friends of canal gardens -focg-

friends of canal gardens -focg-

Share

official page of friends of canal gardens a community helpers for members of canal garden society

20/02/2026
16/10/2025

السلام علیکم..جیسا کہ سب دوستوں کو پتہ ہے گورنمنٹ نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو آر ایل این جی کی اپروول دے دی ھے۔۔اس مسئلہ پر فرینڈز آف کینال گارڈن کے کور ممبرز نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم ایک بار پھر سوئی گیس حکام سے میٹنگ کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کسی طرح یہ ہمارا درینہ مسئلہ حل ہو جائے۔۔۔
کل مورخہ 25-10-14 کو ہم نے جنرل مینیجر سوئی گیس سے میٹنگ کی اور انہیں بتایا ہم نے جو ایک رہائشی کے ذمے ہوتے ہیں وہ سارے کاغذات پورے کیے ہیں ہم نے گھر ٹرانسفر کرایا ہم نے نقشے ٹی ایم اے سے پاس کروائے اور جو جو رہائشی کے ذمے ہوتا ہے وہ سارے کام کیے تو اب ہمیں یہ بڑی بیسک سہولت سے محروم نہ رکھا جائے تو اور بھی کافی ڈیٹیل میں باتیں ہوئیں تو آخر میں انہوں نے ہمیں ایک فارمیٹ دیا اور کہا کہ آپ کی ایم سی اس فارم کو فل کرے اور جو اس کی ضروری ڈاکومنٹیشن ہے اس کے ساتھ اٹیچ کریں اور وہ فارم آپ ہمیں جمع کروائیں تاکہ ضروری کارروائی شروع کی جائے۔اب ہم یہ سارا کچھ لے کے ایم سی کے پاس جائیں گے اور انہیں کہیں گے کہ یہ ضروری ڈاکومنٹیشن پوری کرے۔۔
ہماری آپ رہائشیوں سے بھی گزارش ہے آپ بھی ایم سی پر یہ پریشر ڈالیں کہ ایم سی ساری ڈاکومنٹیشن جلدی سے جلدی پوری کرے تاکہ AA, EE اور TIP اس بنیادی سہولت سے محروم نہ رہ سکیں۔باقی اس سلسلے میں مزید اپڈیٹ ہم ایم سی سے میٹنگ کرنے کے بعد دیں گے۔۔۔

11/10/2025

سی جی او اور فرینڈز آف کینال گارڈن کا ایک ہی مشن کہ نفرت کی سیاست ختم کی جائے اور اچھے اچھے دوست جو سوسائٹی کے ساتھ بہت مخلص ہیں ان کو موقع دیا جائے اور ان کے ساتھ مل کر بہتر سے بہتر رہائشیوں کی خدمت کی جائے۔۔۔
ہم نفرت کی سیاست مٹائیں گے
اور سی جی او کو لیکر آئیں گے

Photos from friends of canal gardens -focg-'s post 07/10/2025

آج مورخہ 25 10-07 مال روڈ پر ہونے والے فلسطین کے حق میں ریلی ہوئی جس میں میرا تین سال کا نواسہ اور تین ماہ کی نواسی نے شرکت کی تو ہم فلسطین کے حق میں ریلی میں کیوں نہیں شرکت کر سکتے۔۔۔

18/09/2025

السلام علیکم امید ہے سب دوست رہائشی خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ یہ ایم سی اپنا وقار کھو چکی ہے اور ہر ایک کے ساتھ دوگلی پالیسی استعمال کر رہی ہے۔۔الیکشن کا وقت جون جوں قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے یہ لوگوں کو سبز باغ دکھانا شروع کر رہی ہے لہذا میں بار بار یہ اپنے پیارے رہائشوں کو یہ میسیج دے رہا ہوں کہ خدارا ان کی باتوں میں نہ آنا ان کے جھانسوں میں نہ آنا کیونکہ انہوں نے دو چار کام مکمل ہونے کے باوجود روک رکھے ہیں تاکہ الیکشن کے قریب جا کر ہم شو بازی کریں اور رہائشوں کی انکھوں دھول ڈالیں لیکن اب رہائشی جاگ چکے ہیں ان کی چالاکیوں میں نہیں آئیں گے۔۔..
منجانب۔۔فرینڈذ آف کینال گارڈن

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Canal Garden Lahore
Lahore