Roshan Bhila

Roshan Bhila

Share

Its located 14 Km away from kasur.it is very nice place. All facilities of model village available. All facilities of model village available here.

Carpeted roads around the village. Four modern parks. A big and latest hospital. Railway tracks.2 excellent masjid. An international standard library. 2 Danish school .TEVTA building. A modern union Council complex. A police choky also available here. vaterny hospital. clean water scheme and many more facilities available here.

23/03/2026

روشن بھیلا پارک میں بچے عید کے تیسرے روز خوشگوار لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے۔
شکریہ جاوید محمود صاحب۔

23/03/2026

روشن بھیلا جناب پبلک پارک ضلع قصور
شکریہ جاوید محمود صاحب

05/03/2026

کیا اس پروگرام کا فائدہ روشن بھیلا کو بھی ہوگا
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 22 ہزار دیہات کے چھپڑوں کی بحالی کیلئے سروے کا فیصلہ

وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، پی آر ایم ایس سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ

وزیراعلیٰ نے جامع منصوبہ طلب کیا ہے، 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے، ذیشان رفیق

لاہور؛ 4 مارچ
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت مثالی گائوں پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے 22 ہزار سے زائد دیہات کے روایتی چھپڑوں کی بحالی کیلئے سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) اسداللہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تقریباً 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی چھپڑوں کے خاتمے سے ماحولیاتی مسائل نے جنم لیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اِن چھپڑوں کا جوہڑوں میں تبدیل ہونا افسوسناک ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی نے جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برساتی پانی کے ذخیرے بنانے سے نہ صرف زیرزمین پانی کی سطح بہتر ہوگی بلکہ ایکواکلچر بھی فروغ پائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "مریم نواز مثالی گائوں" پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار تمام دیہات تک وسیع ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے لئے پریذینٹیشن پر بھی غور کیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ہر مثالی گائوں میں سیوریج بچھایا جائے گا جبکہ تمام ڈرینز کوور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایم ایس سی کی زیرنگرانی دیہات میں جدید سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔ انشااللہ پروگرام مکمل ہونے پر کسی مثالی گائوں میں کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔ مثالی گائوں میں فلٹریشن پلانٹ بھی ہوگا اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ پروگرام کے تحت دیہات کے لئے جامع ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے۔ پروگرام کی تکمیل کے ساتھ دیہات کا نیا اور خوبصورت روپ سامنے آئے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو چھپڑوں کے سروے کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کی بھی مدد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ڈیٹا جمع ہونے سے منصوبے کی موثر انداز میں تکمیل میں آسانی ہوگی۔

20/01/2026

گُل پلازہ میں آتشزدگی: 22 ہلاکتوں کی تصدیق اور درجنوں افراد لاپتا، وزیرِ اعلیٰ کا لواحقین کے لیے ایک کروڑ معاوضے کا اعلان
اگر یہی واقعہ پنجاب میں ہو جاتا تو تمام لوگ بشمول پی ٹی ائی ان میں سب سے زیادہ آگے ہوتی پنجاب گورنمنٹ پرتنقید کرتی ہے اور ان کو پتہ نہیں کیا کیا کہتی لیکن یہ معاملہ سندھ گورمنٹ اور کے وزیراعلی اور صدر زرداری کے علاقے میں ہوا ہے اس لیے تمام لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بہت بڑا سانحہ ہے ایک قوم کے لیے لیکن یہ قوم نہیں ایک ہجوم بن چکی ہے

26/12/2025

پہلے 7 ارب کنسلٹنٹ کو دئیے کے کس طرح نجکاری کرنی ہے اور بولی صرف دس ارب لگی، اب سیلز ٹیکس معاف کردیا، نجکاری کی 90 فیصد رقم بولی جیتنے والا حکومت کو نہیں واپس PIA میں لگائے گا یعنی اس کی بولی خود اپنے پاس، آخر میں تمام عملہ ایک سال کے بعد حکومت کا اور ان کی تنخواہیں اور پنشن حکومت کے زمہ، اس کے بعد اس طرح کے اشتہار جب کے بولی بھی نہیں لگی سمجھ سے بالاتر ہے، مزمل اسلم

سورس لنک کمنٹ میں۔۔۔

25/12/2025
Photos from Roshan Bhila's post 15/12/2025

روشن بھیلا جناح پبلک پارک قصور
الحمدللہ کچھ دوستوں کی کوشش اور سوشل میڈیا پر روشن بھیلا کے مسائل کے متعلق اواز اٹھانے پر ارباب اختیار کو ہوش آگیا کچھ معززین قصبہ اپنی ذاتی کاوش سے گورنمنٹ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس کی وجہ سے روشن بھیلاپارک میں خراب لائٹیں ادھی سے زیادہ ٹھیک کر دی گئی ہے اور باقی کی مرمت کا کام جاری ہے ہم اس پیج کی وساطت سے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کام کے لیے اواز ۔اٹھائی اور کوشش کی

10/12/2025

خبر غم
سردار احمد خاں کی زوجہ اور سعید احمد خاں کی ہمشیرہ، جنید اور عثمان خاں کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے اسٹیشن والی پارک روشن بھیلہ قصور میں ادا کی جائے گی۔

07/12/2025

روشن بھیلا پرائم لوکیشن(جناح پبلک پارک۔ریلوے اسٹیشن لائبریری چوک) پر دو عدد بڑی دوکانیں کرایہ کے لیے دستیاب ہیں۔پہلے آئیں پہلے پائیں۔
رانا سرور 03047676959۔

21/11/2025

روشن بھیلاقصور۔
گورنمنٹ عزیز بی بی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روشن بھیلا کی حالت زار پر معززین قصبہ کی گفتگو۔کس طرح پنجاب حکومت کے سیکرٹری ہیلتھ ایک بڑے ہسپتال کے فنڈز روک کر بڑے عوامی منصوبے کو فلاپ کرنے کے پہ در پہ ہے۔

18/11/2025

یہ ہے مریم نواز کا نیا پنجاب!شاندار عمارت کھڑی، مگر شیلف کتابوں کو ترس گئے—روشن بھیلہ قصور کی منفرد لائبریری ایک ادھورا خواب بن گئی!
اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور ارباب اختیار آواز پہنچائیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Kasur , Punjab
Lahore
55050