30/05/2026
جنڈ:- پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل جنڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔ نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کیا گیا۔
تحصیل میں تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا
کوآرڈینیٹر ابراہیم خان کھٹڑ ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر صائم عباس خان اور کبیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس میٹنگ میں صائم شفیق، حافظ بلال خٹک، جلال خان، ضیغم عباس خان ، حسنین احمد اور حاشر محمود وغیرہ نے شرکت کی۔
29/05/2026
سابق صدر پی ایس ایف جامعہ پنجاب لاہور، مہتاب علی ذیشان سومرو کی سندھ اسمبلی میں سیکریٹری پی آر اینڈ کوآرڈینیشن پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، نعمان شیخ صاحب سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور، طلبہ سیاست، نوجوانوں کے کردار اور پارٹی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔
مہتاب علی ذیشان سومرو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ نوجوانوں اور طلبہ کی آواز رہی ہے اور پی ایس ایف پارٹی کا مضبوط نظریاتی بازو ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریے کو مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھائے گی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد یادگار تصاویر بھی بنائی گئیں۔
19/05/2026
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے منعقد کیا گیا اسپورٹس گالا آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
تقریب کے چیف گیسٹ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن جناب عثمان ستی صاحب اور پی ایس ایف کے متحرک رہنما جناب عمار الطاف صاحب تھے
فائنل میچ میانوالی 11 اور کویٹ 11 کے درمیان کھیلا گیا، جس میں میانوالی 11 نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی
چیف گیسٹس نے پی ایس ایف کی ٹیم جن میں صدر سیاب کامریڈ ، جنرل سیکرٹری سردار معز خان ، سینئر نائب صدر شاہزیب ،سپورٹس سیکرٹری عتیق مروت ، طاہر امین ، مرتضی صاحب اور دیگر تنظیم کے ممبران کے بہترین انتظامات کو سراہا اور آخر میں کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافی بھی تقسیم کی
بعد ازاں جناب عثمان ستی صاحب نے پی ایس ایف کی کابینہ کے ساتھ ایک خصوصی بیٹھک کی، جس میں طلبہ کی سیاسی اور ذاتی تربیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا
15/05/2026
قانون کے میدان میں ایک نئے سفر کا آغاز ✨
پی ایس ایف منہاج یونیورسٹی کے صدر وسیم تاڑر صاحب کو اپنا لا فرم اور لا ایسوسیئیٹس آفس شروع کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آج پی ایس ایف پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سبطِ حسن اور پی ایس ایف لاہور سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری صداقت علی صدو نے ان سے ملاقات کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دعا ہے کہ یہ نیا سفر کامیابی، عزت اور انصاف کی نئی مثال بنے۔ ⚖️🤝
08/05/2026
پی ایس ایف آئی آئی یو آئی یونٹ نے حال ہی میں اناج کیفے میں ایک نہایت بصیرت افروز اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا، جس کا محور ابھرتے ہوئے وکلا کی پیشہ ورانہ راہنمائی تھا۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ محترم ملک ظہیر ارشد صاحب، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی، نے بطور معزز مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
محترم ملک ظہیر ارشد صاحب نے اٹارنی بننے کے سفر کے حوالے سے نہایت قیمتی رہنمائی فراہم کی اور قانونی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم پیشہ ورانہ نکات اور تجربات طلبہ کے ساتھ شیئر کیے۔ یہ نشست انتہائی انٹرایکٹو رہی، جہاں طلبہ کو قانونی شعبے کی ایک تجربہ کار شخصیت سے براہِ راست سیکھنے اور سوالات کرنے کا موقع ملا۔
ہم ایک ایسے تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں جو طلبہ کی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارے۔ ان شاء اللہ، پی ایس ایف آئی آئی یو آئی یونٹ مستقبل میں بھی طلبہ کے لیے مفید اسٹڈی سرکلز اور سیشنز کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے
صدر سیاب کامریڈ، جنرل سیکریٹری سردار عبدالمعیز خان ، سینئر وائس پریزیڈنٹ شاہ زیب خان، اور کوآرڈینیٹر راجہ وقار کی قیادت میں یہ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں پی ایس ایف کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ یہ دن تمام شرکاء کے لیے نہایت مفید، تعمیری اور انٹرایکٹو ثابت ہوا۔ ان شاء اللہ، آئندہ بھی طلبہ کے مفاد سے جڑے مزید اہم موضوعات پر سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا
25/04/2026
2022 کی پنجاب یونیورسٹی ، لاہور میں دہائیوں بعد پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی بحالی اور نوجوانوں کی سیاسی آواز کو یکجا کرنے کی جدوجہد سے ایک خوبصورت اور یادگار جھلک ✊
وہ دن جب نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے مسلسل میٹنگز، مکالمے اور سرگرمیاں ہو رہی تھیں، اس یادگار لمحے میں قائد طلباء پنجاب سبط حسن، جنید ڈوگر، منصور کٹاریہ، ناصر مہدی، صداقت علی، حسین محی الدین، مہتاب سومرو، محسن گجر، شہریار خان اور دیگر ساتھی و دوست احباب نمایاں ہیں۔
یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ طلبہ سیاست کی بحالی، جدوجہد اور یکجہتی کی داستان ہے 🔥