PAT Social Media

PAT Social Media

Share

Social Media Team of Pakistan Awami Tehreek (PAT)
Daily News Updates

10/04/2026

امنِ عالم کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے۔
بلاشبہ اقوامِ عالم میں پاکستان مرکزی حیثیت کا حامل ہے:

میاں ریحان مقبول سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک

Mian Rehan Maqbool

09/04/2026

پاکستان کا عالمی مصالحانہ کردار قابل ستائش ہے: خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عالم اسلام کو بھی اکٹھا کرے،متحدعالم اسلام عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے

مسائل حل کرنے کے لئے بہترین میدان میز اور مکالمہ ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے امریکہ، ایران سیز فائر کروانے اور اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلا شبہ سفارتی محاذ پر اس سے پاکستان کا قد کاٹھ بڑھا ہے، عالمی سپر پاورز اور متحارب فریقین کا پاکستان کے مصالحتی کردار پر اتفاق خوش آئند ہے، اس پر ریاست پاکستان بطور خاص مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہم مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ سیز فائر مستقل جنگ بندی کا باعث ہو۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، حالیہ سیز فائر سے ثابت ہو گیا کہ مسائل حل کرنے کا بہترین میدان میز اور مکالمہ ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالم اسلام کو متحد کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت منقسم عالم اسلام جارحیت کا شکار ہے، تقسیم در تقسیم نے عالم اسلام کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ عالم اسلام کا اتحاد دنیا کے امن کے لئے بھی ناگزیر ہے۔

09/04/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی زون کے تمام نو منتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

08/04/2026

We welcome the temporary ceasefire between the US and Iran as a step towards de-escalation and peace. Dialogue must prevail over conflict, the world deserves peace, not war. Let wisdom n diplomacy lead the way forward.

03/04/2026

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد زون کےنومنتخب ذمہ داران کوخصوصی مبارکباد
سردارعمردرازخان مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن پاکستان عوامی تحریک

03/04/2026

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کی نو منتخب تنظیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

03/04/2026

Using the Iran war as an excuse, petrol in Pakistan has been hiked by Rs 137.23 to Rs.458/liter despite lower global oil prices than 2022—this is economic injustice and a direct burden on the public. We demand transparency and immediate relief.

02/04/2026

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی نو منتخب تنظیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

01/04/2026

ماشاء اللہ ہمارے بہت پیارے بھائی مرکزی ڈپٹی کوآڈینیٹر سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک پرتگال لزبن کانفرنس میں استقبالیہ اور بک سیل سنٹر پر ڈیوٹی دیتے ہوئے

01/04/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابق نائب صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اقبال احمد خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن کا عظیم اثاثہ تھے ، انہوں نے ساری زندگی مشن مصطفوی کی ترویج و اشاعت کے لیے خدمات انجام دیں، اللہ رب العزت دین متین کے لیے ان کی مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ عالیہ میں منظور و مقبول فرمائے اور جوار رحمت میں قرب خاص سے نوازے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

31/03/2026

محترم میاں ریحان مقبول کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ منصبی ذمہ داریاں بطریقِ احسن سر انجام دینے کی توفیق عطاء فرمائے اور اپنے حبیب ﷺ کے تصدق سے ان کا حامی و ناصر ہو۔

31/03/2026

دنیا عالمی امن کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے۔

آپﷺ نے کرہ ارض پر پہلی بار جنگ کے اصول اور اخلاقیات کے پیمانے مقرر فرمائے۔

انتہا پسندی کا حل تعلیمات نبویﷺ میں مضمر ہے:

پرتگال میں منعقدہ سیرت النبیﷺ و امن عالم کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

365 M, Model Town
Lahore
54700