پائیـں گے اب کہاں مجھے، یارانِ ناشــناس۔۔
میں خود سے ہوں فرار، مرا کچھ پتہ نہیں۔۔
حزن و ملال Hizn o Malal
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from حزن و ملال Hizn o Malal, Library, Lahore.
23/09/2024
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی۔۔
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی۔۔
یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں۔۔
شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی۔۔
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں۔۔
تمام عمر اُسی کی عبادتیں کرنی۔۔
سب اپنے اپنے قرینے سے منتظر اُس کے۔۔
کسی کو شکر کسی کو شکایتیں کرنی۔۔
ہم اپنے دل سے ہیں مجبور اور لوگوں کو۔۔
ذرا سی بات پہ برپا قیامتیں کرنی۔۔
ملیں جب اُن سے تو مبہم سی گفتگو کرنا۔۔
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی۔۔
یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں۔۔
ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی۔۔
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا۔۔
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی۔۔
(احمد فراز)
ماضی سے بھی مُسلسل ، ربط رکھتا ہوں۔۔
ٹوٹ کے بکھروں تو بھی ضبط رکھتا ہوں۔۔
خود سے تُجھ تک ، تُجھ سے خود تک۔۔
رابطے ، فاصلے سب ہی فقط رکھتا ہوں۔۔
مُنافقوں کا ساتھ دیتا نہی اپنے فائدے کو۔۔
دل میں دماغ ، دماغ میں خبط رکھتا ہوں۔۔
میرے جذبات سمجھنے سے ہے وہ قاصر۔۔
روز لکھ جس کے نام اِک خط رکھتا ہوں۔۔
پارسا سب ہیں سوا میرے یہاں ، کبیر۔۔
دُرست سب ہیں ، خُود کو غلط رکھتا ہوں۔۔
,
حد یہی ہے تو حد سے گزر جائیں گے
عشق چاہے گا چپ چاپ مر جائیں گے
مُـحبت ہجرِ یُوسف ہـے!
بِینائی چِھین لِیتی ہـے!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Lahore
