PU-BH 11

PU-BH 11 This is the official page of Salahuddin Ayubi Hall (PU Boys Hostel 11), managed by the Hostel Administration and Media Team. Stay connected for the latest info.

Get updates on hostel matters, maintenance, student activities, official notices, and PU news.

12/09/2026

پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر 11 تعمیر و ترقی کی جانب ایک نمایاں قدم

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی صاحب کی مؤثر اور اعلیٰ قیادت میں یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز میں تزئین و آرائش، تعمیر و ترقی اور سہولیات کی بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مثبت عمل کے اثرات بالخصوص بوائز ہاسٹل نمبر 11 میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ہاسٹل نمبر 11 اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے نمایاں ہاسٹلز میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کر رہا ہے۔ صفائی، ماحول، سہولیات اور تعمیر و ترقی کے جاری اقدامات اسے بتدریج ایک مثالی ہاسٹل بنانے کی جانب لے جا رہے ہیں۔

تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے—ہاسٹل نمبر 11 مزید بہتر، مزید خوبصورت اور مزید مثالی بنتا رہے۔

یومِ آزادی — ایک عہدِ نوآزادی محض ایک خطۂ زمین کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسی نعمت ہے جس کی بنیاد بے شمار قربانیوں اور لاز...
14/08/2026

یومِ آزادی — ایک عہدِ نو

آزادی محض ایک خطۂ زمین کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسی نعمت ہے جس کی بنیاد بے شمار قربانیوں اور لازوال جدوجہد پر رکھی گئی۔ 14 اگست ہمیں اُن بے شمار نفوس کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا۔

آج کا دن ہمیں یہ سوچنے کی دعوت بھی دیتا ہے کہ ہم نے آزادی کی اس عظیم امانت کے ساتھ کیا سلوک کیا اور آئندہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے۔ ایک مضبوط اور باوقار پاکستان صرف نعروں سے نہیں بلکہ علم و تحقیق، کردار و دیانت، برداشت، اتحاد اور ذمہ داری کے راستے پر چل کر تشکیل پاتا ہے۔

ہماری دعا ہے کہ ہمارا وطن علم کی روشنی سے منور ہو، ہماری نئی نسل تحقیق و تخلیق میں دنیا کی قیادت کرے اور پاکستان امن، ترقی، خوش حالی اور وقار کی علامت بنے۔

تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارک باد۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے ترقی و خوش حالی کی منزلوں سے ہم کنار فرمائے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Boys Hostel No. 11
University of the Punjab, Lahore

14/07/2026

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی طلبہ کے لیے ہاسٹل کے ماحول کو مزید بہتر، محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں، تاکہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک بہترین رہائشی ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔ ہاسٹل نمبر 11 کی نئی شکل اس مثبت تبدیلی کی واضح عکاسی کرتی ہے، جہاں جدید سہولیات، اور خوبصورت ماحول طلبہ کے لیے ایک نئے اور سازگار رہائشی تجربے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

طلبہ کی سہولت اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہاسٹل کے مرکزی دروازے پر جدید سیکیورٹی اور شناختی (Identification) نظام نصب کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صرف مجاز افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ اقدام طلبہ کے لیے محفوظ، منظم اور جدید رہائشی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

23/05/2026

ہم جامعۂ پنجاب کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ صاحب، کے تہہِ دل سے مشکور ہیں جن کی مدبرانہ قیادت اور طلبہ دوست وژن کے تحت ہاسٹل نمبر 11 کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے لیے قابلِ تحسین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک شجرِ سایہ دار کے نیچے نہایت خوبصورت اور پُرسکون نشست گاہ قائم کی گئی ہے جہاں طلبہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہتے ہوئے باہمی گفتگو، چائے نوشی اور خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو سکتے

12/05/2026

PU Boys Hostel No. 11 is truly shining among the hostels of the university.

This remarkable transformation has been made possible under the visionary leadership of Vice-Chancellor, Prof. Dr. Muhammad Ali.

Special thanks to the hostel administration, Prof. Dr. Muhammad Akram, Dr. Naeem Ullah and staff, for their dedication, hard work, and continuous support in making this project a success.

Address

Boys' Hostel No. 11, University Of The Punjab, New Campus
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PU-BH 11 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share