اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته🤗
عید الفطر مبارک ہو 🌙🫀
𝑾𝒊𝒔𝒉𝒊𝒏𝒈 𝒚𝒐𝒖 𝒂𝒏𝒅 𝒚𝒐𝒖𝒓 𝒇𝒂𝒎𝒊𝒍𝒚 𝒂 𝒃𝒍𝒆𝒔𝒔𝒆𝒅 𝑬𝒊𝒅 𝒇𝒊𝒍𝒍𝒆𝒅 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝒋𝒐𝒚, 𝒑𝒆𝒂𝒄𝒆, 𝒂𝒏𝒅 𝒑𝒓𝒐𝒔𝒑𝒆𝒓𝒊𝒕𝒚.” “𝑴𝒂𝒚 𝒕𝒉𝒆 𝒅𝒊𝒗𝒊𝒏𝒆 𝒃𝒍𝒆𝒔𝒔𝒊𝒏𝒈𝒔 𝒐𝒇 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒉𝒐𝒍𝒚 𝒅𝒂𝒚 𝒃𝒓𝒊𝒏𝒈 𝒚𝒐𝒖 𝒉𝒐𝒑𝒆, 𝒇𝒂𝒊𝒕𝒉, 𝒂𝒏𝒅 𝒋𝒐𝒚 𝒐𝒏 𝑬𝒊𝒅 𝒂𝒏𝒅 𝒇𝒐𝒓𝒆𝒗𝒆𝒓. 𝑬𝒊𝒅 𝑴𝒖𝒃𝒂𝒓𝒂𝒌!” “𝑶𝒏 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒃𝒍𝒆𝒔𝒔𝒆𝒅 𝒐𝒄𝒄𝒂𝒔𝒊𝒐𝒏, 𝒘𝒊𝒔𝒉𝒊𝒏𝒈 𝒑𝒆𝒂𝒄𝒆 𝒂𝒏𝒅 𝒉𝒂𝒓𝒎𝒐𝒏𝒚 𝒇𝒐𝒓 𝒂𝒍𝒍.
❤️❤️🥰🤗
𝑀𝑎𝑦 𝐴𝑙𝑙𝑎ℎ 𝑠ℎ𝑜𝑤𝑒𝑟 𝑐𝑜𝑢𝑛𝑡𝑙𝑒𝑠𝑠 𝑏𝑙𝑒𝑠𝑠𝑖𝑛𝑔𝑠 𝑢𝑝𝑜𝑛 𝑦𝑜𝑢 𝑎𝑛𝑑 𝑦𝑜𝑢𝑟 𝑓𝑎𝑚𝑖𝑙𝑦 𝑡ℎ𝑖𝑠 𝐸𝑖𝑑.❤❤❤❤❤
Huda Digital
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Huda Digital, Social service, Lahore.
Asslam O alikum Everyone!
Ap sb k rozy ksy ja rhy hein?
𝙰𝚜𝚜𝚕𝚊𝚖 𝙾 𝚊𝚕𝚒𝚔𝚞𝚖
My name 🅷🆄🅳🅰. A social media manager & content writer.
Mujha apna portfolio ready krna h jis ki wja sy mujha ap sb ki help ki need h agr ko meri kisi b service ki need h to Dm krein . Ap ko ye sari services free mn milein gi to daer kis bat ki abhi dm krein oar free service sy faida uthyein.
𝐌𝐲 𝐬𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬:
Logo designs.
Fb page creation.
Thumbnail design.
Fb cover photo.
Business cards.
Wedding cards.
Dp creation.
Content writing.
Fb post designs.
DM now for this special offer
19/01/2026
Personal Branding صرف ایک اچھا DP لگانے یا bio لکھنے کا نام نہیں۔ اصل Personal Brand وہ ہوتا ہے جو لوگوں کے ذہن میں آپ کی ایک واضح پہچان بنا دے۔
سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ آپ خود clear ہوں کہ آپ کس چیز کے لئے جانے جانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ خود confuse ہوں گے تو دنیا بھی آپ کو confuse سمجھے گی۔ آج کے دور میں لوگ اُسی انسان کو follow کرتے ہیں جس کی direction صاف ہو۔
اس کے بعد یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ آپ لوگوں کا کون سا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔ Personal Branding attention مانگنے کا نہیں بلکہ value دینے کا کھیل ہے۔ جب آپ کسی کا مسئلہ حل کرتے ہیں تو لوگ خود آپ کو سننے لگتے ہیں۔
ایک اور بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ ہم ہر موضوع پر بات شروع کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں، Personal Brand focus مانگتا ہے۔ ایک ہی موضوع، ایک ہی سوچ اور ایک ہی پیغام — یہی چیز آپ کو crowd سے الگ کرتی ہے۔
لوگ آپ کی کامیابی سے زیادہ آپ کی کہانی سے جُڑتے ہیں۔ اپنی struggles، اپنی learning اور اپنی journey share کریں۔ یہی چیز trust پیدا کرتی ہے، اور trust ہی Personal Brand کی اصل طاقت ہے۔
آخر میں، consistency سب سے اہم ہے۔ آپ کی آواز آہستہ ہو سکتی ہے لیکن اگر وہ مسلسل ہے تو ایک دن ضرور سنی جائے گی۔ Personal Branding صبر مانگتی ہے، لیکن جو اس پر قائم رہتا ہے وہی پہچانا جاتا ہے۔
18/01/2026
Introduction of Personal Branding :
