26/05/2026
عید گاہ ِ ما غریباں کوئے تو
انبساطِ عید دیدن روئے تو
ہم غریبوں کی عیدگاہ تو بس تیری گلی ہے اور عید کی اصل خوشی تیرے دیدار سے ہی ملے گی ۔
صد ہلال عید قربانت کنم
اے ہلالِ ما خم ِ ابروئے تو
عید کی رات کے سو چاند میں تجھ پہ قربان کر دوں کیونکہ میرا ہلال ، پہلی رات کا چاند تو تیرے ابرو کا خم ہے۔
کلام :۔ حضرت امیر خسرو رحمہ اللہ
آپ سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک ہو.
دعا ہے کہ رب کریم آپکو آپکی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے
آمین ۔
۔
۔
26/05/2026
"رَبِّ أَلْقِ السَّكِينَةَ عَلَيَّ أَنَا وَقَلْبِي"
"اے میرے رب! مجھ پر اور میرے دل پر سکون و اطمینان نازل فرما۔"
"اے اللہ! جس نے تیرے ذریعے عزت پائی وہ کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا، اور جس نے تجھ سے ہدایت پائی وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا۔
جس نے تجھے کثرت (اور سہارے) کا ذریعہ بنایا اس میں کبھی کمی نہیں آسکتی، اور جس نے تجھ سے طاقت حاصل کی وہ کبھی کمزور نہیں ہو سکتا۔
جو تیرے ذریعے غنی (بے نیاز) ہوا وہ کبھی محتاج نہیں ہو سکتا، اور جس نے تجھ سے مدد چاہی وہ کبھی تنہا اور بے یارومددگار نہیں چھوڑا جا سکتا۔
جس نے تجھ سے اعانت مانگی وہ کبھی مغلوب نہیں ہو سکتا، اور جس نے تجھ پر توکل (بھروسا) کیا وہ کبھی ناامید نہیں ہو سکتا۔
جس نے تجھے اپنی پناہ گاہ بنا لیا وہ کبھی برباد نہیں ہو سکتا، اور جس نے تیرے دامن کو مضبوطی سے تھام لیا، یقیناً اسے سیدھے راستے کی ہدایت مل گئی۔
اے اللہ! تو ہمارا کارساز اور مددگار بن جا، اور ہمارا حامی و ناصر اور پناہ دینے والا بن جا، بے شک تو ہمیں خوب دیکھنے والا ہے۔"