکل ختم ہو جاتی ہے کے ملک میں کس طرح کا نظام حکومت ہے یا کیسے حکمران ہم پر مسلط ہیں۔اس لیے ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہےجس میں بھائی چارہ ہو اور فرقوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم مل کر ایک نیا معاشرہ تشکیل دیں۔اس مقصد کے لیے فی الحال جو میرے ذہن میں بنیادی خاکہ ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اپنے ایریا کے اندر مل کر ایک کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں جس میں نوجوان مل کر ایک جماعت بنائیں جو آپس میں مل بیٹھ کر اپنی اور اپنے بھائیوں کے کردار کو بہتر بنانے کے لیے جو تدبیر بن پڑے اسے اپنائیں۔مثال کے طور پر سب سے پہلے ہمیں ایک ایسی جماعت کی اشد ضرورت ہے جو قران و حدیث کے مطالعہ کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے کردار کو بہتر بنائیں اور نماز کی پابندی کریں۔خاص طور پر فتنہ کہ اس دور میں جہاں ڈیجیٹل ریویلیوشن کی وجہ سے انفارمیشن تک رسائی اس قدر آسان ہو گئی ہے وہاں شیطان کے آلہ کار کے طور پر جو ڈیوائسز ہم سب کے ہاتھوں میں ہیں بے حیائی اور برائی پھیلانے میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اگر کوئی انفرادی طور پر کوشش کرتا ہے تو اس میں کامیابی کے چانسز بالکل نہ ہونے کے برابر ہو جاتے ہیں اور اگر وہی عمل مل کر کیا جائے۔تو برائیوں کی روک تھام اور کریکٹر بلڈنگ میں کامیابی کے چانسز ہزار گنا بڑھ جاتے ہیں۔اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اس پیج کا نام "جاء الحق " رکھا ہے۔اور مجھے لگا کہ اس سلسلہ میں مجھے ضرور قدم اٹھانا چاہیے۔ لہذا آپ سب لوگوں کی اس سلسلہ میں آراء میرے لیے حوصلہ افزا ہونگی۔امید ہے آپ بھی مجھ سے اتفاق کریں گے اور انشاء اللہ ،اللہ کے فضل و کرم سےہم اگر یہ پہلا
قدم اٹھا لیتے ہیں تو اللہ تعالی ہمیں ضرور کامیاب فرمائے گا۔
بالفرض کوئی اس سے متفق نہیں ہوتا تو میں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بری الذمہ سمجھوں گا کہ کم از کم میں نے اس سلسلہ میں کاوش تو کی۔
اگر کوئی بھائی اس تحریر کے پڑھنے کے بعد مجھ سے اس سلسلہ میں رابطہ کرنا چاہتا ہے۔تو میسنجر پر ان باکس میں مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے خاص طور پر لاہور میں رہنے والے تمام بھائیوں کو خوش آمدید کہوں گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین

01/09/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام احباب کو السلام علیکم۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore