12/04/2026
اضافہ خرگوش کی چال، کمی کچھوے کی چال!
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز ختم
کر کے صرف اصل قیمت وصول کی جائے۔
سید علی ارتضیٰ حسنی امیر جماعت اسلامی لاہور غربی
VOICE OF CHANGE I بدل دو نظام
12/04/2026
اضافہ خرگوش کی چال، کمی کچھوے کی چال!
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز ختم
کر کے صرف اصل قیمت وصول کی جائے۔
سید علی ارتضیٰ حسنی امیر جماعت اسلامی لاہور غربی
12/04/2026
ضلعی تنظیمی اجتماع امیر ضلع کی زیر صدارت دفتر ضلع میں منعقد ہوا۔ ضلعی و زونل ذمہ داران شریک ہوئے۔
تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بنو قابل، بدل دو نظام تحریک اور قربانی مہم کی جامع منصوبہ بندی ہوئی۔
جاری کردہ: شعبہ تنظیم جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی
12/04/2026
اسرائیل یہودیوں کے علاوہ کسی دوسرے کو دنیا میں جینے کا حقدار نہیں سمجھتا۔
11/04/2026
بنو قابل پروگرام کے حوالے سےالخدمت فائونڈیشن لاہور غربی کا خصوصی اجلاس۔سید علی ارتضیٰ حسنی امیر ضلع لاہور غربی ،عثمان افضل ڈائریکٹر بنو قابل لاہور ،مغیث شاہد قریشی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت لاہور ،طلحہ ادریس سیکرٹری ضلع لاہورغربی ،چوہدری عبد القیوم گجر،نائب امیر ضلع لاہور غربی ،میاں ظہور احمد وٹو نائب امیر ضلع لاہور غربی , طارق علی چٹھہ صدر الخدمت لاہورغربی اور ملک شاہد کی شرکت
11/04/2026
اسٹڈی سرکل جماعتِ اسلامی زون 166 مانگا
دفتر چوہنگ میں منعقدہ ماہانہ اسٹڈی سرکل میں صدر شعبہ تربیت محترم عبداللہ حارث اور امیر زون محترم غلام حسین بلوچ نے خصوصی خطاب کیا۔
امیدوارانِ رکنیت کی بھرپور شرکت نے نشست کو مزید پُراثر بنا دیا۔ فکری و نظریاتی استحکام ہی ہماری اصل قوت ہے! ✊✨
10/04/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن جامع مسجد منصورہ میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
امیرجماعت نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ-اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدہ کے بعد پاکستان کی دنیا بھر میں تحسین ہورہی ہیں تاہم عالمی سطح پر ملنے والی پزیرائی کے ثمرات کو موثر طریقے سے سمیٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ہو، عوام سے مہنگائی کا بوجھ ختم کیا جائے۔ امریکہ اور اسرائیل کو غزہ کے بعد ایران میں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ عالمی براداری دو ہفتوں کے سیز فائر معاہدہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فرعونی لہجے اور امریکہ کے تمام منصوبوں کے باوجود ایران میں حکومت کا تختہ نہیں الٹا جاسکا اس کی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکومت کی جڑیں عوام میں ہیں۔ فلسطینی عوام نے بھی انتہائی جرات اور صبر سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا ہے۔
گیس آ نہیں رہی مگر قوم روزانہ 5 لاکھ 38 ہزار ڈالر تاوان بھر رہی ہے!
پٹرول اور بجلی پر عائد لیوی اور دیگر ٹیکسز ختم کیے جائیں۔
آئی پی پیز (IPPs) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظرِ ثانی کی جائے۔
۔
۔
۔
08/04/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت منصورہ میں مرکزی نظم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، ملکی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ سیکرٹری جنرل و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز سمیت نائب امراء جماعت اسلامی شریک تھے۔
08/04/2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کریں، فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، اور کل قیمت میں 130 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
آبنائےہرمز کی وجہ سے جنگ بندی ہوئی
ایرانی قیادت اور ان کی حکمت عملی قابل ستائش ہے
۔
۔
۔
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ-ایرانی قوم اور قیادت کا کامیاب مزاحمت سے امریکہ کو مذاکرات پر لانے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا اہم موقف اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے مستقبل کا روڈ میپ