Pashtun Students Federation Shaheed KhanZeb Unit

Pashtun Students Federation Shaheed KhanZeb Unit

Share

Pashtun Students Federation – Milli-Shaheed Maulana KhanZeb Unit Anarkali Region Lahore, Punjab.

10/01/2026

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے کمیٹی اجلاس نے متفقہ طور پر 17 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ دے دی۔

تمام خواہشمند ممبران اپنے کوائف مکمل کر کے مقررہ انتخابی فیس صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک موسیٰ خان کے ساتھ جمع کرا دیں۔

صوبائی چیرمین عبدالحمید خان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹ: جو طالب علم پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے آرگنائزنگ کمیٹی کے منظور شدہ یونٹس میں انرولڈ نہیں ہوگا اس کے فارم خارج کردیا جائے گا -

انتخابی فارم جمع کرانے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر: 03489898885

آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب

10/01/2026

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، صوبہ پنجاب کی صوبائی کونسل کا اجلاس طلب

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا صوبائی کونسل اجلاس 22 جنوری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔


09/01/2026

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، صوبہ پنجاب کی صوبائی کونسل کا اجلاس طلب

پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، صوبہ پنجاب کی صوبائی کونسل کا اجلاس طلب

|

26/12/2025

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن شهيد خانزيب یونٹ(سابقہ سپین ملنگ یونٹ) انارکلی ريجن لاہور کے چیئرمین اليکشن و آرگنائيزنگ کميٹی سلمان عمر نے صوبائی چیئرمین الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی (پنجاب) عبدالحمید خان سے مشاورت کے بعد یونٹ کے لیے کابینہ تشکیل دے دی۔
شبیر احمد صدر منتخب، حیات یوسفزئی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
دیگر عہدیداران میں سید تیمور شاہ (سینئر نائب صدر)، آصف علی (نائب صدر)، عزیز ناصر (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، سلمان خان (جائنٹ سیکریٹری)، انعام اللہ یوسفزئی (سیکرٹری فائنانس) اور سلمان عمر (کلچر و انفارمیشن سیکرٹری) شامل ہیں۔

حیات یوسفزئی
جنرل سیکرٹری، الیکشن و آرگنائزگ کمیٹی
شہید خانزیب یونٹ، انارکلی لاہور

Photos from Pashtun Students Federation Shaheed KhanZeb Unit's post 27/04/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب (لاہور)

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے حبیب جالب یونٹ کے سینئر نائب صدر محمد عثمان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے جاری دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں حبیب جالب یونٹ کے جنرل سیکرٹری صادق خان، سپین ملنگ یونٹ کے چیرمین سلمان عمر، ممبران حیات خان، شبیر احمد جان، سيد تيمور شاه یونیورسٹی آف لاہور کے سیکریٹری اطلاعات حبیب الرحمان، فائنانس سیکرٹری ارشد جان، ثقلین خان اور دیگر ممبران شریک تھے۔
عثمان خان نے اپنے بیان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ان کے حق کی پامالی کی مخالفت کی۔ اس کے علاؤہ دھرنے کے شرکاء کو باور کرایا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔ عثمان خان نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ طلبہ کے مطالبات کو تسلیم کریں تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

Photos from Pashtun Students Federation Shaheed KhanZeb Unit's post 19/04/2025

چیئرمین پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا دورہ لاہور

چیئرمین پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب عبدالحمید خان نے گزشتہ منگل، پندرہ اپریل کو سپین ملنگ یونٹ انارکلی اولڈ لاہور ریجن کا دورہ کیا۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سپین ملنگ یونٹ کے الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سلمان عمر، سیکرٹری جنرل حیات خان اور ممبر شبیر احمد سے ملاقات کی۔ ممبر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور تیمور خان کی بھی شرکت۔
ملاقات میں سپین ملنگ یونٹ اور لاہور کی سطح پر فیڈریشن کو فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش۔ چیئرمین پنجاب کی چیئرمین انارکلی کو ممبرشپ اور تنظیم سازی مزید تیز کرنے کی ہدایت۔
ملاقات میں تمام یونٹس کی لاہور کے سطح پر سیمینارز، یونٹس کے سطح پر سٹڈی سرکلز، ممبرشپ کیمپ اور دوسری سیاسی، ادبی، سماجی و ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر اتفاق۔
اس کے علاوہ تمام شرکا کا خیبر پختونخوا و بلوچستان منرلز اینڈ مائنز ایکٹ ۲۰۲۵ کی بھرپور مذمت اور دونوں صوبائی حکومتوں سے اسے واپس لینے اور رول بیک کرنے کی مانگ۔ متفقہ رائے کے مطابق اسے اٹھارویں آئینی ترمیم پر حملا اور اسے رول بیک کرنے کی سازی قرار۔

17/04/2025

صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا میاں افتخار حسین کا پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو خراج تحسین

عوامی نیشنل پارٹی کے تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو پارٹی بیانیے کی بھرپور تشہیر اور ترویج پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں بھی سوشل میڈیا اراکین کی کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایسے وقت میں جب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا غیر اعلانیہ سنسرشپ، دباؤ اور قدغنوں کا شکار ہے، پارٹی کے سوشل میڈیا اراکین نے جس جرات اور وابستگی کے ساتھ پارٹی کے بیانیے، قوم کے حقوق اور وسائل کے تحفظ کی آواز کو ہر میسر سوشل پلیٹ فارم پر بلند رکھا ہے، اس پر سب داد کے مستحق ہیں۔حالیہ دنوں میں "مائنز اینڈ منرلز بل" اور پختونخوا کے وسائل اور اس پر اختیار کے حوالے سے پارٹی کے سوشل میڈیاایکٹوسٹس کی علمی، مدلل اور پراثر وکالت نے یہ ثابت کر دیا کہ قومی تحریک کے تمام اراکین نہ صرف اپنے نظریے سے باخبر ہیں بلکہ ہر سطح پر اپنی قوم اور خطے کے حقوق کی حفاظت کا ہنر بھی رکھتے ہیں۔
توقع ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے، تندہی اور حکمت عملی کے ساتھ پارٹی کے پیغام کو عام کرنے، قوم کے مسائل اجاگر کرنے اور حق و صداقت کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی، پختونخوا

07/03/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی چیرمین عبدالحمید خان نے پی ایس ایف شہید بشیر بلور یونٹ (پنجاب یونیورسٹی) کے صدر سکندر شہزاد کے والد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی اور قومی تحریک کا بے بدل اثاثہ تھے انکی بے لوث خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب صدر سکندر شہزاد کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ متوکل خان ایڈوکیٹ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Anarkali Lahore
Lahore