15/12/2025
چئیرمین اتحاد گروپ ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں وفد کی عامر سعید راں سے ملاقات
چئیرمین اتحاد گروپ ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں اتحاد گروپ کے وفد نے گروپ کے مرکزی رہنما عامر سعید راں ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پاکستان بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چئیرمین اتحاد گروپ نے کہا کہ عامر سعید راں کی سوئی گیس سوسائٹی کے لیے گراں قدر خدمات رہی ہیں، اور اب ایک بڑے آئینی عہدے پر فائز ہونے کے بعد امید ہے کہ وہ سوسائٹی کی تعمیر و ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔
عامر سعید راں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیات کے باعث کچھ عرصہ فعال کردار ادا نہ کر سکا، تاہم اب انشاءاللہ سوئی گیس سوسائٹی کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا، ملک راشد صدیق کھوکھر (چئیرمین اتحاد گروپ) کی قیادت میں ساتھیوں کے شانہ بشانہ چلوں گا اور سوسائٹی کے الیکشن میں بھی اتحاد گروپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
اتحاد گروپ کے وفد میں شامل شخصیات:
1۔ میاں ناصر محمود
2۔ علی عمار
3۔ محمد ریاض بھٹی
4۔ قمر الرحمن
5۔ سعود احمد
6۔ طیب محمود جعفری
7۔ ذیشان افتخار گجر
8۔ نعمان حنیف خان
9۔ عارف انور ڈوگر
10۔ سید رضا شاہ
11۔ رضوان شوکت کمبوہ
12۔ ملک نذیر احمد کھوکھر
13۔ ملک عاصم خالد
14۔ مظہر بشیر بھٹی
15۔ منصور احمد ہاشمی
16۔ ملک عامر ٹونی
17۔ شیخ ماجد علی
18۔ محمد عامر
19۔ احتشام اعوان
20۔ محمد عمران
آخر میں عامر سعید راں نے وفد کی تشریف آوری پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

16/08/2025