بجلی گئے 24گھنٹے ہوگئے
Pakistan Awami Tehreek Abbottabad
Putting People First Pakistan Awami Tehreek is a political party of Pakistan working for democratic political values in the country.
www.PAT.com.pk
اہلِ وطن خواتین و حضرات!
آپ میں سے ہر فرد اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہے کہ اسلامیانِ ہند نے جان و مال اور عزت و آبرو کی کتنی قربانیاں دے کر یہ ملکِ پاکستان حاصل کیا تھا۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکری کاوشوں اور قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی قائدانہ عملی جدوجہد سمیت برصغیر کے ہزاروں علماء، مشائخ، خواتین، طلباء اور عام لوگوں کی کئی عشروں پر مشتمل تحریک کے نتیجے میں اﷲ تبارک و تعالیٰ
23/01/2026
حُسينُ منِّي و أنا مِن حُسين
ترجمہ: "حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔"
جامع الترمذی، 2 : 219
07/08/2022
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ”پیغام امام حسین کانفرنس“ 9 محرم (پیر) کو ہوگی
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی مبشر نظامی، مفتی شبیر انجم قادری شرکت کریں گے
منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس“ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآ ن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت کانفرنس“ سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، رہنما مجلس علما پاکستان مفتی محمد مبشر نظامی، امیر جماعت اہلسنت پنجاب علامہ مفتی شبیر انجم قادری، صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ملک پاکستان کے معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت“ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام پر روشنی ڈالیں گے۔
07/08/2022
Bad-bakht yazeed kay lye naram gosha rakhne walo! Hussain k ronay per dil e Mustafa tarap jata tha بد بخت یزید کیلئے نرم گوشہ رکھنے والو! حسین علیہ السلام کے رونے پر دلِ مصطفیٰ تڑپ جاتا تھا : ڈاکٹر حسن محی الدین قادری Follow Dr Hassan Qadri onTwitter Link ...
22/01/2022
LAST OPPORTUNITY TO ENROLL IN MA/M.Sc...!!!
Minhaj University Lahore (MUL) is offering MA/ MSc programs. Aspiring candidates should not miss this golden opportunity and apply for admission.
For more details, please visit our website.
https://www.mul.edu.pk/english/tid/295/admissionsopen-spring2022/
22/01/2022
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت ہے۔جواد حامد
طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے
7سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی جواد حامد کا طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر ردعمل
سانحہ ماڈل کیس کے مدعی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما جواد احمد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق قاتل حکومت کی طرح اس دور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ترقیاں اور پسندیدہ پوسٹس مل رہی ہیں، طارق عزیز کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بطور ملزم طلب کر رکھا ہے، ابھی انہیں کسی عدالت نے بری نہیں کیا، قتل عام کیس کے ملزم اہم عہدوں پر ہونگے تو لاء اینڈ آرڈر اور نظام انصاف کا اللہ حافظ ہے۔ ہم اپنے بے گناہ کارکنوں کے قاتلوں اور ان کے محافظوں کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں عوامی تحریک کے کارکنان کا خون شامل ہے جب بھی کسی نامزد قاتل کو ترقی ملتی ہے تو ہمارا خون کھولتا ہے، عمران خان کو بشکل انصاف مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے۔ جواد حامد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کے قتل میں نامزد پولیس افسر طارق عزیز کی ڈی پی او وہاڑی پوسٹنگ پر حیرت اور افسوس ہے۔ جواد حامد نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان اور اہم کرداروں کو پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 7سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Lahore