پرسنل برانڈنگ کا مطلب ہے اپنی ایک واضح پہچان بنانا۔ یہ پہچان اس بات سے بنتی ہے کہ لوگ آپ کو کس نام سے، کس کام کی وجہ سے اور کس سوچ کے ساتھ جانتے ہیں۔ جب آپ سوشل میڈیا پر مسلسل ایک ہی موضوع پر بات کرتے ہیں، لوگوں کو فائدہ دیتے ہیں اور اپنی معلومات ایمانداری سے شیئر کرتے ہیں، تو آہستہ آہستہ لوگوں کے ذہن میں آپ کی ایک خاص تصویر بن جاتی ہے۔ اسی عمل کو پرسنل برانڈنگ کہا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں، پرسنل برانڈنگ یہ طے کرتی ہے کہ جب آپ سامنے نہ ہوں تو لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کا نام سن کر فوراً کہے کہ “یہ شخص اس فیلڈ کا ماہر ہے”، تو سمجھ لیں کہ آپ کی پرسنل برانڈنگ بن چکی ہے۔ پرسنل برانڈنگ کا مقصد صرف مشہور ہونا نہیں بلکہ اعتماد، قدر اور پہچان حاصل کرنا ہوتا ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں لوگ کسی پروڈکٹ یا سروس سے پہلے انسان پر اعتماد کرتے ہیں۔ جب لوگ آپ پر یقین کرنے لگتے ہیں تو وہ آپ کی بات سنتے ہیں، آپ سے سیکھتے ہیں اور آپ کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے پرسنل برانڈنگ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں بلکہ یہ آپ کے کیریئر، بزنس اور مستقبل کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔
پرسنل برانڈنگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بار بار خود کو ثابت نہیں کرنا پڑتا۔ آپ کی مستقل مزاجی، علم اور سچائی ہی آپ کا تعارف بن جاتی ہے۔ جب آپ اپنی ایک مضبوط اور صاف پہچان بنا لیتے ہیں تو مواقع خود بخود آپ کی طرف آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
محترم نوٹ برائے کلائنٹس
کچھ دن پہلے ایک کلائنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیڈیز کلاتھنگ کے فیس بک پیج کی مینجمنٹ مجھ سے کروانا چاہتے ہیں۔ ابتدا میں کام سے متعلق تمام معاملات جیسے پیج سیٹ اپ، پوسٹنگ اسٹریٹیجی، ایڈز اور کیمپینز کی پلاننگ پر بات ہوتی رہی۔
میں نے ان سے ان کی آن لائن ٹائمنگ بھی واضح طور پر پوچھی تاکہ کام وقت پر اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ تاہم وہ دن کے اوقات میں غائب رہتے اور صرف شام کے وقت آن لائن ہوتے تھے۔ میں اسی وقت میں کام سے متعلق گفتگو کرتی اور رات تقریباً 8 بجے کے بعد آف لائن ہو جاتی تھی۔
ابتدا میں انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی فیس بک پروفائل موجود ہے جس پر پیج بنایا جائے گا، لیکن بعد میں وہ مسلسل یہ کہتے رہے کہ پروفائل نہیں مل رہی۔ تقریباً ایک ہفتے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں خود ایک نئی پروفائل بنا کر اسی پر ان کا پیج کریئیٹ کر دوں۔ اس دوران انہوں نے ایک روپیہ بھی ایڈوانس پیمنٹ ادا نہیں کی تھی، اس کے باوجود میں نے پروفیشنل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیج کریئیٹ کر دیا۔
پیج بنانے کے لیے جب ضروری بزنس ڈیٹیلز درکار ہوئیں تو وہ کال پر بات کرنے پر زور دینے لگے، جبکہ میں نے واضح کیا تھا کہ کام سے متعلق بات چیت میسجز کے ذریعے ہی ہوگی۔ بعد ازاں غیر ضروری سوالات، میری پرسنل آن لائن ٹائمنگ پر اعتراض، اور کال پر بات کرنے کا دباؤ ڈالنا شروع کر دیا گیا جو کہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا۔
اس مرحلے پر مجھے یہ واضح ہو گیا کہ یہ شخص کام کے بجائے block کسی اور نیت سے بات چیت کر رہا ہے، لہٰذا میں نے فوراً
کر دیا۔
اس تمام تجربے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ:
ہر کلائنٹ کے لیے ایڈوانس پیمنٹ ضروری ہے
کام کے اوقات اور حدود کا احترام لازمی ہے
غیر متعلقہ یا غیر مناسب گفتگو کسی صورت قابل قبول نہیں
ہمارا وقت اور محنت قیمتی ہے، اور ہم کسی بھی صورت میں غیر سنجیدہ یا غیر پیشہ ورانہ رویے کو برداشت نہیں کرتے۔
09/01/2026
JUMMAH mubarak to all of you with this great words🎀❤
Click here to claim your Sponsored Listing.
