Overseas Pakistanis Commission Punjab

Overseas Pakistanis Commission Punjab

Share

An initiative to look after the welfare of Overseas Pakistanis. This office is fully empowered by law to look after the welfare of Overseas Pakistanis.

Overseas Pakistanis had been facing immense problems related to different walks of life; for instance; family and property disputes, law and order concerns, land grabbing, settling down issues and employment hindrances etc. In order to overcome these problems, Chief Minister Punjab has strategized a plan where an office of Punjab Overseas Pakistanis Commission was legislated through the Punjab Ass

10/05/2026
10/05/2026

پریس ریلیز
مئی 10

*لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا ریلیف ہے: منسٹر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک*
لاہور() منسٹر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے لاہور ہائیکورٹ کے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق حالیہ تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا قانونی ریلیف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ عدالتِ عالیہ نے واضح کر دیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق تمام ذیلی اور متعلقہ معاملات، بشمول تقسیم، وراثت، معاہدوں پر عملدرآمد اور دیگر تنازعات، اب اسپیشل کورٹس میں ہی سنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ اسپیشل کورٹس کا دائرہ اختیار صرف قبضے یا ملکیت تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار وسیع اور ہمہ گیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں قانون کے اصل مقصد کو اجاگر کیا ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کو طویل اور پیچیدہ قانونی چارہ جوئی سے بچانا ہے۔ اسی تناظر میں عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اگر کسی کیس میں ایک بھی فریق اوورسیز پاکستانی ہو تو وہ مقدمہ لازمی طور پر اسپیشل کورٹ میں ہی سنا جائے گا، چاہے اوورسیز پاکستانی مدعی ہو یا مدعا علیہ۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ عدالت کا یہ حکم کہ سول عدالتوں میں زیرِ سماعت اوورسیز پاکستانیوں کے تمام متعلقہ کیسز فوری طور پر اسپیشل کورٹس کو منتقل کیے جائیں، نہایت اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ عدالت نے کیسز کی منتقلی کو خودکار اور لازمی قرار دیا ہے، جس میں کسی قسم کی صوابدید شامل نہیں ہوگی، اور منتقل شدہ کیسز وہیں سے آگے بڑھائے جائیں گے جہاں وہ پہلے زیرِ التوا تھے۔انہوں نے کہا کہ معزز جسٹس انوار حسین کا 14 صفحات پر مشتمل یہ تفصیلی فیصلہ نہ صرف قانونی وضاحت فراہم کرتا ہے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو بھی مضبوط بناتا ہے۔منسٹر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے کہا کہ کمیشن اس فیصلے پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے اور حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

10/05/2026

Marka e Haq

05/05/2026

ہم نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار صاحب کی بروقت اور فیصلہ کن اقدام پراپنے شکریے کا اظہار کرتے ہیں، جو برطانیہ میں جاری گیری (Gerry) کنٹریکٹ کے حوالے سے کیا گیا۔

اس مداخلت کے بعد عوامی مطالبہ پر مذکورہ معاہدے کا جامع جائزہ لیا گیا ہے تاکہ ریاست کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سروس کو اب اختیاری بنا دیا گیا ہے، جو استعمال کرنا چاہے وہ کرے اور جو ایمبیسی میں ٹوکن لیکر جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ دستیاب آپشن استعمال کریں جو عوام کی ایک اہم تشویش کا براہِ راست جواب ہے۔
مزید برآں، فیس کے ڈھانچے کا ازسرِ نو جائزہ لے کر ادائیگی کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ذمہ دار اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں عوامی آوازوں کو نہ صرف سنا جاتا ہے بلکہ ان پر مؤثر عملدرآمد بھی کیا جاتا ہے۔ یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ کمیونٹی کی آراء کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں بامعنی پالیسی تبدیلیوں میں ڈھالا گیا ہے۔

ہم اس اقدام کو شفافیت، انصاف اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہیں۔ ہم اسحٰق ڈار صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی آواز پر ہمیں سنا اور اس بابت بروقت اقدامات کئے۔

امجد ملک
وائس چیئرپرسن، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز ٹو اسحٰق ڈار صاحب صدر انٹرنیشنل افیئرز پاکستان

01/05/2026

آج کا دن ان ہاتھوں کے نام جن کی محنت سے دنیا کا پہیہ چلتا ہے۔

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جہاں ملک کے اندر موجود محنت کشوں کا خون پسینہ شامل ہے، وہی ہمارے اوورسیز پاکستانی وہ انمول اثاثہ ہیں جو دیارِ غیر میں اپنوں سے دور رہ کر جی توڑ محنت کرتے ہیں۔ ان کا بھیجا ہوا ایک ایک روپیہ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے۔ 🇵🇰

آج ہم ہر اس مزدور اور پردیسی پاکستانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی ہمت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Photos from Minister Vice Chairperson OPC Punjab Fan's post 01/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


1 Club Road, GOR-I
Lahore
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00