Allama Ameen Awan Qadri

Allama Ameen Awan Qadri

Share

𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐀𝐜𝐜𝐨𝐮𝐧𝐭

|| 𝐼𝑠𝑙𝑎𝑚𝑖𝑐 𝑆𝑐ℎ𝑜𝑙𝑎𝑟 ||

12/11/2024

تقلید شخصی پر علمی گفتگو
تقلید کی تعریف
غیر کے قول کو حجت ماننا یہ جان کر کہ یہ قرآن واحادیث سے مستنبط مسائل بیان کر رہا ہے( قمر الاقمار)
تقلید ایک فطرتی عمل ہے جو ہم روز مرہ کے ہر معاملہ میں کرتے ہیں
تقلید کو آسان الفاظ میں یوں سمجھیں کہ. کسی ماہر فن کی بات کو اس فن میں ماننا تقلید کہلاتا ہے
تقلید کا ثبوت قرآن پاک سے
یا ایہا اللذین اطیعو اللہ واطیعو الرسول واولی الامر منکم
اولی الامر
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اولو الامر سے مراد فقہاء اور مجتہدین ہیں
(تفسیر بغوی )
تقلید شخصی کا ثبوت حدیث سے
1 نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
لا ادری ما قدر بقائی فیکم اقتدو بعدی واشار الی ابی بکر وعمر. ( مشکوۃ المصابیح )
پیارے آقا نے فرمایا میرے بعد ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہما کی پیروی کرنا یعنی حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے دور میں آپ کی اور حضرت عمر کے دور میں آپ کی یہ تقلید شخصی کی اظہر من الشمس دلیل ہے
2 : حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے سوال کیا آپ نے جواب دیا اور ساتھ فرمایا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی پوچھ لینا تصدیق کرو لینا جب حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کے بر عکس بتایا اس پر حضرت اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا
لا تسئالونی شیئا مادام ھذا الحبر فیکم ( ابو داؤد)
فرمایا جب تک تمہارے درمیان امت کے یہ سب سے بڑے عالم موجود ہیں مجھ سے سوال نہ کرنا
اس سے بڑی تقلید کی کیا مثال ہو سکتی ہے
اجماع امت
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سے
لاتجتمع امتی علی الضلالۃ ( سنن الترمذی)
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمہ جو سب کے متفقہ بزرگ ہیں
فرماتے ہیں
اشخاص اربعہ کی تقلید واجب ہے ( العقد الجید)
علامہ ابن نجیم حنفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
اشخاص اربعہ کی تقلید پر اجماع ہے ( الاشباہ والنظائر)
غیر مقلدین جہلمیوں اور فتنہ کامرانیہ سے چند سوالات
قرآن واحادیث سے پہلا کلمہ مکمل ایک ہی حدیث سے بیان کرکے دکھائیں
2: اگر تمہارے اندر اجتہاد کی صلاحیت ہے تو سورۃ القمر سے ظاہر ,نص ,مفسر,, محکم ,خفی , مشکل ,مجمل ,متشابہ. حقیقت ,,مجاز,,صریح ,,کنایہ ,,عبارت النص ,,اشارۃ النص ,,دلالۃ النص ,,اقتضاء النص نکال کر بتا دیں
آپ ان چاروں اماموں کے علاوہ کسی کا بتادیں جنہوں نے قرآن واحادیث سے اصول وضع کیے ہوں پھر مسائل ماخوذ کیے ہوں
تمہارے نزدیک تقلید شخصی شرک ہے اور شرک کفر کی ایک قسم ہے کفر کو ثابت کرنے کے لیے قطعی دلائل درکار ہیں وہ پیش فرمائیں نہیں تو توبہ فرمائیں
کتبہ
محمد امین اعوان بریلوی عفی عنہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Lahore